YouVersion Logo
تلاش

واعظ 12

12
1اَپنی جَوانی کے دِنوں میں
اَپنے خالق کو یاد رکھو،
پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیں
اَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو،
میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔
2پیشتر اُس کہ سُورج اَور رَوشنی
اَور چاند اَور سِتارے تاریک ہو جایٔیں،
اَور بارش کے بعد بادل لَوٹ جایٔیں۔
3جَب گھر کے مُحافظ تھرتھرانے لگیں،
اَور طاقتور آدمی کُبڑے ہو جایٔیں،
اَور آٹا پیسنے والیوں کا کام رُک جائے کیونکہ وہ بہت کم ہیں،
اَور وہ جو کھڑکیوں سے جھانک رہی ہیں، اُن کی آنکھیں دھُندلا جایٔیں؛
4اَور گلی کے کواڑے بندہو جایٔیں
اَور چکّی کی آواز مدھم پڑ جائے؛
جَب آدمی چڑیوں کی آواز سے چونک اُٹھے،
اُن کے تمام نغمہ مدھم پڑ جایٔیں؛
5جَب لوگ اُونچی جگہوں سے
اَور گلیوں میں خطرات سے ڈرنے لگیں؛
جَب بادام کے درخت میں پھُول آئیں
اَور ٹِڈّی ایک بوجھ مَعلُوم ہو
اَور خواہش مُردہ سِی ہو جائے۔
تَب آدمی اَپنے اَبدی مکان میں چلا جاتا ہے
اَور ماتم کرنے والے گلی گلی پھرتے ہیں۔
6اُنہیں یاد رکھو، پیشتر اِس کہ چاندی کی ڈوری کاٹ دی جائے،
یا سونے کی پیالی توڑ دی جائے؛
اَور گھڑا چشمہ پر پھوڑ دیا جائے،
یا حوض کا چرخ ٹوٹ جائے۔
7اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی،
اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔
8باطِل ہے باطِل! واعظ کہتاہے،
”سَب کچھ باطِل ہے!“
حاصل کلام
9واعظ نہ صِرف دانشمند آدمی بَلکہ وہ لوگوں کو تعلیم بھی دیتے تھے۔ اُنہُوں نے خُوب غوروخوض کیا اَور تحقیق کی اَور بہت سِی امثال کو نظم کیا۔ 10واعظ نے صحیح اَور دُرست باتوں کو مَعلُوم کرنے کے لیٔے بڑی جُستُجو کی اَورجو کچھ اُنہُوں نے لِکھا وہ راست اَور حق تھا۔
11دانشمند کی باتیں آنکس#12‏:11 آنکس ہُک نُما لوہے کی چھڑ جِس سے ہاتھی کو ہانکتے ہیں۔ کی مانند ہیں اَور اُن کی جمع کی ہُوئی کہاوتیں مضبُوط کھونٹیوں کی مانند ہیں جو ایک چرواہے کی طرف سے دی گئی ہُوں۔ 12اَے میرے بیٹے، اُن کے علاوہ اَور باتوں سے خبردار رہنا۔
بہت سِی کِتابیں تالیف کرنے کی اِنتہا نہیں اَور بہت پڑھنا جِسم کو تھکا دیتاہے۔
13اَب سَب کچھ سُنا دیا گیا ہے؛
حاصل کلام یہ ہے کہ
خُدا سے ڈرو اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرو،
کیونکہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یہی ہے۔
14کیونکہ خُدا ہر ایک فعل کو،
ہر ایک پوشیدہ بات سمیت،
خواہ وہ اَچھّی ہو یا بُری، عدالت میں لائیں گے۔#12‏:14 2 کُرن 5‏:10‏

موجودہ انتخاب:

واعظ 12: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in