YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 6 OF 28

 خدا پر تکیہ کرنا

 ’’مگر میَں یہ کہتا ہوں کہ روح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہرگز پورا نہ کرو گے ۔‘‘(گلتیوں ۵: ۱۶)

مجھے یقین ہے  کہ ہماری کئی  پریشانیوں کی وجہ خدا کو چھوڑ دینا ہے،عین ممکن ہے کہ  آپ کے نزدیک   یہ بڑا ہی بے باک بیان  ہولیکن اگر آپ اس پر غور کریں تو پتہ چلے گاکہ:خد انے ہمیں اپنا فضل اورپاک روح بخشا ہےتاکہ ہم کسی بھی طرح کی مشکل کو بآسانی پار کر  سکیں ۔ پریشانی اس وقت آتی ہے جب ہم خدا پر تکیہ  کرنا چھوڑ کر خود  اپنا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

میں نے  بھی جب اس بات کو سمجھ لیا تو  میری  بہت سی مشکلات آسان ہو گئیں۔کیونکہ   اس بات کو سمجھنے کے بعد  جب میں پریشان ہوتی  ہوں تو میَں خود کویاد دلاتی ہوں کہ میں خدا کے  پاک روح  کی جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہوں ۔میں پاک روح جونیئر بننے کی کوشش کررہی ہوں۔

کیا آپ   بھی خود مختار   بننے کی  کوشش میں ہیں؟ جب آپ خداوند پر بھروسہ کرنے سے انکار کرتے ہیں تو دراصل آپ یہ کہتے ہیں  ’’ خداوند میں تیری حضوری کے لئے شکر گزار ہوں   لیکن یہ کام میں خود کروں گا/گی  ‘‘ ہر کام کیلئے خداوند پر بھروسہ کرنا شاید ہمیں مشکل لگتا ہےلیکن خداوند پربھروسہ ہی ہماری زندگی کے ہر ایک دن کی کامیابی  کی کنجی ہے ۔

جب خدا نے ہمیں نجات بخشی تو ا س کے بعد اس نے ہرگز یہ نہیں کہا کہ ’’ میں نے تم کو نجات دے دی ہے اب تم اپنے باقی تمام کام کرنے کے لئے خود مختا ر ہو۔‘‘ ہماری نجات ابدی نجات ہے ، اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم اس پر بھروسہ کریں گے ، وہ ہماری رہنمائی اور مدد کرے گا۔

گلتیوں ۵: ۱۶   میں ہمیں تاکید کی گئی ہے کہ روح (پاک)کے موافق چلیں اور زندگی گزاریں(روح میں   چلنا ہماری عادت بن جائے)…تو جسم کی خواہش کو ہر گز پورا نہ کرو گے۔غور طلب بات یہ  ہے کہ یہاں یہ نہیں لکھا گیا کہ ’’ جسم پراپنی طاقت سے  غالب آوٗ… تو جسم کی خواہشوں کو ہرگز پورا نہ کرو گے۔‘‘ بلکہ یہاں صاف بیان ہے کہ روح پاک میں زندگی بسر کرو۔

اپنی طاقت پر بھروسہ کرنا چھوڑ کر روح پاک پر تکیہ کریں۔ میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو پچھتانا نہیں پڑے گا۔

یہ دُعا کریں۔

خداوند مجھے تیری ضرورت ہے میری مدد کر کہ میَں خود پر  بھروسہ نہ  کروں ، بلکہ تجھ پر بھروسہ کروں اور صرف اور صرف تجھ پر تکیہ کروں۔

Day 5Day 7

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More