YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 37

37
1”اِس بات سے بھی میرا دِل کانپتا ہے
اَور اَپنی جگہ سے اُچھل پڑتا ہے۔
2سُنو! خُدا کی آواز کی گرج سُنو،
اَور وہ زمزمہ جو اُن کے مُنہ سے نکلتا ہے۔
3وہ اَپنی بجلی کو سارے آسمان کے نیچے چمکاتے ہیں
اَور اُسے زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دیتے ہیں۔
4اُس کے بعد اُن کے گرجنے کی آواز آتی ہے؛
وہ اَپنی جلالی آواز سے گرجتے ہیں۔
جَب اُن کی آواز گونجتی ہے،
تو وہ اُسے بالکُل نہیں روکتا۔
5خُدا کی آواز عجِیب و غریب طور پر گرجتی ہے؛
وہ غَیر مَعمولی کام کرتے ہیں جو ہماری سمجھ سے باہر ہیں۔
6وہ برف سے کہتے ہیں، ’تُو زمین پر گِر،‘
اَور مینہ سے ’تُو موسلادھار بارش بَن جا۔‘
7یُوں ہر شخص کو مشقّت سے روکتے ہیں،
تاکہ وہ تمام لوگ جنہیں خُدا نے بنایا ہے اُن کے کام کو جانیں۔
8جانور غاروں میں چھُپ جاتے ہیں؛
وہ اَپنی اَپنی ماند میں پڑے رہتے ہیں۔
9آندھی اَپنی جُنوب کی سمت سے نکل آتی ہے،
اَور تیز ہوایٔیں سردی لے آتی ہیں۔
10خُدا کے دَم سے برف جم جاتی ہے،
اَور وسیع سطحِ سمُندر منجمد ہو جاتی ہے۔
11وہ بادلوں میں رطوبت بھر دیتے ہیں؛
اَور اُن میں سے اَپنی بجلی مُنتشر کرتے ہیں۔
12خُدا کے اِشارے پر وہ تمام کرۂ زمین کا چکّر کاٹتے ہیں
تاکہ اُن کے حُکم کی تعمیل کریں۔
13کبھی اَپنی زمین کو سیراب کرنے اَور اَپنی مَحَبّت جتانے کے لیٔے۔
14”اَے ایُّوب اِسے سُنو؛
چُپکے رہو اَور خُدا کے حیرت اَنگیز کارناموں پر غور کرو۔
15کیا تُم جانتے ہو کہ خُدا بادلوں کو کیسے قابُو میں رکھتے ہیں
اَور اَپنی بجلی کیسے چمکاتے ہیں؟
16کیا تُم جانتے ہو کہ بادل اَپنا توازن کیسے قائِم رکھتا ہے؟
یہ اُسی علمِ کامل کے حیرت اَنگیز کارنامے ہیں۔
17جَب زمین پر جُنوبی ہَوا کے زیرِ اثر سنّاٹا ہو جاتا ہے،
تو تُم اَپنے لباس میں تپنے لگتے ہو۔
18کیا تُم آسمانوں کو پھیلانے میں اُس کی مدد کر سکتے ہو،
جو ڈھلے ہُوئے کانسے کے آئینہ کی مانند مضبُوط ہوتے ہیں؟
19”ہمیں بتاؤ کہ ہم خُدا سے کیا کہیں؛
کیونکہ ہم تو تاریکی میں ہیں ہم اُس سے بحث کرنے کے لیٔے دلائل کہاں سے لائیں۔
20کیا خُدا کو بتایا جائے کہ میں بولنا چاہتا ہُوں؟
اَیسی درخواست تو زندہ نگل لیٔے جانے کے مترادف ہوگی۔
21سُورج جِس آب و تاب سے آسمانوں میں چمکتا ہے،
کویٔی اُس کی طرف دیکھ نہیں سَکتا،
خصوصاً جَب ہَوا بادلوں کو صَاف کردیتی ہے۔
22شمال کی جانِب سے سُنہری کرنیں اَپنا جلوہ دِکھاتی ہیں
خُدا کی اِس مُہیب شوکت پر کس کی نظر ٹِکے گی۔
23قادرمُطلق تک ہماری رسائی نہیں ہو سکتی، وہ قُدرت میں اعلیٰ ہیں؛
وہ اَپنے عدل میں عظیم اَور راستبازی میں غنی ہیں، وہ ہم پر ظُلم نہیں کرتے۔
24اِسی لیٔے لوگ خُدا سے ڈرتے ہیں،
کیا اُنہیں دانا دِلوں کی پروا نہیں؟“

موجودہ انتخاب:

ایُّوب 37: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in