YouVersion Logo
تلاش

کلام (One Word) جو آپ کی زندگی تبدیل کر سکتا ہے۔ نمونہ

One Word That Will Change Your Life

3 دن 4 میں سے

کلام (One Word) کا طریقہ کار
تیاری
ان تمام باتوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے جو مشہور ہیں، ہم اس سچائی کو اب بھی دل سے چاہتے ہیں کہ نیاء سال اپنی پرانی زندگی کو بھول کر نئی شروعات کا ایک موقع ہے۔ ہم آزاد ہیں اس بوجھ کو اتار پھنکنے کے لئے، روز مرہ کے سنجیدہ پیغام پر دھیان دینے کے لئے، مزید کامیابیوں کے لئے، سخت تربیت کے لئے، ایمان داری سے دعا کے لئے، خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لئے، اپنے واجبات ادا کرنے کے لئے، اپنے امتحانی نتائج بہتر بنانے کے لئے، اور یسوع مسیح کے بارے میں ساتھی اور دوستوں کو بتانے کے لئےبھی آزاد ہیں۔ مگر یہ سچائی ان تبدیلیوں کی لمبی فہرست پر مشتمل ہے جو شاید ہی حقیقت میں رونما ہوں گی۔
اس کا حل یہ ہے کہ اس کو چھوڑ کر ایک کلام (One Word) پر دھیان لگایا جائے جو بنیادی اور عام عمل ہے۔
آئیں One Word سوچ کی عملی شکل کی طرف جائیں۔ یہ کچھ اقدام ہیں جن سے آپ اپنا One Word تلاش کر سکتے ہیں۔ ذہن میں رکھیں کہ اس کام کے لئے وقت درکار ہے مگر اس کی بڑی قدر ہے۔ آپ کھلاڑی، استاد، والد یا کاروباری رہنما یا جو بھی ہیں یہ کام آپ کی زندگی کے ہر مقام پر جائزہ لینے میں آپ کی مدد کرے گا۔
One Wordکے کام کے تین سادہ سے اقدام ہیں – اندر دیکھیں، اوپر دیکھیں اور باہر دیکھیں۔
پہلا قدم۔ اپنے دل کو تیار کریں (اندر دیکھیں) – اس کے بعد آپ کی زندگی میں سے بے چینی بھری چال، شور و غل اور غیر ضروری چیزیں الگ ہو جائیں گی۔ تنہائی اور خاموشی کو تلاش کرنا مشکل ہے مگر خدا کی آواز سننے کے لئے یہ ضروری ہے۔ جب ہم خدا کو اپنے دل کا جائزہ لینے کے لئے بلاتے ہیں تب وہ ہمیں کو شفاف کرتا ہے۔
دوسرا قدم – اپنے کلام کی تلاش کریں (اوپر دیکھیں) – یہ قدم آپ کو نزدیک لائے گا کہ آپ خدا کی آواز کو سن سکیں گے۔ دعا کرنے کے لئے وقت نکالیں- یہ خدا کے ساتھ سادہ سی بات چیت ہے – یہ شروع کرنے کا موقع ہے۔ اس سے یہ سوال پوچھیں: آپ اس سال مجھے کس کام میں استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ یہ آپ کو کلام کو تلاش کرنے میں مدد دے گا جو آپ کے لئے ضروری ہے۔ اپنا پسندیدہ کلام نہ منتخب کریں خدا سے کلام حاصل کریں۔
تیسرا قدم – کلام کے ذریعے زندہ رہیں (باہر دیکھیں) – جب آپ خدا کے کلام کو تلاش کر لیں گے جو آپ کے لئے ہے تو اس کے ذریعے زندہ رہنا ضروری ہے۔ یہ کلام آپ کی زندگی کے تمام حلقوں میں اثر انداز ہو گا: جسمانی، ذہنی، روحانی، جزباتی، تعلقات اور معاشی حلقوں میں بھی۔ اس کلام کو جو آپ کو ملا ہے اپنے سامنے رکھیں اور اس کو اپنی زندگی کا مرکز بنائیں۔ اپنے صلح کار دوست اور خاندان کو اپنے منتخب کردہ کلام کے بارے میں بتائیں۔ اپنے ضروری کاموں کی فہرست میں اس کو لکھیں۔ گھر کے اس حصہ میں اس کو لکھیں جو آپ روز دیکھتے ہیں۔ کھانے کی میز پر اپنے خاندان سے اس کے بارے میں بات چیت کریں۔ ہر وہ کام کریں جو آپ کا دھیان اس کلام کی طرف لائے اور آپ کی سوچ تازہ رہے۔
ہماری دعا ہے کہ یہ سال آپ کی زندگی میں تبدیلی کا سال ہو جس میں خدا آپ کو ترقی دے اور اپنا اس کلام (One Word) کے ذریعے خدا کے نام کو جلال ملے۔
آگے بڑھیں
1۔ خدا اپنے کلام (One Word) کے ذریعے سے آپ کو کیا بتانا چاہتا ہے؟
2۔ کچھ سنجیدہ وقت نکالیں دعا کے لئے اور خدا سے اپنے بارے میں بات کریں؟
3۔ ان تین اقدام عمل میں لائیں اور خدا کو موقع دیں کہ وہ کلام کو آپ پر ظاہر کرے۔
مشق
زبور 27 : 4، زبور 84، زبور 139
اضافی کام
خداوند میں اس سال میں تبدیلی کی دعا کرتا ہوں۔ اس کلام کو استعمال کر کے اپنے نام کوجلال دے۔ اس کام کے ذریعے مجھے ترقی دے۔ اپنی سچائی کا مکاشفہ مجھے عطا کر۔ مجھے مدد دے تا کہ یہ صاف طور پر مجھے سمجھ آئے۔ فرما خداوند کیونکہ تیرا بندہ سنتا ہے۔ یسوع کے نام میں آمین
دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

One Word That Will Change Your Life

ONE WORD آپ کی مدد کرے گا کہ آپ ONE WORD پر پورا سال دھیان دے سکیں۔ خدا کے کلام کو تلاش کرنے میں آسانی اور آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے مدد حاصل کریں۔ بے ترتیبی اور بےچینی ہمارے کام کی تکمیل میں رکاٹ ہے اور یہ کام کو مفلوج کر دیتی ہے، مگر جب ہم میں سادگی اور دھیان ہو تو کامیاب اور شفاف کام ہوتا ہے۔ یہ 4 دن کا پیغام ہمیں سیکھاتا ہے کہ کس طرح آپ اپنی کمی کو دور کر کے ONE WORD کے نظریہ پر چلتے ہوئی اپنا سال گزاریں گے.

More

ہم Jon Gordon، Dan Britton اور Jimmy Page کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: www.getoneword.com