1
امثال 20:13
اُردو ہم عصر ترجُمہ
جو دانشمندی کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ دانشمند بنتا ہے، لیکن احمقوں کا ساتھی نُقصان اُٹھاتا ہے۔
موازنہ
تلاش امثال 13:20
2
امثال 3:13
جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے، لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔
تلاش امثال 13:3
3
امثال 24:13
جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے، لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔
تلاش امثال 13:24
4
امثال 12:13
اُمّید کے بر آنے میں تاخیر ہو جائے تو دِل آزردہ ہو جاتا ہے، لیکن آرزُو کا پُورا ہونا شجرِ حیات ہے۔
تلاش امثال 13:12
5
امثال 6:13
راستبازی دیانتدار کی حِفاظت کرتی ہے، لیکن بدی بدکار کو گرا دیتی ہے۔
تلاش امثال 13:6
6
امثال 11:13
بےایمانی سے حاصل کی ہُوئی دولت گھٹ جاتی ہے، لیکن محنت سے جمع کیا ہُوا رُوپیہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔
تلاش امثال 13:11
7
امثال 10:13
غُرور سے صِرف جھگڑے پیدا ہوتے ہیں، لیکن جو لوگ صلاح مانتے ہیں اُن میں حِکمت پائی جاتی ہے۔
تلاش امثال 13:10
8
امثال 22:13
نیک آدمی اَپنے پوتوں کے لیٔے مِیراث چھوڑتا ہے، لیکن خطاکار کی دولت صادقوں کے لیٔے فراہم کی جاتی ہے۔
تلاش امثال 13:22
9
امثال 1:13
دانشمند بیٹا اَپنے باپ کی تربّیت پر دھیان دیتاہے، لیکن ٹھٹّھےباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا۔
تلاش امثال 13:1
10
امثال 18:13
تربّیت کو نظرانداز کرنے والا مفلسی اَور شرمندگی سے دوچار ہوتاہے، لیکن جو اِصلاح کو مانتا ہے اُس کا اِحترام کیا جاتا ہے۔
تلاش امثال 13:18
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos