YouVersion Logo
تلاش

امثال 10

10
شُلومونؔ کی امثال
1شُلومونؔ کی امثال:
دانا بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے،
لیکن احمق بیٹا اَپنی ماں کے غم کا باعث ہوتاہے۔
2ناجائز طور پر حاصل کئے خزانے کویٔی فائدہ نہیں پہُنچاتے،
لیکن راستی موت سے نَجات دِلاتی ہے۔
3یَاہوِہ صادق کو بھُوکا نہیں رہنے دیتے،
لیکن وہ بدکار کی خواہشات کبھی پُوری نہیں ہونے دیتے۔
4کاہل ہاتھ اِنسان کو مُفلس بنا دیتے ہیں،
لیکن محنتی ہاتھ دولت لاتے ہیں۔
5جو گرمی کے دِنوں#10‏:5 گرمی کے دِنوں فصل کا موسم میں فصل جمع کرتا ہے وہ دانا بیٹا ہے،
لیکن جو فصل کاٹنے کے وقت سوتا رہتاہے وہ باعث شرم ہے۔
6راستباز کے سَر پر برکتوں کا تاج ہوتاہے،
لیکن بدکار کے چہرہ سے ظُلم جھانکتا ہے۔
7راستبازوں کی یاد مُبارک ہے،
لیکن بدکاروں کا نام سڑ جائے گا۔
8دانا دِل اَحکام بجا لاتے ہیں،
لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔
9دیندار آدمی بے خوف ہوکر چلتا ہے،
لیکن جو ٹیڑھی راہ اِختیار کرتا ہے وہ پہچان لیا جاتا ہے۔
10آنکھ مارنے والا رنج پہُنچاتا ہے،
لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔
11صادق کا مُنہ چشمہ حیات ہے،
لیکن بدکار کے مُنہ سے ظُلم جھانکتا ہے۔
12عداوت تنازعہ پیدا کرتی ہے،
لیکن مَحَبّت سَب خطاؤں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
13صاحبِ فہم کے لبوں پر حِکمت پائی جاتی ہے،
لیکن کم عقل کی پیٹھ کے لیٔے لٹھ ہے۔
14دانا آدمی علم جمع کرتے ہیں،
لیکن احمق کا مُنہ ہلاکت کو دعوت دیتاہے۔
15اَمیروں کی دولت اُن کا محکم شہر ہے،
لیکن غریبی مُفلس کی بربادی ہے۔
16صادقوں کی کمائی اُن کے لیٔے زندگی کا باعث ہوتی ہے،
لیکن بدکاروں کی آمدنی اُن کے لیٔے بُرائی لاتی ہے۔
17جو تربّیت قبُول کرتا ہے وہ زندگی کی راہ بتاتا ہے،
لیکن جو تنبیہ کو ٹھکراتا ہے وہ دُوسروں کو گُمراہ کرتا ہے۔
18جو اَپنی عداوت کو چھُپاتا ہے اُس کے ہونٹ جھُوٹے ہوتے ہیں،
اَور تہمت لگانے والا احمق ہے۔
19کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی،
لیکن جو اَپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔
20راستباز کی زبان خالص چاندی کی مانند ہے،
لیکن بدکار کے دِل کی کویٔی قیمت نہیں ہوتی۔
21راستباز کے ہونٹ بہُتوں کو تقویّت دیتے ہیں،
لیکن احمق نادانی کمی کے سبب مَرتے ہیں۔
22یَاہوِہ کی برکت دولت بخش ہے،
اَور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔#10‏:22 محنت آپ کو زِیادہ اَمیر نہیں بنا سکتی۔
23احمق اَپنی شرارت کو کھیل سمجھتا ہے،
لیکن دانشمند حِکمت سے خُوش ہوتاہے۔
24بدکار کا خوف اُسے آ لے گا؛
صادقوں کی مُرادیں پُوری ہُوں گی۔
25جَب طُوفان گزر جاتا ہے تو بدکار بھی اُس کے ساتھ غائب ہو جاتے ہیں
لیکن صادق ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہیں۔
26جِس طرح سِرکہ دانتوں کے لیٔے اَور دُھواں آنکھوں کے لیٔے باعثِ پریشانی ہوتاہے،
وَیسا ہی سُست آدمی اَپنے بھیجنے والوں کے لیٔے ہے۔
27یَاہوِہ کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے،
لیکن بدکار کی عمر گھٹا دی جاتی ہے۔
28صادقوں کی اُمّید خُوشی لاتی ہے،
لیکن بدکاروں کی اُمّید خاک میں مِل جاتی ہے۔
29یَاہوِہ کی راہ صادقوں کے لیٔے پناہ گاہ ہے،
لیکن وہ بدکرداروں کی بربادی ہے۔
30صادقوں کو کبھی جنبش نہ ہوگی،
لیکن بدکار مُلک میں باقی نہ رہیں گے۔
31صادق کے مُنہ سے حِکمت نکلتی ہے،
لیکن بدگو زبان کاٹ ڈالی جائے گی۔
32صادقوں کے ہونٹ پسندِیدہ بات سے آشنا ہیں،
لیکن بدکار کا مُنہ صِرف بدگوئی سے واقف ہوتاہے۔

موجودہ انتخاب:

امثال 10: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in