یہوشُعؔ 21
21
لیویوں کے شہر
1تَب لیویوں کے آبائی گھرانوں کے سردار الیعزرؔ کاہِنؔ، یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے دُوسرے آبائی گھرانوں کے سرداروں کے پاس آئے 2اَور مُلکِ کنعانؔ کے شیلوہؔ شہر میں اُن سے کہنے لگے، یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت یہ حُکم دیا تھا، ”تُم ہمیں رہنے کے لیٔے شہر اَور ہمارے مویشیوں کے لیٔے چراگاہیں دو۔“
3چنانچہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق اَپنی اَپنی مِیراث میں سے حسب ذیل شہر اَور چراگاہیں لیویوں کو دیں،
4پہلا قُرعہ قُہاتیوں کی برادریوں کے حق میں نِکلا جو لیوی تھے اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل سے تھے۔ اُنہیں یہُوداہؔ شمعُونؔ اَور بِنیامین کے قبیلوں سے تیرہ شہر دئیے گیٔے۔
5اَور باقی بنی قُہات کو اِفرائیمؔ دانؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کی برادریوں سے دس شہر دئیے گیٔے۔
6بنی گیرشون کو یِسَّکاؔر آشیر نفتالی اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے منشّہ کے نِصف قبیلہ کی برادریوں سے تیرہ شہر دئیے گیٔے۔
7بنی مِراریؔ کو رُوبِنؔ گادؔ اَور زبُولُون کے قبیلوں سے اُن کی برادریوں کے مُطابق بَارہ شہر ملے۔
8چنانچہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہُوئے حُکم کے مُطابق لیویوں کو یہ شہر اَور اُن کی چراگاہیں دے دیں۔
9یہُوداہؔ اَور شمعُونؔ کے قبیلوں سے اُنہُوں نے حسب ذیل شہر عنایت کئے جِن کے نام درج کئے گیٔے ہیں، 10(یہ شہر اَہرونؔ کی نَسل کے اُن لوگوں کے لیٔے تھے جو لیویوں کے قُہاتی برادری کے تھے کیونکہ پہلا قُرعہ اُن کے نام کا تھا)۔
11اُنہُوں نے یہُوداہؔ کے کوہستانی مُلک میں قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ) اُس کے گِردونواح کی چراگاہوں سمیت اُنہیں دیا۔ (اربعؔ عناق کا آباؤاَجداد تھا) 12لیکن اُس شہر کے اطراف کے کھیت اَور دیہات اُنہُوں نے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو اُس کی مِیراث کے طور پر دئیے۔ 13چنانچہ اُنہُوں نے اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل کو حِبرونؔ (جو قتل کے مُلزم کی پناہ کا شہر تھا) لِبناہؔ، 14یتّیرؔ، اِشتموُعؔ، 15حولونؔ، دبیرؔ، 16عینؔ، یُوطّہؔ اَور بیت شِمِشؔ یہ نَو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت اُن دو قبیلوں کی طرف سے دئیے۔
17اَور بِنیامین کے قبیلہ سے
گِبعونؔ، گِبعؔ 18عناتوت اَور علمونؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے۔
19اِس طرح اَہرونؔ کی نَسل کے کاہِنوں کو کل تیرہ شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
20لیویوں کے بقیّہ قُہاتی برادریوں کو اِفرائیمؔ کے قبیلہ کے شہر دئیے گیٔے۔
21اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں:
اُنہیں شِکیمؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا) اَور گِزرؔ، 22قِبِضَیمؔ اَور بیت حَورُونؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
23اَور دانؔ کے قبیلہ سے بھی اُنہیں
اِلتِقیہؔ، گِبّتون، 24ایّالونؔ اَور گاتؔھ رِمّونؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت ملے۔
25منشّہ کے نِصف قبیلہ سے اُنہیں
تعناکؔ اَور گاتؔھ رِمّونؔ، یہ دو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت ملے۔
26یہ سبھی دس شہر اُن کی چراگاہوں سمیت بنی قُہات کی بقیّہ برادریوں کو دئیے گیٔے۔
27بنی گیرشون کی لیوی برادریوں کو،
منشّہ کے نِصف قبیلہ سے باشانؔ میں
گولانؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا) اَور بِعستِراہؔ، یہ دو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے؛
28یِسَّکاؔر کے قبیلہ سے
قِشیونؔ، دبیرتؔ، 29یرموتؔ اَور عینؔ گنّیمؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
30آشیر کے قبیلہ سے
مِشالؔ، عبدونؔ، 31حِلقتؔ اَور رحوبؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
32نفتالی کے قبیلہ سے گلِیل میں کا
قِدِشؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، حمّوتؔ دُور اَور قرتانؔ یہ تین شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
33لہٰذا گیرشونیوں کی برادریوں کے کل شہر اُن کی چراگاہوں سمیت تیرہ تھے۔
34بنی مِراریؔ کی برادریوں کو (یعنی بقیّہ لیویوں کو)،
زبُولُون کے قبیلہ سے،
یُقنِعامؔ، قرتاہؔ، 35دِمنہؔ اَور نحلالؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
36رُوبِنؔ کے قبیلہ سے
بضرؔ، یہصہؔ، 37قدیموتؔ اَور مِفعتؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
38گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں
راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ، 39حِشبونؔ اَور یعزیرؔ یہ کُل چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
40چنانچہ مِراریؔ کی برادریوں کو جو لیویوں کے بچے ہُوئے لوگ تھے کل بَارہ شہر قُرعہ کے ذریعہ دئیے گیٔے۔
41بنی اِسرائیل کی اَپنی مِلکیّت کے درمیان لیویوں کے کل اڑتالیس شہر تھے جو اَپنی اَپنی چراگاہوں سمیت تھے۔ 42اِن میں سے ہر ایک شہر کے گِردونواح میں چراگاہیں تھیں۔ یہ سَب شہر اَیسے ہی تھے۔
43چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو وہ سارا مُلک دے دیا جسے اُس نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور وہ اُس پر قابض ہوکر اُس میں بس گیٔے۔ 44اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُس قَسم کے مُطابق جو اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد سے کھائی تھی چاروں طرف سے آرام دیا اَور اُن کے دُشمنوں میں سے کویٔی بھی اُن کے سامنے ٹِک نہ سَکا؛ یَاہوِہ نے اُن کے سَب دُشمنوں کو اُن کے حوالہ کر دیا۔ 45جتنے اَچھّے وعدے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے گھرانے سے کئے تھے اُن میں سے ایک بھی نہ چھوٹا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔
موجودہ انتخاب:
یہوشُعؔ 21: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.