واعظ 11
11
پانی پر روٹی
1اَپنی روٹی پانی میں ڈال دو،
کیونکہ تُم بہت دِنوں کے بعد اُسے پھر پا لوگے۔
2سات کو بَلکہ آٹھ کو حِصّہ دو،
کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بُلا آئے گی۔
3جَب بادل پانی سے بھرے ہوتے ہیں،
تو وہ زمین پر بارش برساتے ہیں۔
کویٔی درخت خواہ وہ جُنوب کی طرف گِرے یا شمال کی طرف،
جہاں گرتا ہے وہیں پڑا رہے گا۔
4جو کویٔی ہَوا کا رخ دیکھتا ہے، وہ بوتا نہیں؛
اَورجو کویٔی بادلوں کو دیکھتا ہے وہ فصل کاٹتا نہیں۔
5جَیسے تُم ہَوا#11:5 ہَوا رُوح کی راہ نہیں جانتے،
یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے،
وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے
کاموں کو نہیں جان سکتے۔
6صُبح کو اَپنا بیج بوؤ،
اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو،
کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا،
یہ یا وہ،
یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔
جَوانی میں اَپنے خالق کو یاد رکھو
7نُور شیریں ہے،
اَور آفتاب کو دیکھنا آنکھوں کو اَچھّا لگتا ہے۔
8خواہ آدمی برسوں زندہ رہے،
اُسے اُن سَب سے لُطف اَندوز ہونا چاہئے۔
لیکن تاریکی کے دِنوں کو یاد رکھنا چاہئے،
کیونکہ وہ بہت ہوں گے۔
سَب کچھ جو آتا ہے باطِل ہے۔
9اَے جَوان اَپنی جَوانی کے دِنوں میں خُوش رہو،
تمہارا دِل تمہارے عالمِ شباب میں تُمہیں مسرُور رکھے۔
تُم اَپنے دِل کی راہوں کی
اَورجو کچھ تمہاری آنکھیں دیکھتی ہیں اُس کی پیروی کرو۔
لیکن یاد رکھو کہ اِن سَب باتوں کے لیٔے
خُدا تُمہیں عدالت میں لائیں گے۔
10پس غم کو اَپنے دِل سے دُور کرو
اَور اَپنے جِسم کی تکلیفوں کو نکال دو،
کیونکہ جَوانی اَور جوشِ جَوانی دونوں باطِل ہیں۔
موجودہ انتخاب:
واعظ 11: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.