YouVersion Logo
تلاش

خُروج 26

26
عبادت کا مَسکن
1”اَور تُم مَسکن کے لیٔے دس پردے بنانا جو نفیس بٹے ہویٔے کتان سے اَور نیلے آسمانی اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگوں سے بُنے ہُوں اَور جِن پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہُوں۔ 2اَور وہ تمام پردے ایک ہی ناپ کے ہوں یعنی ہر ایک اٹّھائیس ہاتھ لمبا#26‏:2 اٹّھائیس ہاتھ لمبا تقریباً تیرہ میٹر اَور چار ہاتھ چوڑا#26‏:2 چار ہاتھ چوڑا تقریباً ایک میٹر اسّی سینٹی میٹر ہو۔ 3اَور تُم پانچ پردوں کو باہم جوڑ دینا اَور باقی پانچ پردے بھی اِسی طرح جوڑے جایٔیں یعنی پانچ پانچ پردوں کے دو جوڑے بَن جایٔیں 4اَور ایک جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ نیلے آسمانی رنگ کے تُکمے بنانا۔ اَور دُوسرے جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے میں بھی اَیسے ہی تُکمے بنانا۔ 5پہلی جوڑی کے ایک پردہ پر پچاس تُکمے اَور دُوسری جوڑی کے آخِری پردہ پر بھی پچاس تُکمے ہوں گے۔ سَب تُکمے ایک دُوسرے کے آمنے سامنے ہوں۔ 6پھر سونے کی پچاس گھنڈیاں بنا کر اُنہیں اُن پردوں کے دونوں جوڑوں کو باہم مِلانے کے لیٔے اِستعمال کرنا تاکہ وہ ایک مَسکن بَن جائے۔
7”اَور اُس مَسکن کے اُوپر خیمہ مَسکن کے اُوپر کے خیمہ کے لیٔے بکری کی پشم سے پردے بنانا جِن کی تعداد گیارہ ہُوں۔ 8اَور وہ گیارہ پردے ایک ہی ناپ کے ہُوں یعنی ہر پردہ تیس ہاتھ لمبا#26‏:8 تیس ہاتھ لمبا تقریباً ساڑھے تیرہ مِیٹر اَور چار ہاتھ چوڑا#26‏:8 چار ہاتھ چوڑا تقریباً ایک مِیٹر اسّی سینٹی مِیٹر ہو۔ 9اَور اُن پردوں میں سے پانچ کو باہم جوڑ کر ایک جوڑا بنانا اَور باقی چھ کو جوڑ کر دُوسرا جوڑا بنانا۔ اَور چھٹے پردہ کو خیمہ کے سامنے موڑکر دہرا کردینا۔ 10اَور ایک جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ پچاس تُکمے بنانا اَور دُوسرے جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ بھی پچاس تُکمے بنانا۔ 11پھر کانسے کی پچاس گھنڈیاں بنانا اَور اُس خیمہ کو باہم جوڑنے کے لیٔے اُن گھنڈیوں کو اُن تکموں میں ڈال دینا۔ 12اَور مَسکن کے پردوں کو مزید پھیلانے کے لیٔے بچا ہُوا آدھا پردہ خیمہ کی پچھلی طرف لٹکا رہے۔ 13اَور اُس خیمہ کے پردے دونوں اطراف ایک ایک ہاتھ#26‏:13 ایک ایک ہاتھ تقریباً پینتالیس سینٹی مِیٹر زِیادہ لمبے ہُوں تاکہ مَسکن کو دونوں طرف سے ڈھانکنے کے لیٔے اِدھر اَور اُدھر لٹکے رہیں۔ 14اَور اُس خیمہ کے اُوپر ڈالنے کے لیٔے ایک غلاف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالوں کا بنانا اَور اُس کے اُوپر دریائی بچھڑوں کی کھالوں کا۔
15”اَور تُم مَسکن کے لیٔے کیکر کی لکڑی کے چوکھٹے بنانا جو کھڑے کئے جا سکیں۔ 16ہر چوکھٹا دس ہاتھ لمبا#26‏:16 دس ہاتھ لمبا تقریباً ساڑھے چار مِیٹر اَور ڈیڑھ ہاتھ چوڑا#26‏:16 ڈیڑھ ہاتھ چوڑا تقریباً اڑسٹھ سینٹی مِیٹر ہو۔ 17اُن کی دو دو چُولیں ہُوں جو ایک دُوسرے کے متوازی ہُوں۔ مَسکن کے تمام چوکھٹے اِسی طرح بنانا۔ 18مَسکن کے جُنوبی پہلو کے لیٔے بیس چوکھٹے بنانا۔ 19اَور اُن کے لیٔے چاندی کے چالیس پایٔے بنانا یعنی ہر چوکھٹے کے لیٔے دو دو پایٔے جو دونوں چُولوں کے نیچے ہُوں۔ 20دُوسری جانِب یعنی مَسکن کے شمالی پہلو میں بیس چوکھٹے بنانا۔ 21اَور چاندی کے چالیس پایٔے بنانا تاکہ ہر ایک چوکھٹے کے نیچے دو دو پایٔے ہُوں۔ 22اَور آخِری کونے پر یعنی مَسکن کی مغربی سمت میں چھ چوکھٹے بنانا۔ 23اَور اُسی طرف کونوں کے لیٔے دو چوکھٹے بنانا۔ 24اِن دونوں کونوں پر وہ نیچے سے لے کر اُوپر تک دوہرے ہُوں اَور ایک ہی حلقے میں برابر جُڑے ہُوں اَور دونوں ایک سے ہُوں۔ 25یُوں آٹھ چوکھٹے اَور چاندی کے سولہ پایٔے ہوں گے۔ یعنی ہر ایک چوکھٹے کے نیچے دو دو۔
26”اَور کیکر کی لکڑی سے بینڈے بھی بنانا۔ پانچ اُن چوکھٹوں کے لیٔے جو مَسکن کے ایک طرف ہوں۔ 27پانچ اُن چوکھٹوں کے لیٔے جو دُوسری طرف ہیں اَور پانچ مغربی سمت والے چوکھٹوں کے لیٔے جو مَسکن کے کونے پر ہیں۔ 28اَور وسطیٰ بینڈے کو اَیسا بنانا کہ وہ اُن چوکھٹوں کے درمیان سے ہوکر ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک پہُنچے۔ 29اَور اُن چوکھٹوں پر سونا منڈھنا اَور اُن بینڈوں کو تھامنے کے لیٔے سونے کے حلقے بنانا۔ اَور اُن بینڈوں کو بھی سونے سے منڈھنا۔
30”اَور تُم مَسکن کو اُسی نمونہ کے مُطابق بنانا جو تُمہیں پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا۔
31”اَور تُم نیلے اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان سے ایک پردہ بنانا جِس پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہوں۔ 32اَور اُسے سونے سے منڈھے ہویٔے کیکر کی لکڑی کے چار سُتونوں پرجو چاندی کے چار پایوں پر کھڑے ہُوں سونے کے حلقوں سے لٹکانا۔ 33اَور اُس پردہ کو چھلّوں سے نیچے لٹکانا اَور عہد کے صندُوق کے صندُوق کو اُس پردہ کے پیچھے رکھنا اَور وہ پردہ پاک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کرےگا۔ 34اَور تُم کفّارہ کے سرپوش کو پاک ترین مقام میں عہد کے صندُوق کے صندُوق کے اُوپر رکھنا۔ 35اَور میز کو پردہ کے باہر مَسکن کی شمالی سمت میں رکھنا اَور چراغدان کو اُس کے سامنے جُنوبی سمت میں رکھنا۔
36”اَور اُس خیمہ میں دروازہ کے لیٔے تُم نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہُوئے کتان سے ایک پردہ بنانا جِس پر کشیدہ کاری کی گئی ہو۔ 37اِس پردہ کے لیٔے سونے کے حلقے اَور کیکر کی لکڑی کے پانچ سُتون بنانا جِن پر سونا منڈھا ہُوا ہو اَور اُن کے لیٔے کانسے کے پانچ پایٔے ڈھال کر بنانا۔

موجودہ انتخاب:

خُروج 26: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in