یہوشُعؔ 20

20
پناہ کے شہر
1تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، 2”بنی اِسرائیل سے کہہ دو کہ وہ اُن ہدایات کے مُطابق جو مَیں نے مَوشہ کی مَعرفت دی ہیں پناہ کے شہر مُقرّر کر دیں۔ 3تاکہ اگر کویٔی شخص اِتّفاقاً یا غَیر اِرادتاً کسی کو مار ڈالے تو وہ وہاں بھاگ جائے تاکہ خُون کا اِنتقام لینے والے سے پناہ پا سکے۔ 4جَب وہ اُن میں سے کسی شہر کو بھاگ جائے تو وہ شہر کے پھاٹک پر کھڑا ہوکر اُس شہر کے بُزرگوں کو اَپنی سرگزشت سُنائے۔ تَب وہ اُسے شہر میں داخل ہونے دیں اَور اُسے اَپنے ساتھ لے جا کر رہنے کے لیٔے کویٔی جگہ دیں۔ 5اگر خُون کا اِنتقام لینے والا اُس کے تعاقب میں ہو تو وہ اُس مُلزم کو اُس کے حوالہ نہ کریں کیونکہ اُس نے اَپنے پڑوسی کو غَیر اِرادتاً مارا تھا اَور اُس کی اُس سے کویٔی دیرینہ عداوت نہ تھی۔ 6اَور جَب تک وہ فیصلہ کے لیٔے جماعت کے سامنے کھڑا نہ ہو اَور جَب تک وہ اعلیٰ کاہِن جو اُن دِنوں برسر خدمت ہو مَر نہ جائے تَب تک وہ مُلزم اُسی شہر میں رہے۔ اُس کے بعد وہ اُس شہر میں اَپنے گھر واپس چلا جائے جہاں سے وہ بھاگ کر آیاتھا۔“
7چنانچہ اُنہُوں نے نفتالی کے کوہستانی مُلک میں گلِیل کے قِدِشؔ کو اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں شِکیمؔ کو اَور یہُوداہؔ کے کوہستانی مُلک میں قِریت اربعؔ یعنی حِبرونؔ کو الگ کیا۔ 8اَور یریحوؔ کے پاس یردنؔ کے مشرق کی جانِب رُوبِنؔ کے قبیلہ کے بیابانی علاقہ کی ہموار سطح پر بسے ہُوئے بضرؔ کو اَور گادؔ کے قبیلہ کے راموتؔ کو جو گِلعادؔ میں ہے اَور منشّہ کے قبیلہ کے گولانؔ کو جو باشانؔ میں ہے مُقرّر کیا۔ 9کویٔی اِسرائیلی یا اُن کے درمیان بسا ہُوا کویٔی پردیسی جو کسی کو اِتّفاقاً مار ڈالے بھاگ کر اُن مُقرّر کَردہ شہروں کو جا سَکتا تھا تاکہ وہ اِنصاف کے لیٔے جماعت کے سامنے پیش ہونے تک خُون کا بدلہ لینے والے کے ہاتھوں ہلاک نہیں ہو سکتا۔

موجودہ انتخاب:

یہوشُعؔ 20: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in