ایُّوب 35
35
1پھر اِلیہُوؔ نے مزید کہا:
2”کیا تیرا یہ کہنا صحیح ہے؟
’میں خُدا سے زِیادہ صادق ہُوں؟‘
3پھر بھی تُم اُس سے پُوچھتے ہو، ’مُجھے اُس سے کیا فائدہ،
اگر مَیں گُناہ نہ کروں تو میرا کیا بھلا ہوتاہے؟‘
4”مَیں تُمہیں جَواب دینا چاہوں گا،
اَور تیرے ساتھ تیرے دوستوں کو بھی۔
5افلاک کی طرف نظر اُٹھا اَور دیکھ؛
بادلوں کی طرف نگاہ کرجو تُجھ سے اِس قدر اُونچائی پر ہیں۔
6اگر تُو گُناہ کرتا ہے تو اُس سے خُدا کا کیا بگاڑتا ہے؟
اگر تیرے گُناہ بڑھ جایٔیں تو اُسے کیا ہوگا؟
7اگر تُو راستباز ہے تو اُسے کیا دیتاہے،
یا وہ تیرے ہاتھوں کیا پاتاہے؟
8تیری بدکاری صِرف تُجھ جَیسے اِنسان ہی پر اثر اَنداز ہوتی ہے،
اَور تیری راستبازی صِرف آدمؔ زاد پر۔
9”ظُلم کے بوجھ سے دَب کر لوگ چِلّا اُٹھتے ہیں؛
زورآور کے بازو سے مخلصی پانے کے لیٔے وہ دہائی دیتے ہیں۔
10لیکن کویٔی یہ نہیں کہتا کہ ’میرا بنانے والا خُدا کہاں ہے،
جو رات کے وقت نغمے عنایت کرتا ہے،
11جو ہمیں زمین کے جانوروں سے زِیادہ سِکھاتا ہے،
اَور ہَوا کے پرندوں سے زِیادہ عقلمند بناتا ہے۔‘
12لوگ مدد کی دہائی دیتے ہیں
اَور خُدا بدکاروں کے غُرور کی وجہ سے جَواب نہیں دیتا۔
13تُو یقین کر کہ خُدا اُن کی جھُوٹی فریاد نہیں سُنتا؛
اَور قادرمُطلق اُس کی طرف غور نہیں کرتا۔
14جَب تُو کہتاہے کہ تُو اُسے نہیں دیکھتا
تو پھر تُجھے کیسے مَعلُوم ہوگا؟
تیرا مُعاملہ اُس کے سامنے ہے
اَور تُمہیں اُس کا اِنتظار کرنا لازمی ہے،
15مزید یہ کہ، اگر اُس نے غُصّہ میں آکر سزا نہیں دی،
تو یہ مطلب نہیں کہ وہ بدکاری کو نظر میں لاتا ہی نہیں۔
16پس ایُّوب ایک بے معنی بحث کے لیٔے مُنہ کھولتے ہیں؛
اَور بغیر جانے بوجھے بولتے جاتے ہیں۔“
موجودہ انتخاب:
ایُّوب 35: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.