YouVersion Logo
تلاش

1 سلاطین 15

15
ابیّاہؔ شاہِ یہُودیؔہ
1اَور یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے دَورِ حُکومت کے اٹھّارہویں سال میں ابِیامؔ یہُودیؔہ کا بادشاہ بنا، 2اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام معکہؔ تھا جو اَبی شالومؔ کی بیٹی تھی۔
3اُس نے وہ تمام گُناہ کئے جو اُس سے پہلے اُس کے باپ نے کئے تھے اَور وہ سچّے دِل سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا وفادار نہ تھا جَیسا اُس کے باپ داویؔد کا دِل تھا۔ 4تاہم یَاہوِہ اُس کے خُدا نے داویؔد کی خاطِر ابیّاہؔ کو یروشلیمؔ میں ایک چراغ یعنی ایک بیٹا عطا فرمایا تاکہ وہ اُس کا جانشین ہو اَور خُدا نے یروشلیمؔ کو مُستحکم بنائے رکھا۔ 5کیونکہ داویؔد نے وُہی کیا تھا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا اَور اُنہُوں نے تاعمر یَاہوِہ کے اَحکام پر عَمل کیا اَور سِوائے حِتّی اورِیّاہؔ کے مُعاملہ کے اُنہُوں نے کسی بھی حُکم کو ترک نہیں کیا۔
6اَور رحُبعامؔ#15‏:6 رحُبعامؔچند نُسخوں میں ابِیامؔ ہے اَور یرُبعامؔ کے درمیان زندگی بھر جنگ ہوتی رہی۔ 7کیا ابِیامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟ اَور ابیّاہؔ اَور یرُبعامؔ کے درمیان جنگ ہوتی رہی۔ 8اَور ابِیامؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا اَور اُس کا بیٹا آساؔ اُس کی جگہ پر بادشاہ بنا۔
آساؔ شاہِ یہُودیؔہ
9اَور بنی اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعامؔ کے بیسویں سال میں آساؔ یہُودیؔہ کا بادشاہ بنا، 10اَور اکتالیس سال یروشلیمؔ میں حُکمرانی کرتا رہا۔ اُس کی دادی کا نام معکہؔ تھا جو اَبی شالومؔ کی بیٹی تھی۔
11اَور آساؔ نے اَپنے آباؤاَجداد داویؔد کی طرح وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا۔ 12آساؔ نے مَندِروں میں سے مرَدپرستوں کو مُلک سے باہر نکال دیا اَور اُن سَب بُتوں کو جنہیں اُس کے آباؤاَجداد نے بنایا تھا نِیست و نابود کر دیا۔ 13اُس نے اَپنی دادی معکہؔ کو بھی مادرِ ملِکہ کے عہدہ سے معزول کر دیا کیونکہ اُس نے اشیراہؔ کی پرستش کی واسطے ایک نفرت اَنگیز بُت بنایا۔ آساؔ نے اُس لکڑی کے بُت کو کٹوا ڈالا اَور اُسے قِدرُونؔ کی وادی میں جَلا دیا۔ 14اگرچہ آساؔ نے اُونچے مقامات کو نہیں گرایا تو بھی عمر بھر آساؔ کا دِل پُوری طرح یَاہوِہ سے وابستہ رہا۔ 15اَور اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں سَب مُقدّس چیزیں، سونا، چاندی اَور برتنوں کو لاکر رکھ دیا جسے اُس کے باپ اَور آساؔ نے خُود مخصُوص کیا تھا۔
16اَور آساؔ اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ کے درمیان اُن کے دَورِ حُکومت میں ہمیشہ جنگ ہوتی رہی۔ 17اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کیا اَور اُس نے رامہؔ کی قلعہ بندی کر دی تاکہ کوئی بھی شخص شمالی اِسرائیل کی سرحد سے شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے پاس آنے جانے نہ پائے۔
18تَب آساؔ نے وہ تمام چاندی اَور سونا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَور اُس کے اَپنے محل میں باقی بچے ہویٔے تھے، اُسے لے کر اَپنے افسران کے سُپرد کیا اَور اُنہیں شاہِ ارام بِن ہددؔ کے پاس جو حِزیوُنؔ کے پوتے طبرِمّونؔ کا بیٹا تھا اَور دَمشق میں حُکمرانی کر رہاتھا، اِس پیغام کے ساتھ بھیجا، 19”میرے اَور آپ کے درمیان عہد باندھا جائے،“ اُنہُوں نے کہا، ”جَیسا کہ میرے باپ اَور آپ کے والد کے درمیان عہد تھا۔ دیکھو، مَیں آپ کے لیٔے بطور تحفہ چاندی اَور سونے کا نذرانہ بھیج رہا ہُوں۔ لہٰذا اَب آپ شاہِ اِسرائیل بعشاؔ سے اَپنا عہد توڑ دیجئے تاکہ وہ میرے علاقہ سے اَپنی فَوج ہٹا لے۔“
20بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کو بھیج دیا۔ اُس نے اِسرائیل سلطنت کے شہروں کے خِلاف اَپنے فَوجی افسران بھیج دئیے جنہوں نے نفتالی صُوبہ کے علاوہ عِیونؔ، دانؔ، بیت معکہؔ کے ابیل اَور سارے کِنّریتؔ کو فتح کر لیا۔ 21جَب بعشاؔ کو اِس کی خبر مِلی تو اُس نے رامہؔ کے قلعہ کی تعمیر روک دی اَور تِرضاؔہ کو واپس چلا گیا۔ 22تَب آساؔ بادشاہ نے یہُوداہؔ کے سَب لوگوں کے واسطے فرمان جاری کیا جِس سے کویٔی بھی مُستثنیٰ نہ تھا۔ وہ اُن پتّھروں کو اَور اُن لکڑیوں کو جو بعشاؔ وہاں اِستعمال کر رہاتھا رامہؔ سے اُٹھاکر لے گیٔے اَور اُن سے آساؔ بادشاہ نے بِنیامین کے علاقہ میں گِبعؔ اَور مِصفاہؔ کو تعمیر کیا۔
23جہاں تک آساؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی تمام بہادری اَور ساری کامیابی، اَورجو شہر اُس نے تعمیر کئے وہ سَب یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ میں کیا درج نہیں ہیں؟ لیکن بُڑھاپے میں اُس کے پاؤں میں بیماری لگ گئی تھی۔ 24اَور آساؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُن کے ساتھ اَپنے باپ داویؔد کے شہر میں دفن ہُوا۔ اَور اُس کا بیٹا یہوشافاطؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔
نادابؔ شاہِ اِسرائیل
25اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال میں یرُبعامؔ کا بیٹا نادابؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے اِسرائیل پر دو سال تک حُکمرانی کی۔ 26اَور اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اَور اَپنے باپ کی روِش اِختیار کیا اَور نادابؔ نے بھی اِسرائیل سے وُہی گُناہ کروایا جو اُس کے باپ نے اِسرائیل سے کروایا تھا۔
27اَور یِسَّکاؔر کے گھرانے کے بعشاؔ بِن اخیاہؔ نے نادابؔ کے خِلاف سازش کی اَور بعشاؔ نے اُسے فلسطینیوں کی سرحد میں گِبّتون نام کی جگہ میں قتل کر دیا، کیونکہ نادابؔ نے اَپنی ساری اِسرائیلی فَوج لے کر گِبّتونؔ کا محاصرہ کئے ہُوئے تھے۔ 28بعشاؔ نے نادابؔ کو شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے تیسرے سال میں قتل کیا تھا اَور اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔
29اَور بادشاہی ہاتھ میں لگتے ہی اُس نے یرُبعامؔ کے سارے خاندان کو قتل کر دیا اَور جَیسا کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم شیلوہؔ کے نبی اخیاہؔ کی مَعرفت فرمایا تھا، بعشاؔ نے یرُبعامؔ کے خاندان کا کویٔی شخص زندہ نہ چھوڑا بَلکہ سَب کو ہلاک کر دیا۔ 30اَیسا اِس لیٔے ہُوا کیونکہ یرُبعامؔ نے خُود اَیسے سنگین گُناہ کئے اَور اُس نے اِسرائیل سے بھی وُہی گُناہ کروایا، اِس طرح اُس نے اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے غضب کو بھڑکا دیا تھا۔
31کیا نادابؔ کا باقی حال اَورجو کچھ اُس نے کیا اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟ 32اَور آساؔ اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ کے درمیان اُن کے دَورِ حُکومت میں ہمیشہ جنگ ہوتی رہی۔
شاہِ اِسرائیل بعشاؔ
33شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے تیسرے سال میں بعشاؔ بِن اخیاہؔ، تِرضاؔہ میں سارے اِسرائیل کا بادشاہ بَن گیا اَور اُس نے چوبیس بَرس حُکمرانی کی۔ 34اَور اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ یرُبعامؔ کے نقش قدم پر چلا اَور اُس کے گُناہوں میں شریک ہوکر اُس نے اِسرائیل سے بھی گُناہ کروایا۔

موجودہ انتخاب:

1 سلاطین 15: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in