قُضاۃ 13
13
شِمشُونؔ کی پیدائش
1اَور بنی اِسرائیل نے پھر یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی۔ اِس لیٔے یَاہوِہ نے چالیس بَرس تک اُنہیں فلسطینیوں کے ہاتھ میں دے دیا۔
2دانیوں کے برادری سے ضورعاہؔ میں رہنے والا ایک شخص تھا جِس کا نام منوحہؔ تھا۔ اُس کی بیوی بانجھ تھی اِس لیٔے اُس کے کویٔی بچّہ نہ ہُوا۔ 3یَاہوِہ کا فرشتہ اُسے دِکھائی دیا اَور اُس نے کہا، ”دیکھ! تُو بانجھ اَور بے اَولاد ہے لیکن تُو حاملہ ہوگی اَور تیرے ہاں بیٹا ہوگا۔ 4لہٰذا خیال رہے کہ تُم نہ مَے، نہ کویٔی خمیر شُدہ مشروب شَے پینا اَور نہ ہی کویٔی ناپاک چیز کھانا۔ 5کیونکہ تُو حاملہ ہوگی اَور بیٹا جنے گی۔ اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھیرا جائے کیونکہ وہ لڑکا اَپنی ماں کے پیٹ ہی سے خُدا کا نذیر ہوگا اَور وہ اِسرائیلیوں کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے رِہائی دینا شروع کرےگا۔“
6تَب وہ عورت اَپنے خَاوند کے پاس گئی اَور اُسے بتایا، ”ایک مَرد خُدا میرے پاس آئے۔ وہ یَاہوِہ کے فرشتہ کی مانند نہایت مُہیب نظر آئے۔ مَیں نے اُن سے یہ نہیں پُوچھا کہ آپ کہاں سے آئے ہو اَور نہ ہی اُنہُوں نے مُجھے اَپنا نام بتایا۔ 7لیکن اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ’تُو حاملہ ہوگی اَور بیٹا جنے گی۔ اِس لیٔے نہ مَے، نہ کویٔی خمیر شُدہ مشروب شَے پینا اَور نہ ہی کویٔی ناپاک چیز کھانا۔ کیونکہ وہ لڑکا پیدائش سے لے کر اَپنی موت کے دِن تک خُدا کا نذیر رہے گا۔‘ “
8تَب منوحہؔ نے یَاہوِہ سے دعا کی: ”اَپنے خادِم کو مُعاف کر دیں، اَے خُداوؔند! مَیں آپ کی مِنّت کرتا ہُوں کہ وہ مَرد خُدا جسے آپ نے بھیجا تھا ہمارے پاس پھر آئے اَور ہمیں سِکھائے کہ ہم اُس لڑکے کی جو پیدا ہونے والا ہے کس طرح پرورِش کریں؟“
9خُدا نے منوحہؔ کی دعا سُن لی اَور جَب وہ عورت کھیت میں تھی تو خُدا کا فرشتہ پھر اُس کے پاس آیا لیکن تَب اُس کا خَاوند منوحہؔ اُس کے ساتھ نہ تھا۔ 10اُس عورت نے دَوڑ کے جا کر اَپنے خَاوند کو اِطّلاع دی، ”وہ آدمی جو اُس دِن مُجھے دِکھائی دیا تھا اَب یہاں ہے۔“
11منوحہؔ اُٹھ کر اَپنی بیوی کے پیچھے پیچھے گیا۔ جَب وہ اُس آدمی کے پاس پہُنچا تو اُس سے پُوچھا، ”کیا آپ وُہی شخص ہے جِس نے میری بیوی سے باتیں کیں؟“
اُس نے کہا، ”ہاں میں وُہی ہُوں۔“
12تَب منوحہؔ نے اُس سے پُوچھا، ”جَب آپ کا کہا پُورا ہو جائے تو ہمیں اُس لڑکے کی زندگی اَور کام کاج کے بارے میں کُن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا؟“
13یَاہوِہ کے فرشتہ نے منوحہؔ کو جَواب دیا، ”تیری بیوی اُن سَب باتوں پر عَمل کرے جو مَیں نے اُسے بتایٔی ہیں۔ 14وہ انگور سے پیدا ہونے والی کویٔی شَے نہ کھائے، نہ کویٔی خمیر شُدہ مشروب شَے پینا اَور نہ ہی کویٔی ناپاک چیز کھانا۔ اَور وہ ہر حُکم پرجو مَیں نے اُسے دیا ہے عَمل کرے۔“
15منوحہؔ نے یَاہوِہ کے فرشتہ سے کہا، ”ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ یہاں رُک جائے تاکہ ہم آپ کے لیٔے بکری کا بچّہ ذبح کریں اَور اُسے پکائیں۔“
16یَاہوِہ کے فرشتہ نے کہا، ”اگر تُم مُجھے روک بھی لو، تو بھی میں تمہارا کویٔی کھانا نہ کھاؤں گا۔ لیکن اگر تُم سوختنی نذر تیّار کریں تو اُسے یَاہوِہ کے لیٔے پیش کرو۔“ (منوحہؔ کو اِس بات کا احساس نہ تھا کہ وہ یَاہوِہ کا فرشتہ ہے۔)
17تَب منوحہؔ نے یَاہوِہ کے فرشتہ سے پُوچھا، ”آپ کا نام کیا ہے تاکہ جَب آپ کی باتیں پُوری ہُوں تو ہم آپ کی اِحترام کر سکیں؟“
18یَاہوِہ کے فرشتہ نے اُس سے کہا، ”تُم میرا نام کیوں پُوچھ رہے ہو، کیونکہ اُسے کویٔی نہیں سمجھ سَکتا۔“ 19تَب منوحہؔ نے اناج کی نذر کی قُربانی سمیت بکری کا ایک بچّہ لے کر اُسے ایک چٹّان پر خُداوؔند کے لئے پیش کیا اَور یَاہوِہ نے منوحہؔ اَور اُس کی بیوی کی نظروں کے سامنے ایک عجِیب کام کیا۔ 20جوں ہی آگ کا شُعلہ مذبح پر سے آسمان کی طرف بُلند ہُوا یَاہوِہ کا فرشتہ اُس شُعلہ میں ہوکر اُوپر چلا گیا۔ یہ دیکھ کر منوحہؔ اَور اُس کی بیوی مُنہ کے بَل زمین پر گِر پڑے۔ 21جَب یَاہوِہ کا فرشتہ منوحہؔ اَور اُس کی بیوی کو نظر نہ آئے تو منوحہؔ نے جانا کہ وہ یَاہوِہ کا فرشتہ تھا۔
22منوحہؔ نے اَپنی بیوی سے کہا، ”اَب ہم ضروُر مَر جایٔیں گے کیونکہ ہم نے خُدا کو دیکھاہے۔“
23لیکن اُس کی بیوی نے کہا، ”اگر یَاہوِہ چاہتے کہ ہمیں مار ڈالے تو ہمارے ہاتھ سے سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی قبُول نہ کرتے نہ وہ ہمیں یہ سَب کُچھ دِکھانے اَور نہ ہی اُس وقت ہم سے اَیسی باتیں کہتے۔“
24اُس عورت کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس نے اُس کا نام شِمشُونؔ رکھا۔ وہ لڑکا بڑا ہُوا اَور یَاہوِہ نے اُسے برکت دی۔ 25اَور جَب وہ ضورعاہؔ اَور اِستالؔ کے درمیان محنے دانؔ میں تھا تو یَاہوِہ کی رُوح نے اُسے متحّرک کرنا شروع کر دیا۔
موجودہ انتخاب:
قُضاۃ 13: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.