YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 4 OF 28

 محبت کا اظہار

’’اگر آپس میں محبت رکھو گے تو اس سے سب جانیں گے کہ تم میرے شاگرد ہو ۔‘‘   (یوحنا ۱۳: ۳۵)

مسیحی ہونے کے ناطے ہمیں  بلایا گیا ہے کہ ہم دوسروں سے پیار کریں۔ جیسا کہ مندرجہ بالا آیت میں بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے ہم مسیح کے شاگرد کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں ، اگر تم آپس میں محبت رکھو گے[اگر تم ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے رہو گے](یوحنا ۱۳: ۳۵)

بہت سے لوگ محبت کو صرف ’’ایک احساس ‘‘ سمجھتے ہیں لیکن یہ احساس سے بہت زیادہ ہے  ۔ حقیقی محبت ہمارے کاموں سے ظاہر ہوتی ہے ۔ ضروری نہیں کہ یہ کام مشکل اور نا ممکن ہوں۔ یسوع کی محبت کو ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ روزمرہ کے کام ہیں…

مثال کے طور پر کسی  کوایک چھوٹا سا تحفہ دینا، کسی تنہا کے ساتھ تسلی بھری گفتگو کرنا وغیرہ۔

   کسی تنہا اور ضرورت مند ماں کو ضرورت کی چیزیں  مہیا کرنا ۔

محبت کا سادہ ترین اظہار کسی کو  سلام کرنا اور مسکرا کر دیکھنا بھی ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یسوع کی محبت کو ظاہر کرنے کے اوربھی بہت سے طریقے ہیں ۔جب آپ اس کی محبت کو دوسروں پر ظاہر کرتے ہیں تو ان کے دل نرم ہو جاتے ہیں اور آپ کے علم میں لائے بغیر وہ دوسروں سے محبت کے اظہار کے  راستے تلاش   کرنے میں لگ چکے ہوتے ہیں

پس خدا کی محبت کا جشن منائیں  اور  اپنے آپ کو پوری طرح سے اُس کے حوالے کر دیں ۔ کیا خداوندنے ابھی اور اسی وقت آپ کے دل میں کسی شخص کا خیال پیدا کیا ہے؟

میَں چاہتی ہوں کہ  جب میں دوسروں سے محبت کااظہا ر کروں تو اس سے یسوع کی محبت منعکس ہو۔ چاہے ان لوگوں سے محبت کرنا میرے لئے نہایت دشوار ہی کیوں نہ ہو ۔ اگر میَں ایک بھی پتھر دل کو خداوند کی محبت سے نرم کرنے میں کامیاب ہو جاوٗں تو ہوسکتا ہے کہ   وہ شخص کسی اور کے دل کو نرم کر ے اور وہ کسی او رکے دل کو اور اس طرح خدا کی محبت آگے آگے پھلتی جائے گی … اور وہ دن دُور نہیں جب محبت کا انقلاب  برپا ہو جائے گا!

یہ دُعا کریں۔

اےخداوند ،میَں چاہتا/چاہتی ہوں کہ میرے وسیلے سے تیری الٰہی محبت ظاہر ہو ۔ مجھ پر ظاہر کر کہ میں کس طرح اپنی زندگی میں آنے والے ہر شخص سے محبت کا اظہا ر کروں۔آمین

Scripture

Day 3Day 5

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More