YouVersion Logo
تلاش

خُروج 25

25
مَسکن کے لئے نذرانے
1اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: 2”بنی اِسرائیل سے کہو کہ میرے لیٔے نذر لائیں۔ اَورجو اِنسان دِل کی خُوشی سے نذر لایٔے تو اُسے میرے لیٔے قبُول کر لینا۔
3”اَورجو نذریں تُم اُن سے لوگے وہ یہ ہیں:
”سونا، چاندی، کانسے؛
4نیلا، اَرغوانی، سُرخ رنگ کا کپڑا، نفیس کتان؛
بکری کی پشم؛
5اَور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالیں اَور دریائی بچھڑوں کی کھالیں#25‏:5 دریائی بچھڑوں عِبرانی میں تخس یعنی ایک دریائی جانور؛
اَور کیکر کی لکڑی؛
6اَور چراغ کے لیٔے؛
زَیتُون کا تیل؛ مَسح کا تیل اَور خُوشبودار بخُور کے لیٔے مَسالے؛
7افُود، سنگِ سُلیمانی اَور سینہ بند میں جڑنے کے لیٔے نگینے اَور دیگر جواہرات۔
8”اَور پھر وہ میرے لیٔے ایک پاک مَقدِس بنائیں اَور مَیں اُن کے درمیان سکونت کروں گا۔ 9اَور اُس مَسکن اَور اُس کے سارے سامان کا جو نمونہ میں تُمہیں دِکھاؤں ٹھیک اُسی کے مُطابق اُسے بنانا۔
عہد کا صندُوق
10”اَور وہ کیکر کی لکڑی کا ایک صندُوق بنائیں جِس کی لمبائی ڈھائی ہاتھ#25‏:10 ڈھائی ہاتھ لمبائی 110 سینٹی مِیٹر اَور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ#25‏:10 چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ 68 سینٹی مِیٹر اَور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ#25‏:10 اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ 68 سینٹی مِیٹر ہو۔ 11اَور اُس کے اَندر اَور باہر تُم خالص سونا منڈھنا اَور اُس کے اُوپر سجاوٹ کے لیٔے سونے کا بنا ہُوا کلس لگانا۔ 12اَور اُس کے لیٔے سونے کے چار کڑے ڈھال کر اُس کے چاروں پایوں میں لگانا، دو کڑے ایک طرف ہوں اَور دُوسری طرف بھی دو۔ 13اَور پھر کیکر کی لکڑی کی بَلّیاں بنا کر اُن پر سونا منڈھنا۔ 14اَور وہ بَلّیاں صندُوق کے اطراف کے کڑوں میں ڈالنا کہ اُن کے سہارے صندُوق کو اُٹھایا جائے۔ 15اَور وہ بَلّیاں اُس صندُوق کے کڑوں میں ہی رہیں۔ اُن کو الگ نہ کیا جائے۔ 16پھر تُم اُس شہادت نامہ کو جو میں تُمہیں دُوں گا اُس عہد کی تختیوں کو صندُوق میں رکھنا۔
17”اَور تُم کفّارہ کا سرپوش خالص سونے کا بنانا جو ڈھائی ہاتھ لمبا اَور ڈیڑھ ہاتھ چوڑا ہو۔ 18اَور سرپوش کے دونوں کونوں پر سونے سے گڑھے ہویٔے دو کروبیم بنانا۔ 19اَور ایک کروب کو ایک سِرے پر اَور دُوسرے کروب کو دُوسرے پر لگانا اَور تُم دونوں سِروں کے کروبیم اَور سرپوش کو ایک ہی ٹکڑے سے بنانا۔ 20اَور کروبیم کے پر اُوپر کی طرف اِس طرح پھیلے ہویٔے ہُوں کہ وہ سرپوش کو ڈھانکے رہیں۔ اَور کروبیم کے چہرے ایک دُوسرے کے آمنے سامنے سرپوش کی طرف ہُوں۔ 21اَور تُم اُس سرپوش کو اُس صندُوق کے اُوپر لگانا اَور وہ عہد کی تختیاں جو میں تُمہیں دُوں گا اُس صندُوق کے اَندر رکھنا۔ 22وہاں عہد کے صندُوق پر سرپوش کے اُوپر دونوں کروبیم کے درمیان تُم سے مِلا کروں گا اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے اَپنے تمام اَحکام تُمہیں دیا کروں گا۔
میز
23”کیکر کی لکڑی کی ایک میز بنانا جو دو ہاتھ لمبی#25‏:23 دو ہاتھ لمبی 90 سینٹی مِیٹر ایک ہاتھ چوڑی#25‏:23 چوڑی تقریباً 48 سینٹی مِیٹر اَور ڈیڑھ ہاتھ اُونچی#25‏:23 اُونچی تقریباً 68 سینٹی مِیٹر ہو۔ 24اَور اُسے خالص سونے سے منڈھنا اَور اُس کے گِرد سونے کا ایک کلس بنانا۔ 25اَور اُس کے چَوگرد چار اُنگل#25‏:25 چار اُنگل ساڑھے سات سینٹی مِیٹر چوڑی کنگنی لگانا اَور سونے کا ایک کلس اُس کنگنی پر رکھنا۔ 26اَور اُس میز کے لیٔے سونے کے چار کڑے بنانا اَور اُنہیں اُس کے چاروں کونوں سے جہاں کہ اُس کے چاروں پایٔے ہیں جوڑ دینا۔ 27اَور وہ کڑے اُس کنگنی کے نزدیک ہی ہُوں تاکہ وہ میز کو اُٹھانے کے لئے اِستعمال ہونے والی بَلّیوں کو تھامے رکھیں۔ 28اَور وہ بَلّیاں کیکر کی لکڑی سے بنانا اَور اُنہیں سونے سے منڈھنا اَور میز کو اُن بَلّیوں کے سہارے ہی اُٹھانا۔ 29اَور تُم اُس کے طباق اَور ڈونگے اَور صُراحیاں اَور نذریں اُنڈیلنے کے پیالے بھی خالص سونے کے بنانا۔ 30اَور تُم اُس میز پر نذر کی روٹی ہمیشہ میرے رُوبرو رکھنا۔
چراغدان
31”تُم خالص سونے کا ایک چراغدان بنانا۔ اُس کے پایٔے اَور ڈنڈی سَب گڑھ کر بنائے جایٔیں اَور اُس کے پیالے، کلیاں اَور پھُول سَب ایک ہی ٹکڑے کے بنے ہُوں۔ 32اَور اُس چراغدان کے دونوں طرف سے چھ شاخیں باہر کو نکلی ہُوں۔ تین ایک طرف اَور تین دُوسری طرف۔ 33ایک شاخ پر بادام کے پھُول کی شکل کے تین پیالے، کلیاں اَور پھُول ہُوں اَور تین دُوسری شاخ پر۔ اَور اِسی طرح چراغدان سے باہر کو نکلی ہُوئی چھ شاخوں پر ہُوں۔ 34اَور چراغدان کے اُوپر بادام کے پھُول کی شکل کے چار پیالے بنے ہویٔے ہُوں اَور اُن کے ساتھ کلیاں اَور پھُول بھی ہُوں۔ 35ایک کلی چراغدان سے باہر نکلی ہُوئی شاخوں کی پہلی جوڑی کے نیچے ہو۔ دُوسری کلی شاخوں کی دُوسری جوڑی کے نیچے اَور تیسری کلی تیسری جوڑی کے نیچے۔ یعنی ساری کلیاں چھ شاخوں کے نیچے۔ 36وہ کلیاں اَور شاخیں اَور چراغدان ایک ہی ٹکڑے کے ہُوں اَور خالص سونے کے ٹکڑے سے گڑھ کر بنائے گیٔے ہُوں۔
37”پھر تُم اُس کے لیٔے سات چراغ بنانا اَور اُنہیں اُس کے اُوپر رکھنا تاکہ وہ اُس کے سامنے کی جگہ کو رَوشن کریں۔ 38اَور اُس کے گُلگیر اَور گلدان خالص سونے کے ہُوں۔ 39وہ چراغدان اَور اُس کے لوازمات ایک تالنت#25‏:39 ایک تالنت تقریباً 34کِلوگرام خالص سونے کے بنے ہویٔے ہُوں۔ 40اَور خیال رکھو کہ جو نمونہ تُمہیں پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابق سَب چیزیں بنانا۔

موجودہ انتخاب:

خُروج 25: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in