YouVersion Logo
تلاش

عزرا 2

2
وطن لَوٹنے والوں کی فہرست
1یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔ 2زرُبّابِیل، یہوشُعؔ، نحمیاہ، سِرایاہؔ، رعلایاہؔ، مردکیؔ، بِلشانؔ، مِسفارؔ، بِگوئی، رِحُومؔ اَور بعناہ اُن کے ہمراہ تھے۔
اِسرائیلی قوم کے جو مَرد واپس لَوٹے اُن آدمیوں کی فہرست یہ ہے:
3بنی پرعوش کے 2,172 لوگ۔
4بنی شفطیاہؔ کے 372 لوگ۔
5بنی ارخؔ کے 775 لوگ۔
6بنی پخت مُوآب جو یہوشُعؔ اَور یُوآبؔ کی نَسل میں سے دو ہزار آٹھ سو بَارہ لوگ،
7بنی عیلامؔ کے ایک ہزار دو سَو چوون لوگ۔
8بنی زتُّو کے ‏ 945 لوگ۔
9بنی زکّائیؔ کے 760 لوگ۔
10بنی بانیؔ کے 642 لوگ۔
11بنی ببئیؔ کے 623 لوگ۔
12بنی عزگادؔ کے ایک ہزار دو سو بائیس لوگ۔
13بنی ادُونِقامؔ کے 666 لوگ۔
14بنی بِگوئی کے دو ہزار چھپّن لوگ۔
15بنی عدِین کے 454 لوگ۔
16حِزقیاہؔ کے خاندان میں سے بنی اطِیرؔ کے 98 لوگ۔
17بنی بضَیؔ کے 323 لوگ۔
18بنی یُورہؔ کے 112 لوگ۔
19بنی حاشُومؔ کے 223 لوگ۔
20بنی گِبّارؔ کے 95 لوگ۔
21بنی بیت لحمؔ کے 123 لوگ۔
22اہلِ نطوفہؔ کے 56 لوگ۔
23عناتوت کے 128 لوگ۔
24بنی عزماوتؔ کے 42 لوگ۔
25قِریت یعریمؔ، کفیرہؔ اَور بیروت کے سات سَو تینتالیس لوگ۔
26رامہؔ اَور گِبعؔ کے چھ سَو اکّیس‏‏ لوگ‏۔
27اہلِ مِکماشؔ کے ایک سَو بائیس لوگ۔
28بیت ایل اَور عَیؔ کے دو سَو تئیس لوگ۔
29بنی نبوؔ کے 52 لوگ۔
30بنی مگبیشؔ کے 156 لوگ۔
31دُوسرے عیلامؔ کی اَولاد کے ایک ہزار دو سَوچون لوگ۔
32بنی حارِمؔ کے تین سَو بیس لوگ۔
33لُودؔ، حادِیدؔ اَور اُونوؔ کی اَولاد کے سات سَو پچیس لوگ تھے۔
34یریحوؔ کے تین سَوپنتالیس لوگ۔
35بنی سناآہ کے تین ہزار چھ سو تیس لوگ۔
36پھر کاہِنوں:
(یعنی یہوشُعؔ کے خاندان میں سے)
یدعیاہؔ کی اَولاد کے نَو تہتّر لوگ۔
37بنی اِمّیرؔ کے ایک ہزار باون لوگ۔
38بنی پشحُور کے ایک ہزار دو سَو سینتالیس لوگ۔
39بنی حارِمؔ کے ایک ہزار سترہ لوگ۔
40اَور لیوی:
یعنی ہُوداویاہؔ کی نَسل میں سے
یہوشُعؔ اَور قدمی ایل کی اَولاد کے 74 لوگ۔
41موسیقاروں میں سے:
یعنی بنی
آسفؔ کے ایک سَو اٹّھائیس لوگ۔
42اَور دربان:
بنی
شلُّومؔ، اطِیرؔ، طلمُونؔ،
عقُّوبؔ، حطیطاؔ اَور شوبائی کی اَولاد ایک سَو انتالیس تھی۔
43بیت المُقدّس کے خُدّام:
بنی ضیحاؔ،
بنی حسُوفا، بنی طبعوت،
44بنی قِروسؔ، بنی سیعہاؔ، بنی پدُونؔ،
45بنی لیباناہ، بنی حگابہ، بنی عقُّوبؔ،
46بنی حگابؔ، بنی شلمئیؔ، بنی حنانؔ،
47بنی گِدّیلؔ، بنی گحار بنی رِیایاہؔ،
48بنی رِضینؔ، بنی نقُودا، بنی گزّامؔ،
49بنی عُزّاؔ، بنی پاسیخؔ، بنی بِسئیؔ،
50بنی اسناہؔ، بنی معُونیم، بنی نفُوشسیم،
51بنی بقبُوق، بنی حقُوفاؔ، بنی حرحُورؔ،
52بنی بصلُوتؔ، بنی محِیداؔ، بنی حرشاؔ،
53بنی برقُوسؔ، بنی سیسؔرا، بنی تمحؔ،
54بنی نضیاحؔ، بنی حطیفاؔ،
55شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد:
بنی سُوطائی،
بنی حسُوفِریتؔ، بنی پرُوداؔ،
56بنی یعلہ، بنی درقُونؔ، بنی گِدّیلؔ۔
57بنی شفطیاہؔ، بنی حطّیلؔ،
بنی پوکرتؔ حضبائیم، بنی امیؔ۔
58بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد کے 392 لوگ۔
59مُندرجہ ذیل جو تل مِلحؔ، تل حرشاؔ، کروب، ادّانؔ اَور اِمّیرؔ کے قصبوں سے آئےتھے یہ ثابت نہ کر سکے کہ اُن کے خاندان اِسرائیل کی نَسل کے ہیں:
60بنی دِلائیاہؔ،
بنی طُوبیاہؔ، بنی نقُودا کے 652 لوگ تھے۔
61اَور کاہِنوں کی
اَولاد میں سے:
بنی حُبایاہ، بنی حقوضؔ، بنی برزِلّئیؔ (جِس نے برزِلّئیؔ گِلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لیا تھا۔ اِس لیٔے وہ اُس نام سے موسوم ہُوا)۔
62اِنہُوں نے اَپنے خاندانوں کے نَسب نامے تلاش کئے لیکن وہ نہ ملے۔ لہٰذا اُنہیں ناپاک قرار دے کر کہانت سے خارج کر دیا گیا۔ 63اَور حاکم نے اُنہیں حُکم دیا کہ جَب تک کویٔی کاہِنؔ اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ پہنے ہُوئے نہ آئے تَب تک وہ پاک ترین اَشیا میں سے کویٔی چیز نہ کھایٔیں۔
64کُل جماعت کی گِنتی 42,360 تھی، 65اُن کے علاوہ 7,337 خادِم اَور خادِمائیں اَور 200 موسیقار مَرد اَور خواتین بھی تھے۔ 66اُن کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچّر، 67435 اُونٹ اَور چھ ہزار سات سو بیس گدھے تھے۔
68جَب وہ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے گھر پہُنچے تو آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے خُدا کا گھر اُس کے پرانے مقام پر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیٔے عطیات پیش کئے۔ 69اُنہُوں نے اُس کام کے لیٔے اَپنی قُوّت کے مطابق سونے کے اکسٹھ ہزار دِرہم#2‏:69 سونے کے اکسٹھ ہزار دِرہمتقریباً پانچ سو کِلوگرام اَور چاندی کے پانچ ہزار مِنہ#2‏:69 چاندی کے پانچ ہزار مِنہ تقریباً دو ہزار آٹھ سو کِلو اَور کاہِنوں کے لیٔے 100 پیراہن خزانہ میں دئیے۔
70کاہِنؔ، لیوی، موسیقار، دربان اَور بیت المُقدّس کے خُدّام، بعض دیگر لوگوں کے ہمراہ اَپنے اَپنے قصبوں میں بس گیٔے اَور باقی بنی اِسرائیل اَپنے قصبوں میں آباد ہو گئے۔

موجودہ انتخاب:

عزرا 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in