YouVersion Logo
تلاش

عِبرانیوں 5

5
1ہر اعلیٰ کاہِنؔ آدمیوں میں سے آدمیوں کے لیٔے مُنتخب کیا جاتا ہے تاکہ وہ خُدا سے تعلّق رکھنے والی باتوں میں لوگوں کی نُمائندگی کرے یعنی نذریں اَور گُناہوں کی قُربانیاں پیش کرے۔ 2اَور وہ نادانوں اَور گمراہوں سے نرمی کے ساتھ پیش آسکتا ہے کیونکہ وہ خُود بھی کمزوریوں کی گرفت میں مُبتلا رہتاہے۔ 3یہی وجہ ہے کہ اُسے نہ صِرف قوم کے گُناہوں کی خاطِر بَلکہ اَپنے گُناہوں کی خاطِر بھی قُربانیاں پیش کرنی پڑتی ہیں۔ 4کسی بھی شخص کو اعلیٰ کاہِنؔ ہونے کی یہ عِزّت اُس کی اَپنی کوشش سے حاصل نہیں ہوتی، جَب تک کہ وہ حضرت ہارونؔ کی طرح خُدا کی طرف سے بُلایا نہ جائے۔
5اِسی طرح المسیؔح نے بھی اعلیٰ کاہِنؔ ہونے کا عہدہ خُود ہی اَپنے آپ کو نہیں دیا بَلکہ خُدا نے اُنہیں مُقرّر کرکے حُضُور سے فرمایا،
”تُو میرا بیٹا ہے؛
آج سے میں تیرا باپ بَن گیا ہُوں؟“#5‏:5 زبُور 2‏:7‏‏
6اَور خُدا دُوسرے مقام پر بھی فرماتا ہے،
”تُو مَلکِ صِدقؔ کے طور پر،
اَبد تک کاہِنؔ ہے۔“#5‏:6 زبُور 110‏:4‏‏
7حُضُور عیسیٰ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔ 8اَور بیٹا ہونے کے باوُجُود اُس نے دُکھ اُٹھا اُٹھاکر فرمانبرداری سیکھی 9اَور کامل بَن کر اَپنے سَب فرمانبرداروں کے لیٔے اَبدی نَجات کا سرچشمہ ہُوا۔ 10اَور حُضُور عیسیٰ کو خُدا کی طرف سے مَلکِ صِدقؔ کے طور پر اعلیٰ کاہِنؔ کا خِطاب دیا گیا۔
ایمان میں کمزوری کے خِلاف تنبیہ
11اِس کے بارے میں ہمیں بہت کچھ کہنا ہے لیکن تُمہیں سمجھانا مُشکِل ہے اِس لیٔے کہ تُم رُوحانی طور پر ناسمجھ ہو اَور اُونچا سُننے لگے ہو۔ 12دراصل اَب تک وقت کے خیال سے تو تُمہیں اُستاد ہو جانا چاہئے تھا لیکن اَب ضروُرت تو اِس بات کی ہے کہ کویٔی شخص خُدا کے کلام کی بُنیادی باتیں تُمہیں پھر سے سِکھائے۔ اَور سخت غِذا کی بجائے تُمہیں تو دُودھ پینے کی ضروُرت پڑ گئی ہے۔ 13کیونکہ جو صِرف دُودھ پیتا ہے وہ تو بچّہ ہوتاہے۔ اُسے راستبازی کے کلام کا تجربہ ہی نہیں ہوتا۔ 14مگر سخت غِذا تو بالغوں کے لیٔے ہوتی ہے جو اَپنے تجربہ کی وجہ سے اِس قابِل ہو گیٔے ہیں کہ نیکی اَور بدی میں اِمتیاز کر سکیں۔

موجودہ انتخاب:

عِبرانیوں 5: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in