1 تواریخ 20
20
ربّہؔ پر قبضہ
1موسمِ بہار میں اُس وقت جَب بادشاہ جنگ کرنے نکلتے ہیں یُوآبؔ نے مُسلّح افواج کے ساتھ چڑھائی کی اَور بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اَور ربّہؔ کو چلےگئے اَور اُس کا محاصرہ کیا۔ لیکن داویؔد یروشلیمؔ میں ہی رہے۔ اَور یُوآبؔ نے ربّہؔ پر حملہ کرکے اُسے تباہ کر دیا۔ 2اَور جَب داویؔد ربّہؔ پہُنچے تَب اُنہُوں نے اُن کے بادشاہ کے سَر سے سونے کا تاج اُتار لیا جِس کا وزن چونتیس کِلو تھا اَور اُس میں بیش قیمتی جواہر جڑے ہُوئے تھے۔ یہ تاج داویؔد کے سَر پر رکھا گیا۔ داویؔد کو اُس شہر سے لُوٹ کا اَور بھی بہت سا مال مِلا۔ 3اَور داویؔد شہر کے باشِندوں کو وہاں سے نکال لائے اَور اُنہیں جتّھوں میں تقسیم کرکے اُنہیں آروں لوہے کی کُدالوں اَور کُلہاڑوں سے بیگار میں کام کرنے پر لگایا۔ داویؔد نے بنی عمُّون کے تمام شہروں سے اَیسا ہی سلُوک کیا۔ اُس کے بعد داویؔد اَور اُن کی تمام فَوج کے سارے آدمی یروشلیمؔ لَوٹ آئے۔
فلسطینیوں کے ساتھ جنگ
4اُس کے بعد گِزرؔ میں فلسطینیوں کے ساتھ جنگ شروع ہو گئی۔ تَب حُوشاتی سِبّکائی نے سپّائیؔ کو جو قدیم زمانے کے بڑے جِسامت والے اِنسانی رفائیمؔ کی نَسل سے تھا، قتل کیا اَور فلسطینی مغلُوب ہو گئے۔
5فلسطینیوں کے ساتھ ایک اَور جنگ میں اِلحنانؔ بِن یائیرؔ نے گِتّی گولیتؔ کے بھایٔی لاحمیؔ کو جِس کے نیزے کی چھڑ جُلاہے کے شہتیر کے برابر تھی مار ڈالا۔
6ایک اَور جنگ میں بھی جو گاتؔھ میں ہُوئی ایک بڑا قدآور آدمی تھا جِس کے ہر ہاتھ اَور ہر پاؤں کی چھ چھ اُنگلیاں تھیں یعنی کُل چوبیس تھیں۔ وہ بھی کسی رافاؔ کی نَسل سے تھا۔ 7جَب اُس نے اِسرائیل کی توہین کی تو داویؔد کے بھایٔی شِمعاؔ کے بیٹے یُوناتانؔ نے اُسے مار ڈالا۔
8یہ تمام لوگ گاتؔھ میں رافاؔ کی نَسل سے تھے اَور داویؔد اَور اُس کے آدمیوں کے ہاتھوں مارے گیٔے۔
موجودہ انتخاب:
1 تواریخ 20: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.