YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 2 OF 28

 اپنے رویا کے مطابق کام کا آغاز کریں

’’جہاں رویا نہیں وہاں لوگ بے قید ہو جاتے ہیں لیکن شریعت پر عمل کرنے والا مبارک ہے ۔‘‘(امثال ۲۹ : ۱۸)

خداوند نے آپ کو کیا رویا دیا ہے؟

ں کواپنےرویا کے ساتھ مختلف قسم کا برتاوٗ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔کچھ لوگ اپنے رویا کو تنقید کے ڈر سے اپنے دل میں ہی دبادیتے ہیں،۔کچھ لوگ اپنے رویا کو اپنی نظروں سے دور کر دیتے ہیں تاکہ ان کو اس کے بارے میں کچھ کرنے کی زحمت ہی نہ کرنی پڑے۔اور کچھ لوگ اپنے رویا کے بارے میں ہمت ہار دیتے ہیں کیونکہ اس کے مطابق زندگی گزرانے سے ان کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ اپنے رویاوٗں کے مطابق کام کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دو باتیں یاد رکھنا ہوں گی۔سب سے پہلے تو آپ کے پاس ایک واضح رویا ہونا چاہیے۔ اور دوسر ی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ آپ کی آنکھوں کے سامنے رہے ۔

مگر رویادیکھنے کے بعد ضروری نہیں کہ وہ فوراً ہی پورا ہو جائے ۔خدا نہ صرف رویا کے نتائج میں د لچسپی رکھتا ہے بلکہ وہ اس کے تکمیل کے مراحل میں بھی پوری دلچسپی رکھتا ہے ۔

پولس رسول فلپیوں ۴: ۱۱۔۱۳ میں بیان کرتا ہے کہ اس نے ہر حالت میں راضی ہونا سیکھ لیا ہے ۔ دوسرے الفاظ میں اس نے کبھی بھی کسی پریشانی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا ……بلکہ ہمیشہ نشان کی طرف اپنی نظریں جما کر رکھیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں بھی پولس رسول کی طرح خوشی اور جدوجہد میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ کلید یہ ہے کہ اپنا سفر جاری رکھیں اور جہاں تک آپ پہنچ چکے ہیں اس پر شادمان ہوں۔

اگر آپ کا بھی کوئی خواب یا رویا ہے تو اسے ہمیشہ اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں ۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ اس کو لکھ لینے سےآپ کو فائدہ ہو گا تواس کو کہیں لکھ لیں۔ اور یادرکھیں کہ خداوند نے آپ کو جو رویا بخشا ہے اس کی تکمیل میں وہ آپ کی مدد کرے گا، قدم بہ قدم اور ہر روز۔

Day 1Day 3

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More