یہوشُعؔ 19

19
شمعُونؔ کی سرحد
1دُوسرا قُرعہ شمعُونؔ کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا۔ اُن کی مِیراث یہُوداہؔ کے علاقہ کے درمیان تھی۔ 2اَور اُن کی مِیراث میں:
بیرشبعؔ، یا شیبا، مولادہؔ، 3حضار شُعالؔ، بالاہؔ، عضِمؔ، 4اِلتولدؔ، بتوُلؔ، حُرمہؔ، 5صِقلاگ، بیت مرکبوتؔ، حضار سُوسہؔ، 6بیت لِباؤتؔ اَور شاروحنؔ۔ یہ تیرہ شہر تھے جِن میں اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔
7عینؔ، رِمّونؔ، عترؔ اَور عشٰنؔ؛ یہ چار شہر تھے جِن میں اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔ 8اَور بعلاتؔ بیرؔ تک (یعنی رامات کے نِیگیوؔ یا جُنوب کے رامہؔ تک)
اِن شہروں کے اطراف کے تمام دیہات بھی اِن ہی کے تھے۔ شمعُونؔ کے قبیلہ کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث یہی تھی۔ 9بنی شمعُونؔ کی مِیراث یہُوداہؔ کے حِصّہ سے لی گئی کیونکہ یہُوداہؔ کا حِصّہ اُن کی ضروُرت سے زِیادہ تھا۔ اِس لیٔے بنی شمعُونؔ نے اَپنی مِیراث یہُوداہؔ کے علاقہ کے درمیان پائی۔
بنی زبُولُون کا حِصّہ
10تیسرا قُرعہ زبُولُون کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا،
اُن کی مِیراث کی حَد سارِیدؔ تک تھی 11اَور مغرب کی جانِب جاتی ہُوئی وہ مرعلہؔ تک پہُنچی اَور دبّاشتؔ کو چھُوتی ہُوئی اُس وادی تک پہُنچی جو یُقنِعامؔ کے آس پاس ہے۔ 12سارِیدؔ سے وہ مشرق کو مُڑ کر کِسلوت تبورؔ کی سرحد تک گئی اَور دبیرتؔ ہوتی ہُوئی یافیعؔ کو جا نکلی۔ 13پھر وہ مشرق کی طرف بڑھتی ہُوئی گاتؔھ حِفرؔ اَور عِتّہ قاضِینؔ تک جا پہُنچی اَور رِمّونؔ میں نکل آئی اَور نِیعہؔ کی طرف مُڑی۔ 14وہاں سے وہ حَد شمال کو مُڑ کر حنّاتونؔ کو گئی اَور یِفتاحؔ ایل کی وادی میں ختم ہُوئی۔
15قطّاتؔ، نحلالؔ، شِمرون، اِدالہؔ اَور بیت لحمؔ بھی شامل ہیں؛ زبُولُون کی مِیراث کے بَارہ شہروں میں یہ شہریں اَور اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔
16یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی زبُولُون کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث بنے۔
بنی اِسَّکاؔر کا حِصّہ
17چوتھا قُرعہ یِسَّکاؔر کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا۔ 18اُن کے حِصّہ میں،
یزرعیلؔ، کِسُولوتؔ، شُونیمؔ، 19حفارئیمؔ، شِیُونؔ، اناخراتؔ، 20ربّیتؔ، قِشیونؔ، ابِضؔ، 21ریمتؔ، عینؔ گنّیمؔ، عینؔ حدّہؔ اَور بیت فصیصؔ شامل تھے۔
22اِن کی حَد تبورؔ، شحصیماہؔ اَور بیت شِمِشؔ کو چھُوتی ہُوئی یردنؔ پر ختم ہُوئی۔
یہ سولہ شہر تھے اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی تھے۔
23یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی یِسَّکاؔر کی برادریوں کے مُطابق اُن کی مِیراث تھے۔
بنی آشیر کا حِصّہ
24پانچواں قُرعہ آشیر کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا۔ 25اُن کے حِصّہ میں،
حِلقتؔ، حلیؔ، بطنؔ، اکشافؔ، 26المّلکؔ، عَمادؔ اَور مِشالؔ شامل تھے۔ اُن کی حَد مغرب کی جانِب کرمِلؔ اَور شیحُورؔ لِبنات تک پہُنچی۔ 27پھر وہ مشرق کی جانِب مُڑ کر بیت دگونؔ کو گئی اَور زبُولُون اَور یِفتاحؔ ایل کی وادی کو چھُوتی ہُوئی اَپنی بائیں طرف کابُلؔ سے گزرتی ہُوئی شمال کی جانِب بیت عمقؔ اَور نَعِیل ایل تک پہُنچی۔ 28پھر عبدونؔ،#19‏:28 عبدونؔ دُوسرا نام عبرُون رحوبؔ، حمّونؔ اَور قاناہؔ بَلکہ بڑے صیدونؔ تک پہُنچی۔ 29پھر وہ حَد رامہؔ کی طرف مُڑ کر فصیلدار شہر صُورؔ تک چلی گئی۔ پھر حوساہؔ کی طرف مُڑ کر بحرِ رُوم تک کے علاقہ تک پہُنچی جہاں اَکزِیبؔ، 30عُمّہؔ، افیقؔ اَور رحوبؔ کا علاقہ ہے۔
اِس طرح بائیس شہر اَور اُن کے دیہات اُن کے حِصّے میں آئے۔
31یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی آشیر کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث تھی۔
بنی نفتالی کا حِصّہ
32چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا،
33اُن کی سرحد حلفؔ اَور ضعنِنّیمؔ کے بڑے بلُوط سے ادامی نِقبؔ اَور یبنی ایل ہوتی ہُوئی لقّومؔ تک گئی اَور یردنؔ پر ختم ہُوئی۔ 34اَور وہ حَد ازنُوت تبورؔ سے ہوتی ہُوئی مغرب کی طرف گئی اَور حُقّوقؔ میں آ نکلی۔ وہ جُنوب میں زبُولُون تک مغرب میں آشیر تک اَور مشرق میں یردنؔ یا یہُوداہؔ تک پہُنچی۔
35اِن کے فصیلدار شہر یہ تھے، صِدّیمؔ، ضِیرؔ، حمّاتؔ، رقّتؔ، کِنّریتؔ، 36ادامہؔ، رامہؔ، حَصورؔ، 37قِدِشؔ، ادرعیؔ، عینؔ حَصورؔ، 38یِرونؔ، مگدال ایل، حُرِیمؔ، بیت عناتؔ اَور بیت شِمِشؔ۔
اَیسے اُنتیس شہر اَور اُن کے دیہات تھے۔
39یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی نفتالی کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث تھی۔
بنی دانؔ کا حِصّہ
40ساتواں قُرعہ بنی دانؔ کے قبیلہ کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا، 41اُن کی مِیراث کے حِصّہ میں،
ضورعاہؔ، اِستالؔ، عیرشِمِش، 42شعلبّینؔ، ایّالونؔ، اِتلاہؔ، 43ایلون، تِمنؔہ، عقرونؔ، 44اِلتِقیہؔ، گِبّتون، بعلاتؔ، 45یہُود، بنی برقؔ، گاتؔھ رِمّونؔ 46مے یرقُونؔ اَور رَقّونؔ اَور یافؔا کے سامنے کے علاقہ شامل تھے۔
47(لیکن بنی دانؔ کو اَپنے علاقہ کو قبضہ میں رکھنے میں دِقّت پیش آئی۔ چنانچہ اُنہُوں نے وہاں سے کوچ کرکے لِشمؔ پر حملہ کرکے اُسے بزورِ شمشیر قبضہ میں کر لیا اَور وہاں سکونت اِختیار کرلی۔ وہ لِشمؔ میں آباد ہو گئے اَور اَپنے باپ کے نام پر اُس کا نام دانؔ رکھا)۔
48یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی دانؔ کے قبیلہ کی برادریوں کے مُطابق مِیراث بنے۔
یہوشُعؔ کا حِصّہ
49جَب وہ مُلک کو مُقرّرہ حِصّوں کے مُطابق بانٹ کر فارغ ہو چُکے تَب بنی اِسرائیل نے یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو اَپنے درمیان مِیراث دی۔ 50اُنہُوں نے یہوشُعؔ کے اَپنے مطالبہ کے مُطابق اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں تِمنتھ سیراؔہ شہر اُنہیں دے دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا اَور وہ اُس شہر کو تعمیر کرکے اُس میں بس گئے۔
51یہ وہ حِصّے ہیں جنہیں الیعزرؔ کاہِنؔ یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے آبائی برادریوں کے سرداروں نے شیلوہؔ میں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے حُضُور قُرعہ اَندازی سے تقسیم کئے تھے۔ اِس طرح اُنہُوں نے مُلک کی تقسیم کے کام سے فراغت پائی۔

موجودہ انتخاب:

یہوشُعؔ 19: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in