قُضاۃ 10
10
تولعؔ
1اَبی ملیخ کے بعد تولعؔ نام کا ایک شخص جو یِسَّکاؔر کے قبیلہ کا تھا اِسرائیل کی چھُڑوتی کے لیٔے اُٹھا۔ وہ دُودؔو کا پوتا اَور پُوعہؔ کا بیٹا تھا۔ وہ اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک شمیرؔ میں رہتا تھا۔ 2وہ تئیس بَرس تک اِسرائیل کا قاضی رہا اَور اَپنی موت کے بعد شمیرؔ میں دفن کیا گیا۔
یائیرؔ
3اُس کے بعد گِلعادی یائیرؔ اُٹھا جو بائیس بَرس تک اِسرائیل کا قاضی رہا۔ 4اُس کے تیس بیٹے تھے جو تیس گدھوں پر سوار ہُوا کرتے تھے۔ گِلعادؔ میں تیس شہر اُن کے اِختیار میں تھے جو آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ#10:4 حوّوت یائیرؔ یائیرؔ کی بستیاں کہلاتےہیں۔ 5جَب یائیرؔ نے وفات پائی تو وہ قامونؔ میں دفن کیا گیا۔
یِفتاحؔ
6بنی اِسرائیل نے پھر یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اَور بَعل، عستوریتؔ اَور ارام کے معبُودوں، صیدونؔ کے معبُودوں، مُوآب کے معبُودوں، بنی عمُّون کے معبُودوں اَور فلسطینیوں کے معبُودوں کی پرستش کرنے لگے۔ چونکہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا تھا اَور اُس کی عبادت نہ کرتے تھے 7اِس لیٔے یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے خفا ہو گئے اَور اُنہُوں نے اُنہیں فلسطینیوں اَور بنی عمُّون کے ہاتھ بیچ دیا۔ 8جنہوں نے اُس سال بنی اِسرائیل کو خُوب ستایا اَور اُنہیں کُچل ڈالا اَور وہ اٹھّارہ بَرس تک یردنؔ کے مشرق میں امُوریوں کے مُلک گِلعادؔ میں بسے ہُوئے تمام بنی اِسرائیلیوں پر ظُلم ڈھاتے رہے۔ 9بنی عمُّون بھی یردنؔ پار کرکے یہُوداہؔ، بِنیامین اَور اِفرائیمؔ کے خاندان سے لڑنے آ جاتے تھے۔ چنانچہ اِسرائیلی بڑی مُشکل میں پڑ گیٔے تھے۔ 10تَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی، ”ہم نے تیرے خِلاف گُناہ کیا اَور اَپنے خُدا کو ترک کرکے بَعل معبُودوں کی پرستش کی۔“
11یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو جَواب دیا، ”جَب مِصریوں، امُوریوں، بنی عمُّون، فلسطینیوں، 12صیدونیوں، عمالیقیوں اَور معونیوں نے تُم پر ظُلم ڈھائے اَور تُم نے اِمداد کے لیٔے مُجھ سے فریاد کی، تَب کیا مَیں نے تُمہیں اُن کے ہاتھ سے رِہائی نہیں بخشی؟ 13لیکن تُم نے مُجھے ترک کرکے اَور معبُودوں کی پرستش کی اِس لیٔے اَب مَیں تُمہیں رِہائی نہ دُوں گا۔ 14جاؤ اَور اُن معبُودوں کے سامنے آہ و زاری کرو جنہیں تُم نے اَپنا لیا ہے۔ وُہی تمہاری مُصیبت کے وقت تُمہیں چھُڑائیں۔“
15لیکن بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے کہا، ”ہم نے گُناہ کیا ہے اِس لیٔے ہمارے ساتھ وُہی کیجئے جو آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ لیکن اَب ہمیں چھُڑا لیں۔“ 16تَب اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کو اَپنے درمیان سے دُور کر دیا اَور وہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے لگے اَور خُدا اِسرائیل کی پریشانی کو اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکے۔
17جَب بنی عمُّون مُسلّح ہوکر گِلعادؔ میں کھڑی کر دی تو اِسرائیلی اِکٹھّے ہوکر مِصفاہؔ میں کی۔ 18تَب گِلعادؔ کے لوگوں کے سردار، ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”جو کویٔی بنی عمُّون پر حملہ کا آغاز کرےگا وُہی گِلعادؔ کے سَب باشِندوں کا سردار ہوگا۔“
موجودہ انتخاب:
قُضاۃ 10: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.