YouVersion Logo
تلاش

اَحبار 10

10
نادابؔ اَور اَبِیہُو کی موت
1اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں نادابؔ اَور اَبِیہُو نے اَپنے اَپنے بخُوردان لے کر اُن میں آگ بھری اَور اُس میں لوبان ڈالا۔ اُس پر اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف یَاہوِہ کے حُضُور ناپاک آگ پیش کی۔ 2لہٰذا یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی اَور اُنہیں بھسم کر دیا، اَور وہ یَاہوِہ کے سامنے ہی مَر گیٔے۔ 3تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے:
” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں
وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛
تَب سَب اُمّت کے سامنے
میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “
اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔
4اَور مَوشہ نے اَہرونؔ کے چچا عُزّی ايل کے بیٹوں میشاایلؔ اَور اِیلضافنؔ کو بُلاکر اُنہیں حُکم دیا، ”یہاں آؤ اَور اَپنے چچازاد بھائیوں کی لاش کو پاک مَقدِس کے سامنے سے دُور چھاؤنی کے باہر لے جاؤ۔“ 5لہٰذا وہ آئے اَور اُن کی لاش کو جو ابھی تک اَپنے کُرتوں میں تھے اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر لے گیٔے، جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔
6تَب مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”نہ تو اَپنے سَر کے بال بکھرنے دینا اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑنا ورنہ تُم مرجاؤگے اَور یَاہوِہ کا غضب ساری جماعت پر نازل ہو۔ لیکن تمہارے رشتہ دار اَور تمام بنی اِسرائیل اُن لوگوں کے لیٔے ماتم کرے جِن کو یَاہوِہ نے آگ سے ہلاک کیا ہے۔ 7اَور تُم تو خیمہ اِجتماع کے مدخل سے ہرگز باہر نہ جانا، ورنہ تمہاری بھی موت ہو جایٔےگی کیونکہ یَاہوِہ کا مَسح کرنے کا تیل تُم پر ہے۔“ لہٰذا جَیسا مَوشہ نے کہا اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا۔
8تَب یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، 9”تُم اَور تمہارے بیٹے انگوری شِیرہ پی کر یا نشہ کرکے کبھی خیمہ اِجتماع کے اَندر داخل نہ ہونا ورنہ تمہاری موت ہو جایٔےگی۔ یہ دائمی فرمان پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔ 10اَور تُم لازماً مُقدّس اَور عام چیزوں میں اَور پاک اَور ناپاک چیزوں میں اِمتیاز کرنا۔ 11اَور تُم بنی اِسرائیل کو اُن تمام قوانین کی جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہیں تعلیم دینا۔“
12پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ 13اَور تُم اِسے پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھانا، کیونکہ یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ تمہارا اَور تمہارے بیٹوں کا دائمی حِصّہ ہے۔ کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔ 14لیکن تُم اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں اُس ہلانے کی نذر کی قُربانی کے سینہ اَور ران کو کسی رسماً پاک جگہ میں کھا سکتے ہو۔ کیونکہ یہ بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے دائمی حِصّہ کے طور پر دئیے گیٔے ہیں۔ 15وہ آتِشی قُربانی کی چربی کے ساتھ ران کو اُونچا اُٹھاتے اَور سینہ کو ہلاتے ہویٔے یَاہوِہ کے حُضُور بطور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر لائیں گے۔ اَور جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے یہ تمہارا اَور تمہارے بچّوں کا باقاعدہ دائمی حِصّہ ہوگا۔“
16جَب مَوشہ نے گُناہ کی قُربانی کے بکرے کے متعلّق پُوچھا تو اُسے مَعلُوم ہُوا کہ اُسے جَلایا جا چُکاہے، تَب وہ اَہرونؔ کے باقی بچے ہویٔے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پر غُصّہ ہو گیٔے اَور اُن سے پُوچھا، 17”تُم نے گُناہ کی قُربانی کے گوشت کو پاک مَقدِس کی جگہ میں کیوں نہ کھایا؟ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ یہ تُمہیں اِس لیٔے دیا گیا تھا کہ تُم جماعت کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دے کر جماعت کے گُناہ کو اَپنے اُوپر اُٹھالو۔ 18چونکہ اُس کا خُون پاک مقام میں لایا ہی نہیں گیا تھا، اِس لیٔے ضروُری تھا کہ تُم اُس بکرے کو پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھا لیتے، جَیسا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا تھا۔“
19تَب اَہرونؔ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”دیکھ آج ہی اُنہُوں نے اَپنی گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور پیش کی، اَور مُجھ پر اَیسی آفت گزری ہے۔ اگر مَیں آج سوختنی نذر کا گوشت کھاتا تو کیا یہ یَاہوِہ کی نظر میں اَچھّا ہوتا؟“ 20جَب مَوشہ نے یہ بات سُنی تو وہ مطمئن ہو گئے۔

موجودہ انتخاب:

اَحبار 10: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in