یہوشُعؔ 15

15
یہُوداہؔ کے حِصّہ کی تقسیم
1اَور یہُوداہؔ کے قبیلہ کا حِصّہ اُن کے برادریوں کے مُطابق اِدُوم کی سرحد تک اَور صینؔ کے بیابان تک پھیلا ہُواہے جو اِنتہائی جُنوب میں واقع ہے۔
2اُن کی جُنوبی حَد اُس خلیج سے شروع ہُوئی ہے جو بحرمُردار کے جُنوبی سِرے پر ہے۔ 3اَور ادّارؔ عقربؔ سے گزرتی ہُوئی صینؔ سے ہوکر قادِسؔ برنیع کے جُنوب کو گئی ہے۔ پھر حِضرونؔ کے پاس سے ہوکر ادّارؔ تک جا کر قرقعؔ کو مُڑی 4اَور وہاں سے عضمُوؔن ہوتی ہُوئی وادی مِصر میں جا مِلی اَور بہر رُوم پر ختم ہُوئی۔ یہ اُن کی جُنوبی حَد ہے۔
5اَور مشرقی سرحد یردنؔ کے دہانہ تک بحرمُردار ہی ٹھہرا۔
شمالی سرحد اُس سمُندر کی خلیج سے شروع ہوتی ہُوئی جو یردنؔ کے دہانے پر ہے 6بیت حوگلہؔ تک جا کر بیت عراباہؔ کے شمال سے گزر کر رُوبِنؔ کے بیٹے بوہنؔ کے پتّھر تک پہُنچی۔ 7پھر وہ حَد وادیِ عکورؔ سے ہوتی ہُوئی دبیرؔ کو گئی۔ پھر شمال کی جانِب گِلگالؔ کو مُڑ گئی جو درّہ کے جُنوب میں ادُمّیمؔ کے مقابل ہے۔ پھر وہ عینؔ شِمِشؔ کے چشموں سے ہوتی ہُوئی عینؔ روگلؔ جا پہُنچی۔ 8پھر وہ بین ہِنَّومؔ کی وادی سے ہوکر یبُوسیوں کے شہر (یعنی یروشلیمؔ) کے جُنوبی ڈھلان سے گزرتی ہے۔ وہاں سے وہ اُس پہاڑ کی چوٹی کو جا نکلی جو ہِنَّومؔ کی وادی کے مغرب میں اَور رفائیمؔ کی وادی کے شمالی سِرے پر ہے۔ 9پھر وُہی حَد اُس پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوحؔ کے چشمے کو گئی۔ وہاں سے وہ کوہِ عِفرونؔ کے شہروں کے پاس نکلی اَور نیچے بعلہؔ کی طرف گئی جو قِریت یعریمؔ بھی کہلاتا ہے۔ 10پھر وہ بعلہؔ سے مغرب کی جانِب کوہِ سِعِیؔر کی طرف گھُوم گئی اَور کوہِ یعریمؔ (یعنی کِسلونؔ) کے شمالی دامن کے پاس سے ہوتی ہُوئی بیت شِمِشؔ کی طرف اُترتی ہُوئی تِمنؔہ کو گئی۔ 11وہاں سے وہ حَد عقرونؔ کے شمال کو جا نکلی اَور شِکّرونؔ کی طرف مُڑی اَور کوہِ بعلہؔ سے ہوتی ہُوئی یبنی ایل تک پہُنچی اَور سمُندر کے کنارے پر ختم ہُوئی۔
12اَور بہر رُوم کا ساحِل مغربی سرحد تھا۔
یہُوداہؔ کے چاروں طرف کی حُدوُد اُن کے برادریوں کے مُطابق یہی ہیں۔
13یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے دئیے ہُوئے حُکم کے مُطابق یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو یہُوداہؔ کے درمیان حِصّہ دیا جو قِریت اربعؔ یعنی حِبرونؔ کہلاتا ہے۔ (اربعؔ عناق کا آباؤاَجداد تھا)۔ 14کالبؔ نے حِبرونؔ سے شیشائی، احیمانؔ اَور تلمی اِن تینوں کو جو عناق کی اَولاد تھے نکال دیا۔ 15اَور وہاں سے اُنہُوں نے دبیرؔ کے باشِندوں پر چڑھائی کی (جو پہلے قِریت سِفرؔ کہلاتا تھا)۔ 16اَور کالبؔ نے کہا، ”جو آدمی قِریت سِفرؔ پر حملہ کرکے اُسے قبضہ میں لے گا میں اُس سے اَپنی بیٹی عکسہؔ کی شادی کر دُوں گا۔“ 17تَب کالبؔ کے بھایٔی عتنی ایل بِن قِنٰز نے اُسے سَر کر لیا، اِس لیٔے کالبؔ نے اَپنی بیٹی عکسہؔ کی شادی اُس سے کر دی۔
18ایک دِن جَب وہ عتنی ایل کے پاس آئی تو اُس نے اُس سے اِصرار کیا کہ وہ اُس کے باپ سے ایک کھیت طلب کرے۔ جَب وہ اَپنے گدھے پر سے اُتری تو کالبؔ نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتی ہو؟“
19اُس نے کہا، ”مُجھ پر ایک خاص عنایت کرو۔ چونکہ آپ نے مُجھے جُنوب کے مُلک میں کچھ زمین دی ہے، اِس لیٔے مُجھے پانی کے چشمے بھی دیں۔“ چنانچہ کالبؔ نے اُسے اُوپر کے اَور نیچے کے چشمے بھی عطا فرمائے۔
20یہُوداہؔ کی مِیراث اُن کے برادریوں کے مُطابق یہ ہے،
21جُنوب کے مُلک میں اِدُوم کی سرحد کے قریب یہُوداہؔ کے قبیلے کے اِنتہائی جُنوبی شہر یہ ہیں،
قبضی ایل، عیدرؔ، یگُورؔ، 22قِینہؔ، دیمونہؔ، عدَعدہؔ، 23قِدِشؔ، حَصورؔ، اِتنانؔ، 24زِیفؔ، تلمؔ، بعلوتؔ 25حَصورؔ حدتّہؔ، قِریوتؔ حِضرونؔ (یعنی حَصورؔ)، 26اَمامؔ، شِمعؔ، مولادہؔ، 27حضارگدّہؔ، حِشمونؔ، بیت پیلط، 28حضار شُعالؔ، بیرشبعؔ، بِزیوتیاہؔ، 29بعلہؔ، عِییّمؔ، عضِمؔ، 30اِلتولدؔ، کسیِلؔ، حُرمہؔ، 31صِقلاگ، مدمنّہؔ، سنسنّاہؔ، 32لِباؤتؔ، شلحیمؔ، عینؔ اَور رِمّونؔ۔ یہ کل اُنتیس شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ دیہات بھی ہیں۔
33اَور مغرب کے نشینی علاقہ میں،
اِستالؔ، ضورعاہؔ، اَشناہؔ، 34زنوحؔ، عینؔ گنّیمؔ، تپُّوحؔ، عینامؔ، 35یرموتؔ، عدُلّامؔ، شوکوہؔ، عزیقاہؔ، 36شعریمؔ، عدِتیَیمؔ اَور گِدیرہؔ یا گِدیرُتَعیمؔ۔ یہ چودہ شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ دیہات بھی ہیں۔
37ضِنانؔ، حداشہؔ، مگدال گادؔ، 38دلعانؔ، مِصفاہؔ، یُقِتی ایل، 39لاکیشؔ، بُصقتؔ، عِگلونؔ، 40کبّوُنؔ، لحماسؔ، کِتلیشؔ، 41گِدیروتؔ، بیت دگونؔ، نعمہؔ اَور مقّیدہؔ؛ یہ سولہ شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ دیہات بھی ہیں۔
42لِبناہؔ، عترؔ، عشٰنؔ، 43یِفتاحؔ، اَشناہؔ، نضِیبؔ، 44قعیلہؔ، اَکزِیبؔ اَور مریشہؔ۔ یہ نَو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ دیہات بھی ہیں۔
45عقرونؔ اَور اُس کے اطراف کے قصبے اَور گاؤں۔ 46عقرونؔ کا مغربی علاقہ، اشدُودؔ کے قرب و جوار کا تمام علاقہ اَور سارے گاؤں۔ 47اشدُودؔ اَور اُس کے اطراف کے قصبے اَور دیہات؛ غزّہؔ، وادی مِصر اَور بحرِ رُوم کے ساحِل تک اَپنے شہروں اَور دیہاتوں سمیت۔
48کوہستانی مُلک میں:
شمیرؔ، یتّیرؔ، شوکوہؔ، 49دنّاہؔ، قِریت سنّہؔ (یعنی دبیرؔ)، 50عنابؔ، اسِتِموہؔ، عنیمؔ، 51گوشینؔ، حولونؔ اَور گِلوہؔ یہ گیارہ شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔
52عربؔ، دُومہؔ، اِشعانؔ، 53ینیمؔ، بیت تپُّوحؔ، افیقہؔ، 54حُمطہؔ، قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ) اَور صِیعوُرؔ۔ یہ نَو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔
55معونؔ، کرمِلؔ، زِیفؔ، یُوطّہؔ، 56یزرعیلؔ، یُقدِعامؔ، زنوحؔ، 57قینؔ، گِبعہؔ اَور تِمنؔہ۔ یہ دس شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔
58حلحُولؔ، بیت ضُورؔ، گدُورؔ، 59معراتھؔ، بیت عنوتؔ اَور ایلتِقونؔ۔ یہ چھ شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔
60قِریت بَعل (یعنی قِریت یعریمؔ) اَور ربّہؔ۔ یہ دو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔
61اَور بیابان میں،
بیت عراباہؔ، مِدّینؔ، سکاکہؔ، 62نِبشانؔ، نمک کا شہر اَور عینؔ گیدیؔ یہ چھ شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔
63بنی یہُوداہؔ یروشلیمؔ میں بسے ہُوئے یبُوسیوں کو نکال نہ سکے۔ اِس لیٔے آج تک یبُوسی یہُوداہؔ کے ساتھ یروشلیمؔ میں رہتے ہیں۔

موجودہ انتخاب:

یہوشُعؔ 15: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in