2 شموایلؔ 20
20
شیبا کا داویؔد کے خِلاف بغاوت کرنا
1اِتّفاق سے ایک شرارتی بِنیامینی سبعؔ بِن بِکریؔ وہاں مَوجُود تھا۔ اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور چِلّاکر کہا،
”داویؔد میں ہمارا کویٔی حِصّہ نہیں ہے،
یِشائی کے بیٹے میں کویٔی حِصّہ نہیں!
اَے اِسرائیلیوں! سَب اَپنے اَپنے خیمہ کو چلے جاؤ!“
2پس اِسرائیل کے سَب آدمی سبعؔ بِن بِکریؔ کے پیچھے جانے کے لیٔے داویؔد کا ساتھ چھوڑکر چل دئیے لیکن بنی یہُوداہؔ یردنؔ سے لے کر یروشلیمؔ تک راستہ بھر اَپنے بادشاہ کے ساتھ ہی رہے۔
3اَور جَب داویؔد بادشاہ یروشلیمؔ میں اَپنے محل کو لَوٹ آیا تو اُس نے اُن دس داشتاؤں کو جنہیں وہ محل کی نِگرانی کے لیٔے چھوڑ گیا تھا لے کر ایک مکان میں نظر بند کر دیا۔ وہ اُنہیں ضروُرت کی ساری چیزیں مہیا کرتا رہا لیکن اُن کے پاس نہ گیا۔ لہٰذا اُنہُوں نے بیواؤں کی طرح زندگی گزاری اَور نظر بندی کی حالت میں وفات پائی۔
4تَب بادشاہ نے عماساؔ سے کہا، ”تین دِن کے اَندر اَندر بنی یہُوداہؔ کو یہاں میرے جھنڈے تلے جمع کرو اَور تُم خُود بھی یہاں مَوجُود رہنا۔“ 5لیکن جَب عماساؔ بنی یہُوداہؔ کو بُلانے گیا تو اُس نے بادشاہ کے مُقرّرہ وقت سے زِیادہ وقت لگایا۔
6داویؔد نے ابیشائی سے کہا، ”اَب سبعؔ بِن بِکریؔ ہمیں اَبشالومؔ سے بھی زِیادہ نُقصان پہُنچائے گا۔ اِس لیٔے اَپنے مالک کے آدمیوں کو ساتھ لے کر اُس کا تعاقب کرنا ورنہ وہ کسی فصیلدار شہر کو لے کر ہم سے بچ نکلے گا۔“ 7لہٰذا یُوآبؔ کے آدمی اَور کریتی اَور پِلیتھی اَور تمام جنگجو زبردست سُورما ابیشائی کی زیرِ قیادت نکلے اَور سبعؔ بِن بِکریؔ کا تعاقب کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ سے روانہ ہو گئے۔
8اَور جَب وہ گِبعونؔ میں واقع اُس بڑی چٹّان پر پہُنچے تو عماساؔ اُنہیں مِلنے آیا۔ یُوآبؔ جنگی لباس پہنے ہُوئے تھا اَور اُس کی کمر میں ایک پٹکا بندھا ہُوا تھا جِس کے مِیان میں ایک تلوار لٹک رہی تھی۔ جوں ہی اُس نے قدم آگے رکھا تلوار اُس کی مِیان سے باہر گِر پڑی۔
9یُوآبؔ نے عماساؔ سے کہا: ”بھایٔی! تُم خیریت سے ہو؟“ اَور ساتھ ہی عماساؔ کو چُومنے کے لیٔے اَپنے داہنے ہاتھ سے اُس کی داڑھی پکڑ لی۔ 10اَور عماساؔ اُس تلوار سے جو یُوآبؔ کے ہاتھ میں تھی بے خبر تھا۔ لہٰذا یُوآبؔ نے اُسے اُس کے پیٹ میں گھونپ دیا۔ اُس کی انتڑیاں باہر نکل کر زمین پر گِر پڑی اَور عماساؔ تلوار کے ایک ہی وار سے مَر گیا۔ تَب یُوآبؔ اَور اُس کے بھایٔی ابیشائی سبعؔ بِن بِکریؔ کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔
11یُوآبؔ کے آدمیوں میں سے ایک نے عماساؔ کے پاس کھڑے ہوکر کہا، ”جو کوئی یُوآبؔ کی حمایت کرتا ہے اَور داویؔد کی طرف ہے وہ یُوآبؔ کی پیروی کرے!“ 12اَور عماساؔ سڑک کے بیچ اَپنے خُون میں لت پَت لَوٹ رہاتھا اَور اُس آدمی نے دیکھا کہ سَب لوگ رُک گیٔے ہیں۔ جَب اُسے احساس ہُوا کہ ہر کویٔی جو عماساؔ تک آتا ہے وہ رُک جاتا ہے تو وہ اُسے سڑک سے گھسیٹ کر ایک کھیت میں لے گیا اَور اُس پر ایک کپڑا ڈال دیا۔ 13عماساؔ کے سڑک سے ہٹا دیئے جانے کے بعد سَب لوگ یُوآبؔ کے ساتھ سبعؔ بِن بِکریؔ کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔
14اَور شیبا بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے ہوتا ہُوا ابیل بیت معکہؔ تک گیا اَور بیریوں کے سارے خِطّہ سے ہوکر گزرا تو وہ بھی جمع ہوکر اُس کے پیچھے ہو لیٔے۔ 15اَور سَب فَوجیوں نے جو یُوآبؔ کے ہمراہ تھے بیت معکہؔ کے ابیل میں آکر شیبا کو گھیرلیا۔ اُنہُوں نے شہر کے مقابل ایک دمدمہ بنا لیا جو شہر کی بیرونی فصیل تک بُلند تھا۔ اَور جَب وہ فصیل کو توڑ کر گرانے میں لگے ہُوئے تھے 16تو ایک سیانی عورت نے شہر میں سے پُکار کر کہا، ”سُنو! سُنو! ذرا یُوآبؔ سے کہو کہ یہاں آئے تاکہ میں اُس سے بات کر سکوں۔“ 17جَب وہ اُس کے نزدیک آیا تو اُس عورت نے پُوچھا، ”کیا تُم یُوآبؔ ہو؟“
اُس نے جَواب دیا، ”ہاں،“
تَب اُس نے کہا، ”اَپنی خادِمہ کی بات سُنیں۔“
اُس نے کہا، ”میں سُن رہا ہُوں۔“
18تَب وہ کہنے لگی، ”قدیم زمانہ میں یُوں کہا کرتے تھے، ’جو پُوچھنا ہوگا ابیل میں پُوچھ لیں گے،‘ اَور اِس طرح فیصلہ ہوتا تھا۔ 19اَور ہم اِسرائیل میں صُلح پسند لوگ اَور وفادار اَور صُلح پسند لوگ ہیں اَور آپ ایک اَیسے شہر کو تباہ کر رہے ہو جو اِسرائیل میں شہروں کی ماں ہے آپ یَاہوِہ کی مِیراث کو کس لیٔے نگلنا چاہتے ہو؟“
20یُوآبؔ نے جَواب دیا، ”خُدا نہ کرے! خُدا نہ کرے کہ میں نگل جاؤں!“ یا ”ہلاک کروں! 21بات یہ نہیں ہے۔ بَلکہ اِفرائیمؔ کے کوہستانی علاقہ کے ایک آدمی سبعؔ بِن بِکریؔ نے بادشاہ کے خِلاف یعنی داویؔد کے خِلاف ہاتھ اُٹھایا ہے۔ بس اُسے میرے حوالہ کر دو تو میں شہر سے چلا جاؤں گا۔“
اُس عورت نے یُوآبؔ سے کہا: ”دیکھو، اُس کا سَر دیوار پر سے تیرے پاس پھینک دیا جائے گا۔“
22تَب اُس عورت نے جا کر سَب لوگوں کو دانشمندانہ صلاح دی اَور اُنہُوں نے سبعؔ بِن بِکریؔ کا سَر کاٹ کر یُوآبؔ کی طرف پھینک دیا۔ پس اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور اُس کے آدمی اُس شہر سے ہٹ گیٔے اَور ہر ایک اَپنے اَپنے گھر کو لَوٹ گیا۔ اَور یُوآبؔ یروشلیمؔ میں بادشاہ کے پاس واپس چلا گیا۔
داویؔد کے اہلکار
23اَور یُوآبؔ اِسرائیل کے تمام فَوج کا سالار تھا
اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں پر مامُور تھا۔
24اَور ادورامؔ#20:24 ادورامؔ اِس کا دُوسرا نام ادُونِیرامؔ خراج کا داروغہ تھا۔
اَور یہوشافاطؔ بِن احِیلودؔ مورّخ تھا۔
25اَور شیوا مُنشی تھا
اَور صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ تھے۔
26اَور عیراؔ یائرِی داویؔد کا کاہِنؔ تھا۔
موجودہ انتخاب:
2 شموایلؔ 20: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
![None](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2F58%2Fhttps%3A%2F%2Fweb-assets.youversion.com%2Fapp-icons%2Fur.png&w=128&q=75)
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.