یہوشُعؔ 16
16
اِفرائیمؔ اَور منشّہ کے علاقے
1بنی یُوسیفؔ کا حِصّہ یریحوؔ کے پاس کے یردنؔ سے شروع ہُوا یعنی مشرق میں یریحوؔ کے پانی سے شروع ہوکر اُن کی حَد وہاں سے بیابان میں سے ہوتی ہُوئی بیت ایل کے کوہستانی مُلک کو پہُنچی۔ 2پھر بیت ایل (یعنی لُوزؔ) سے نکل کر عطاروتؔ کے ارکیوں کی سرحد کے پاس سے گزرتی ہُوئی، 3اَور مغرب کی جانِب یفلِیطیوں کے علاقہ سے ہوتی ہُوئی نِچلے بیت حَورُونؔ کے علاقہ تک پہُنچ کر گِزرؔ کو نکل آئی اَور بحرِ رُوم پر ختم ہُوئی۔
4اِس طرح بنی یُوسیفؔ یعنی منشّہ اَور اِفرائیمؔ نے اَپنی اَپنی مِیراث پائی۔
5اِفرائیمؔ کا علاقہ اُن کے برادریوں کے مُطابق یہ تھا،
اُن کی مِیراث کی حَد مشرق میں عطاروتؔ ادّارؔ سے اُوپر کے بیت حَورُونؔ تک تھی 6جو بحرِ رُوم تک چلی گئی۔ پھر شمال میں مِکمِتاتؔ سے وہ مشرق کی جانِب تانت شیلوہؔ کو مُڑی اَور اُس کے پاس سے گزرتی ہُوئی مشرق کی جانِب ینوحاہؔ کو گئی۔ 7پھر وہ ینوحاہؔ سے اُتر کر عطاروتؔ اَور نعراہؔ کو پہُنچی اَور یریحوؔ کو چھُوتی ہُوئی یردنؔ تک نکل گئی۔ 8تپُّوحؔ سے وہ حَد مغرب کی جانِب قاناہؔ کی وادی تک گئی اَور بحرِ رُوم پر ختم ہُوئی۔ یہ اِفرائیمؔ کے قبیلہ کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث تھی۔
9اُن میں وہ تمام شہر اَور اُن کے دیہات بھی شامل ہیں جو بنی منشّہ کی مِیراث میں بنی اِفرائیمؔ کے لیٔے الگ کئے گیٔے تھے۔
10اُنہُوں نے گِزرؔ میں بسے ہُوئے کنعانیوں کو نہیں نکالا اِس لیٔے وہ کنعانی آج کے دِن تک بنی اِفرائیمؔ کے درمیان بسے ہُوئے ہیں لیکن اُنہیں بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔
موجودہ انتخاب:
یہوشُعؔ 16: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
![None](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2F58%2Fhttps%3A%2F%2Fweb-assets.youversion.com%2Fapp-icons%2Fur.png&w=128&q=75)
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.