YouVersion Logo
تلاش

یرمیاہؔ 5

5
ایک بھی راستباز نہیں
1”یروشلیمؔ کی گلیوں میں اِدھر اُدھر گشت لگا کر،
اَپنے چاروں طرف دیکھو اَور غور کرو،
اُس کے چوراہوں میں تلاش کرو،
اگر تُمہیں وہاں ایک بھی اَیسا شخص ملے
جو ایمانداری سے پیش آتا ہو اَور سچّائی کا طالب ہو،
تو میں اِس شہر کو مُعاف کر دُوں گا۔
2حالانکہ ’وہ زندہ یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں،‘
تَو بھی یقیناً وہ جھُوٹی قَسم ہی کھاتے ہیں۔“
3اَے یَاہوِہ، کیا آپ کی نظر سچّائی کی اُمّید نہیں رکھتی؟
آپ نے اُن کو سزا دی لیکن اُنہُوں ن کوئی درد محسُوس نہیں کیا؛
آپ نے اُن کو کُچلا لیکن وہ تربّیت پذیر نہ ہُوئے۔
اُنہُوں نے اَپنے چہرے پتّھر سے بھی زِیادہ سخت کر لیٔے
اَور تَوبہ کرنے سے اِنکار کیا۔
4تَب مَیں نے سوچا، ”یقیناً یہ لوگ تو غریب ہیں؛
اَور احمق بھی ہیں،
کیونکہ وہ یَاہوِہ کی راہ،
اَور اَپنے خُدا کے تقاضوں سے واقف نہیں ہیں۔
5اِس لیٔے میں اُن کے رہبروں کے پاس جاؤں گا،
اَور اُن سے کلام کروں گا؛
یقیناً وہ یَاہوِہ کی راہ جانتے ہیں،
اَور اَپنے خُدا کے تقاضوں سے واقف ہیں۔“
لیکن اُنہُوں نے بھی مِل کر اَپنا جُوا توڑ دیا ہے
اَور اَپنے بندھنوں کے ٹکڑے کر دئیے ہیں۔
6اِس لیٔے جنگل سے ایک شیرببر آکر اُن پر حملہ کرےگا،
اَور بیابان کا ایک بھیڑیا اُن کو ہلاک کرےگا،
اَور ایک چیتا اُن کے شہروں کے پاس گھات لگائے بیٹھے گا
تاکہ اگر کویٔی شہر سے باہر نکلے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے،
کیونکہ اُن کی اُتنی بغاوت شِدّت اِختیار کر گئی
اَور برگشتگی بہت زِیادہ ہو گئی۔
7”میں تُمہیں کیوں مُعاف کروں؟
تمہارے فرزندوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے
اَور اَیسے معبُودوں کی قَسم کھائی جو خُدا نہیں ہیں۔
جَب مَیں نے اُن کی تمام ضروریات پُوری کیں،
تَب بھی اُنہُوں نے زناکاری کی
اَور قحبہ خانوں میں مجمع لگا دیا۔
8وہ کھا پی کر پلے ہُوئے بے لگام گھوڑوں کی مانند ہو گئے ہیں،
اَور ہر ایک اَپنے ہمسایہ کی بیوی کو دیکھ کر ہنہناتا ہے۔
9کیا میں اَیسے کاموں کے لیٔے اُنہیں سزا نہ دُوں؟“
یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
”کیا میں اَیسی قوم سے
اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟
10”اُن کے انگوری باغ میں داخل ہو جاؤ اَور اُنہیں اُجاڑ دو،
لیکن اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ نہ کرو۔
اُس کی شاخیں کاٹ ڈالو،
کیونکہ یہ لوگ یَاہوِہ کے نہیں ہیں۔
11یَاہوِہ فرماتے ہیں،
بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے
مُجھ سے بڑی بےوفائی کی ہے۔“
12اُنہُوں نے یَاہوِہ کی بابت جھُوٹی افواہ پھیلائی ہیں؛
اَور کہا، ”وہ کچھ نہیں کریں گے!
ہمیں کویٔی ضرر نہ پہُنچے گا؛
نہ ہمیں کبھی تلوار کا سامنا کرنا ہوگا نہ قحط کا۔
13اُن کے نبی محض ہَوا ہو جائیں گے،
اَور اُن کے پاس یَاہوِہ کا کلام نہیں ہے؛
لہٰذا اُن کے ساتھ وُہی ہو جو وہ فرماتے ہیں۔“
14چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”چونکہ اِس قوم نے اَیسا کہا ہے،
اِس لیٔے میں اَپنے کلام کو تیرے مُنہ میں آگ،
اَور اِس قوم کو لکڑی بنا دُوں گا، اَور وہ آگ اُنہیں بھسم کر دے گی۔
15اَے بنی اِسرائیل دیکھ،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،
”مَیں تمہارے خِلاف دُور سے ایک اَیسی قوم چڑھا لاؤں گا،
جو نہایت قدیم اَور طاقتور قوم ہے،
وہ اَیسے لوگ ہیں جِن کی زبان تُم نہیں جانتے،
نہ ہی اُن کی بات تُم سمجھ سکتے ہو۔
16اُن کے ترکش کھُلی قبر کی مانند ہیں؛
اَور وہ سَب نہایت طاقتور جنگجو ہیں۔
17وہ تمہاری فصل اَور تمہارا کھانا،
تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں؛
تمہارے گلّے اَور تمہارے ریوڑ،
تمہاری انگوری فصل اَور اَنجیر کے باغ بالکُل چٹ کر جایٔیں گے۔
جِن مُستحکم شہروں پر تُمہیں اِعتماد ہے
اُنہیں وہ تلوار سے تباہ کر ڈالیں گے۔
18”تَو بھی اُن دِنوں میں بھی،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”مَیں تُمہیں بالکُل فنا نہ کروں گا۔ 19اَور جَب لوگ پُوچھیں، ’یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمارے ساتھ یہ سَب کیوں کیا؟‘ تَب تُم اُنہیں بتانا، ’چونکہ ہم نے اَپنے خُدا کو ترک کر دیا تھا اَور اَپنے مُلک میں غَیر معبُودوں کی خدمت کی تھی؛ اِس لیٔے اَب ہم اِس مُلک میں جو ہمارا نہیں ہے، اَب ہمیں پردیسیوں کی خدمت پردیسی مُلک میں کرنی پڑےگی۔‘
20”یعقوب کے گھرانے میں یہ اعلان کرو
اَور یہُودیؔہ میں مُنادی کرو،
21اَے احمق اَور نادان لوگوں،
تُم آنکھیں رکھتے ہُوئے بھی نہیں دیکھتے،
اَور کان رکھتے ہُوئے بھی نہیں سُنتے،
22کیا تُمہیں میرا خوف نہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”کیا تُمہیں میرے حُضُور تھرتھرانا نہیں چاہئے؟
مَیں نے ریت کو سمُندر کی حد مُقرّر کیا،
اَور اُسے ایک اَبدی ساحِل بنایا تاکہ وہ اُسے پار نہ کر سکے۔
چاہے لہریں اُٹھیں تَو بھی وہ غالب نہیں آ سکتیں؛
چاہے شور مچائیں تَو بھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔
23لیکن اِس قوم کے دِل ضِدّی اَور باغی ہیں؛
اُنہُوں نے بغاوت کی اَور مُجھ سے دُورہو گئے۔
24وہ اَپنے دِل میں اِتنا بھی نہیں سوچتے کہ
’ہم اَپنے خُدا یَاہوِہ کا خوف مانیں کیونکہ،
وہ خزاں اَور بہار کے موسم میں بارش اَپنے وقت پر برساتا ہے،
اَور فصل کے مُقرّرہ ہفتوں کو ہمارے لئے مَوجُود کر رکھتا ہے۔‘
25تمہاری زیادتیوں نے ہی اِن خُوبصورت برکتوں سے تُمہیں بعض رکھا ہے؛
اَور تمہارے گُناہوں نے تُمہیں اِن نیکیوں سے محروم رکھا ہے۔
26”کیونکہ میری قوم میں اَیسے بدکار اِنسان بھی پایٔے جاتے ہیں
جو چھُپ کر تاک میں بیٹھے پرندوں کے شِکاری کی مانند ہیں،
جو لوگوں کو پھنسانے کے لیٔے جال بچھاتے ہیں۔
27جَیسے پنجرہ پرندوں سے بھرا ہوتاہے،
وَیسے ہی اُن کے گھر فریب سے بھرے ہیں؛
اَور اَب وہ مالدار اَور زورآور بَن گیٔے ہیں،
28اَور موٹے اَور چِکنے ہو گئے ہیں۔
اُن کے بُرے کاموں کی کویٔی حَد نہیں ہوتی؛
وہ راستی سے یتیموں کا اِنصاف نہیں کرتے،
نہ ہی مسکینوں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرتے ہیں۔
29کیا میں اَیسے لوگوں کو سزا نہ دُوں؟“
یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”کیا مَیں اَیسی قوم سے،
اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟
30”مُلک میں ایک نہایت مُہیب
اَور نفرت اَنگیز بات ہُوئی ہے؛
31نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں،
اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں،
اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔
لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 5: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in