YouVersion Logo
تلاش

خُروج 27

27
سوختنی قُربانی کے لیٔے مذبح
1”اَور تُم کیکر کی لکڑی کا ایک مذبح بنانا جو تین ہاتھ اُونچا#27‏:1 تین ہاتھ اُونچا تقریباً ڈیڑھ مِیٹر ہو اَور پانچ ہاتھ لمبا#27‏:1 پانچ ہاتھ لمبا تقریباً سَوا دو مِیٹر اَور پانچ ہاتھ چوڑا#27‏:1 پانچ ہاتھ چوڑا تقریباً سَوا دو مِیٹر ہو۔ 2اَور تُم اُس کے چاروں کونوں میں سے ہر ایک پر ایک ایک سینگ بنانا اَور وہ سینگ اَور وہ مذبح ایک ہی ٹکڑے کے ہُوں اَور اُس مذبح کو کانسے سے منڈھنا۔ 3اَور اُس کے تمام ظروف کانسے کے بنانا یعنی راکھ اُٹھانے کے لیٔے راکھدان، بیلچے، چھڑکاؤ کرنے والے پیالے، گوشت کے لیٔے سیخیں اَور انگیٹھیاں۔ 4تُم اُس کے لیٔے کانسے کی ایک جالی دار جنگلہ بنانا اَور اُس جالی کے چاروں کونوں پر کانسے کا ایک ایک کڑا بنانا۔ 5اَور اُسے مذبح کی کگر کے نیچے رکھنا تاکہ یہ مذبح کی آدھی اُونچائی تک پہُنچ سکے۔ 6اَور تُم مذبح کے لیٔے کیکر کی لکڑی کی بَلّیاں بنا کر اُنہیں کانسے سے منڈھنا۔ 7اَور اُن بَلّیوں کو اُن کڑوں میں ڈالنا۔ تاکہ جَب مذبح کو اُٹھایا جائے تو وہ بَلّیاں اُس کے دونوں طرف ہُوں۔ 8اَور تُم اُس مذبح کو تختوں سے بنانا اَور وہ کھوکھلی ہو اَور تُم اُسے وَیسی ہی بنانا جَیسی تُمہیں پہاڑ پر دِکھائی گئی تھی۔
مَسکن کا صحن
9”اَور تُم مَسکن کے لیٔے ایک صحن بنانا جِس کی جُنوبی سمت ایک سَو ہاتھ لمبی#27‏:9 ایک سَو ہاتھ لمبی تقریباً 45 مِیٹر ہو۔ اَور اُس کے لیٔے نفیس بٹے ہویٔے کتان کے پردے ہُوں۔ 10اَور جِن کے لیٔے بیس سُتون اَور کانسے کے بیس پایٔے اَور سُتونوں کے لیٔے چاندی کی کنڈیاں اَور پٹّیاں ہُوں۔ 11اَور شمالی سمت بھی ایک سَو ہاتھ لمبی اَور اُس کے لیٔے بھی پردے ہُوں اَور پردوں کے لیٔے بیس سُتون اَور کانسے کے بیس پایٔے ہُوں اَور سُتونوں کے لیٔے چاندی کی کنڈیاں اَور پٹّیاں ہُوں۔
12”وہ صحن مغرب کی طرف سے پچاس ہاتھ چوڑا#27‏:12 پچاس ہاتھ چوڑا تقریباً 23 مِیٹر ہو اَور اُس کے لیٔے پردے ہُوں اَور دس سُتون اَور دس ہی پایٔے ہُوں۔ 13اَور مشرقی کنارا طُلوع آفتاب کی طرف بھی صحن پچاس ہاتھ چوڑا ہو۔ 14اَور پندرہ ہاتھ لمبے#27‏:14 پندرہ ہاتھ لمبے تقریباً 6مِیٹر 80 سینٹی مِیٹر پردے دروازہ کے ایک پہلو کے لیٔے ہُوں اَور اُن پردوں کے لیٔے تین سُتون اَور تین ہی پایٔے ہُوں۔ 15اَور دُوسری طرف کے لیٔے بھی پندرہ ہاتھ لمبے پردے تین سُتون اَور تین پایٔے ہُوں۔
16”اَور صحن کے دروازہ کے لیٔے بیس ہاتھ لمبا#27‏:16 بیس ہاتھ لمبا تقریباً 9 مِیٹر پردہ بنانا جو نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کا ہو جِس پر کشیدہ کاری کی گئی ہو۔ اَور اُس کے لیٔے چار سُتون اَور چار پایٔے ہُوں۔ 17اَور صحن کے اِردگرد تمام سُتونوں کے لیٔے ڈوریاں اَور کنڈیاں چاندی کی اَور پایٔے کانسے کے ہُوں۔ 18اَور وہ صحن ایک سَو ہاتھ لمبا اَور پچاس ہاتھ#27‏:18 ایک سَو ہاتھ لمبا اَور پچاس ہاتھ تقریباً 45 میٹر لمبا اَور 23 میٹر چوڑا چوڑا ہو، اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کے پردے اُوپر سے نیچے تک پانچ ہاتھ لمبے ہُوں#27‏:18 پانچ ہاتھ لمبے ہُوں تقریباً 2.3 میٹر اَور سُتونوں کے پایٔے کانسے کے ہُوں۔ 19اَور مَسکن میں پرستش کے لیٔے اِستعمال میں لائی جانے والی دیگر تمام اَشیا خواہ وہ کسی کام کے لیٔے ہُوں مَسکن کے خیمہ کی میخیں اَور صحن کے لیٔے میخیں کانسے کی ہُوں۔
چراغدان کے لیٔے زَیتُون کا تیل
20”اَور تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دینا کہ وہ تمہارے پاس کولہو کے ذریعہ نکالا ہُوا زَیتُون کا خالص تیل رَوشنی کے لیٔے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتے رہیں۔ 21اَور خیمہ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو عہد کے صندُوق کے سامنے ہوگا اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے چراغوں کو یَاہوِہ کے سامنے شام سے صُبح تک جَلائے رکھیں۔ یہ دستُور بنی اِسرائیل میں پُشت در پُشت دائمی فرمان سمجھ کر قائِم رہے۔

موجودہ انتخاب:

خُروج 27: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in