یَشعیاہ 31
31
افسوس اُن پرجو مِصر پر اِعتماد رکھتے ہیں
1افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں،
اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں،
اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر
اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں،
لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے،
نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔
2پر وہ بھی عقلمند ہے اَور آفت لا سَکتا ہے؛
وہ اَپنے الفاظ واپس نہیں لیتا
وہ اُٹھ کر بدکاروں کے گھرانے پر
اَور بدکرداروں کے حمایتیوں پر چڑھائی کرےگا۔
3لیکن اہلِ مِصر تو اِنسان ہیں، خُدا نہیں؛
اَور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں، رُوح نہیں۔
جَب یَاہوِہ اَپنا ہاتھ بڑھائیں گے،
تو حمایتی ٹھوکر کھائے گا،
اَور جِس کی حمایت کی گئی وہ گِر جائے گا؛
دونوں اِکٹھّے ہلاک ہوں گے۔
4پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا:
”جِس طرح شیرببر ہاں جَوان شیرببر اَپنے شِکار پر غرّاتے ہے
اَور حالانکہ بہت سے چرواہے
اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے اِکٹھّے کر لیٔے جایٔیں،
تو بھی وہ اُن کی للکار سے نہ ڈرے گا
نہ اُن کے شور و غُل سے پریشان ہوگا
اِسی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور اُس کی پہاڑیوں پر لڑنے کے لیٔے اُترے گا۔
5منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح
قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛
وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے،
وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔“
6اَے بنی اِسرائیل تُم اُسی کی طرف لَوٹ آؤ جِس کے خِلاف تُم نے سخت بغاوت کی ہے۔ 7کیونکہ اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اُن چاندی اَور سونے کے بُتوں کو ترک کر دے گا جنہیں تمہارے گُناہ آلُود ہاتھوں نے بنایا ہے۔
8”تَب اشُور اُس تلوار سے گِرے گا جو اِنسان کی نہیں ہے؛
وُہی تلوار جو فانی اِنسان کی نہیں ہے، اُنہیں ہلاک کر ڈالے گی۔
وہ تلوار کے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے
اَور اُن کے نوجوانوں سے زبردستی مشقّت کروائی جائے گی۔
9اُن کا قلعہ دہشت کی وجہ سے گِر جائے گا؛
اَور اُن کے سپہ سالار لڑائی کا پرچم دیکھ کر کانپنے لگیں گے،“
یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں،
جِس کی آگ صِیّونؔ میں
اَور بھٹّی یروشلیمؔ میں ہے۔
موجودہ انتخاب:
یَشعیاہ 31: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.