نوحہ 5

5
1اَے یَاہوِہ، جو کچھ ہم پر گزرا ہے اُسے یاد کیجئے؛
نظر کیجئے، اَور ہماری رُسوائی کو دیکھئے۔
2ہماری مِیراث بیگانوں کے حوالہ کی گئی،
اَور ہمارے گھر پردیسیوں کے ہو گئے۔
3ہم یتیم ہو گئے اَور ہم پر والدوں کا سایہ نہ رہا،
اَور ہماری مائیں بیواؤں کی مانند ہو گئیں۔
4ہمیں پانی تک خرید کر پینا پڑتا ہے؛
اَور لکڑی بھی مول لینی پڑتی ہے۔
5ہمارا تعاقب کرنے والے ہمارے بالکُل قریب پہُنچ چُکے ہیں؛
ہم تھک گیٔے ہیں اَور آرام نہیں لے پاتے۔
6ہم نے مِصریوں اَور اشُوریوں کی اِطاعت قبُول کی
تاکہ پیٹ بھر کر روٹی کھا سکیں۔
7ہمارے آباؤاَجداد نے گُناہ کیا اَور چل بسے،
اَور ہم اُن کے گُناہوں کی سزا پا رہے ہیں۔
8غُلام ہم پر حُکومت کرتے ہیں،
اَور ہمیں اُن کے ہاتھوں سے چھُڑانے والا کویٔی نہیں۔
9اہلِ بیابان کی تلوار کے باعث
ہم اَپنی جان پر کھیل کر روٹی حاصل کرتے ہیں۔
10بھُوک کی وجہ سے تپ کر
ہماری جلد تنور کی مانند جلنے لگی ہے۔
11صِیّونؔ میں عورتوں کو،
اَور بنی یہُوداہؔ کے شہروں میں کنواریوں کو بےحُرمت کیا گیا۔
12شہزادے ہاتھوں کے بَل لٹکایٔے گیٔے؛
اَور بُزرگوں کا اِحترام نہ کیا گیا۔
13نوجوان چکّی پیستے ہیں؛
اَور لڑکے لکڑی کا بوجھ ڈھوتے ہُوئے لڑکھڑاتے ہیں۔
14بُزرگ شہر کے پھاٹک پر نظر نہیں آتے؛
اَور نوجوانوں نے گانا بجانا بند کر دیا۔
15ہمارے دِلوں سے خُوشی جاتی رہی؛
اَور ہمارا رقص ماتم میں بدل گیا۔
16ہمارے سَر سے تاج گِر گیا ہے۔
ہم پر افسوس کہ ہم نے گُناہ کیا!
17اِس لیٔے ہمارے دِل بیہوش ہو گئے،
اَور اِن ہی باتوں کی وجہ سے ہماری آنکھیں دھُندلا گئیں۔
18کیونکہ صِیّونؔ کا پہاڑ ویران ہو گیا ہے،
اَور وہاں گیدڑ گھُومتے پھرتے ہیں۔
19پر اَے یَاہوِہ آپ، اَبد تک حُکومت کریں گے؛
اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔
20آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں فراموش کر دیا؟
آپ نے ہمیں اِتنے عرصہ تک کیوں بھُلائے رکھا؟
21اَے یَاہوِہ، ہمیں اَپنی طرف پھیر لیں تاکہ ہم لَوٹ آئیں،
ہمارے دِن عہدِ قدیم کی طرح پھر سے بدل دیں۔
22آپ نے ہمیں بالکُل ردّ تو نہیں کر دیا؟
اَور آپ ہم سے حَد سے زِیادہ خفا تو نہیں؟

موجودہ انتخاب:

نوحہ 5: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in