YouVersion Logo
تلاش

یَشعیاہ 32

32
راستبازی کی بادشاہت
1دیکھو، ایک بادشاہ راستبازی سے حُکومت کرےگا
اَور حاکم اِنصاف سے حُکومت کریں گے۔
2ہر ایک شخص آندھی سے بچنے کی جگہ کی مانند
اَور طُوفان سے پناہ پانے کی جگہ،
یا بیابان میں پانی کی دریاؤں کی طرح
اَور شدید حرارت والے ریگستانی مُلک میں ایک بڑی چٹّان کے سایہ کی مانند ہوگا۔
3تَب دیکھنے والوں کی آنکھیں بند نہ ہوں گی،
اَور سُننے والوں کے کان خُوب سُنیں گے۔
4جلد بازوں کے دِل سمجھ حاصل کریں گے،
اَور لڑکھڑاتی زبان کی روانی اَور صَاف ہوگی۔
5احمق پھر کبھی شریف نہ کہلائے گا
نہ ہی بدمعاش کا اِحترام کیا جائے گا۔
6کیونکہ احمق حماقت کی باتیں کرتا ہے،
اُس کا دِل بدی کے منصُوبے باندھتا رہتاہے:
وہ بے دینی کے کام کرتا ہے
اَور یَاہوِہ کے خِلاف دروغ گوئی کرتا ہے؛
بھُوکے کو خالی پیٹ رکھتا ہے
اَور پیاسے کو پانی نہیں پلاتا۔
7بدمعاش کے ضوابط بُرے ہوتے ہیں،
وہ بُرے منصُوبے باندھتا ہے
تاکہ غریب کو جھُوٹی باتوں سے ہلاک کرے،
جَب کہ اُس ضروُرت مند کی درخواست راستباز ہو۔
8لیکن شریف آدمی نیک منصُوبے رکھتا ہے،
اَور اَپنے نیک اعمال کی بنا پر قائِم رہتاہے۔
یروشلیمؔ کی عورتیں
9اَے عورتوں! تُم جو آسُودہ ہو،
اُٹھو اَور میری سُنو؛
اَے بے فکر بیٹیوں،
میری باتوں پر کان لگاؤ!
10سال بھر سے کچھ ہی زِیادہ عرصہ میں
تُم جو محفوظ محسُوس کرتی ہو، کانپ اُٹھو گی؛
کیونکہ نہ تو انگور کی فصل ہوگی،
اَور نہ درختوں میں پھل لگیں گے۔
11کانپو، اَے آسُودہ عورتوں؛
تھرتھراؤ، اَے بےپروا بیٹیوں! خود کو محفوظ محسُوس کرتی ہو
اَپنے کپڑے اُتار دو
اَور اَپنی کمر پر ٹاٹ باندھو۔
12خُوشنما کھیتوں، اَور پھلدار انگور کی بَیلوں کے لیٔے،
اَپنی چھاتِیاں پیٹو
13اَور میرے لوگوں کی سرزمین کے لیٔے بھی،
جِس میں کثرت سے کانٹے اَور جھاڑیاں اُگی ہُوئی ہیں
ہاں تمام عشرت گھروں کے لیٔے اَور اُس پُر رونق شہر کے لیٔے ماتم کرو۔
14محل چھوڑ دیا جائے گا،
شور و غُل والا شہر خالی ہو جائے گا؛
پہاڑی کا قلعہ اَور پہرے کے بُرج ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے،
اَور گورخروں کی آرامگاہیں اَور گلّوں کی چراگاہیں وہ جایٔیں گے،
15جَب تک عالمِ بالا سے ہم پر رُوح نازل نہ ہو،
اَور بیابان زرخیز کھیت نہ بَن جائے،
اَور زرخیز کھیت ایک جنگل کی طرح ہو جائے گا۔
16اَور یَاہوِہ کا اِنصاف بیابان میں بسے گا،
اَور راستی زرخیز کھیت میں رہا کرےگی۔
17اَور راستبازی کا پھل اَمن ہوگا؛
اَور اُس کا اثر اَبدی سکون اَور اِطمینان ہوگا۔
18میرے لوگ پُرامن رہائش گاہوں میں،
محفوظ گھروں میں،
میں رہیں گے۔ محفوظ اَور مُستحکم رہیں گے۔
19حالانکہ اولے جنگل کو تباہ کر دیتے ہیں
اَور شہر مُکمّل طور پر پست ہو جاتا ہے،
20لیکن تُم کس قدر مُبارک ہو،
جو ہر نہر کے آس پاس بیج بوتے ہو،
اَپنے مویشی اَور گدھے کو آزادی سے چراتے ہو۔

موجودہ انتخاب:

یَشعیاہ 32: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in