1
واعظ 9:11
اُردو ہم عصر ترجُمہ
اَے جَوان اَپنی جَوانی کے دِنوں میں خُوش رہو، تمہارا دِل تمہارے عالمِ شباب میں تُمہیں مسرُور رکھے۔ تُم اَپنے دِل کی راہوں کی اَورجو کچھ تمہاری آنکھیں دیکھتی ہیں اُس کی پیروی کرو۔ لیکن یاد رکھو کہ اِن سَب باتوں کے لیٔے خُدا تُمہیں عدالت میں لائیں گے۔
موازنہ
تلاش واعظ 11:9
2
واعظ 10:11
پس غم کو اَپنے دِل سے دُور کرو اَور اَپنے جِسم کی تکلیفوں کو نکال دو، کیونکہ جَوانی اَور جوشِ جَوانی دونوں باطِل ہیں۔
تلاش واعظ 11:10
3
واعظ 4:11
جو کویٔی ہَوا کا رخ دیکھتا ہے، وہ بوتا نہیں؛ اَورجو کویٔی بادلوں کو دیکھتا ہے وہ فصل کاٹتا نہیں۔
تلاش واعظ 11:4
4
واعظ 5:11
جَیسے تُم ہَوا کی راہ نہیں جانتے، یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے، وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے کاموں کو نہیں جان سکتے۔
تلاش واعظ 11:5
5
واعظ 6:11
صُبح کو اَپنا بیج بوؤ، اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا، یہ یا وہ، یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔
تلاش واعظ 11:6
6
واعظ 2:11
سات کو بَلکہ آٹھ کو حِصّہ دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بُلا آئے گی۔
تلاش واعظ 11:2
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos