YouVersion Logo
تلاش

کلام (One Word) جو آپ کی زندگی تبدیل کر سکتا ہے۔ نمونہ

One Word That Will Change Your Life

1 دن 4 میں سے

کلام کی طاقت
تیاری
نئے سال کی تحریک کام نہیں آ رہی!
50٪ تحریک بنانے والے جنوری کے آخر تک ناکام ہو جاتے ہیں اور 10 میں سے 9 مارچ تک ناکام ہو جاتے ہیں۔ تحریک کی بجائے آپ سال کے لئے One Word کو آزمائیں مگر خبردار! ہو سکتا ہے یہ آپ کو تبدیل کر دے۔
اگر آپ میں کام مکمل کرنے کا جزبہ ہے اور آپ اس کام کے حصول میں اپنا حصہ ایمان داری سے پورا کرتے ہیں اور آپ یہ نیاء سال بھی شروع کر رہے ہیں، مگر اکثر وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کاموں میں ہماری دلچسپی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ہمیں منصوبوں کے لئے اپنا جزبہ بھی کم ہوتا نظر آتا ہے۔ ہم بہت کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر نتیجہ محنت کے برابر نہیں آتا۔
1999 میں ہم نے One Word نظریہ کو ترتیب دیا آنے والے سال کے لئے یہ آسان نظم و ضبط تھا، جیسے ۔ ایک کلام ہوتا ہے۔ یہ کوئی مثال یا بیان نہیں بلکہ ایک کلام ہے۔ ہم نے ایک کلام پر دھیان دیتے ہوئے آنے والے سال میں ناقابل بیان تبدیلی دیکھی ۔ جب آپ بھی وہ ایک کلام سارے سال کے لئے تلاش کر لیں گے تو یہ زیادہ شفاف، جزبے سے بھرا ہوا اور زندگی کا مقصد بن جائے گا۔
ایک کلام کی مشق سادگی اور دھیان بڑھائے گا۔ یہ دھیان بٹھانے والے کاموں سے دور رکھتا ہے اور ہمارا دھیان اس جگہ رکھتا ہے جو حقیقی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ زندگی کے ہر شعبہ میں کام آتا ہے: روحانی، جسمانی، زہنی، جذباتی، تعلقات اور معاشی طور پر۔ خدا نے اس مشق میں ہمیں تبدیلی عطا کی، خدا ہماری زندگی کی تبدیلی کی خوشی مناتا ہے۔
جب ہم کہتے ہیں "ایک سال کے لئے ایک کلام ۔۔۔۔ مگر احتیاط کریں۔" اس کی وجہ تھی۔ جب آپ ایک کلام پر دھیان دیں گے تو ایک جنگ شروع ہو جائے گی۔ یہ ایک کام شروع کرے گا جس میں آپ علم، ترقی، بہتری اور صورت کی تبدیلی حاصل کریں گے۔ خدا آپ کے چنے ہوئے کلام کو روشنی اور آئینہ کے طور پر استعمال کرے گا – اپنے راہ کو روشن کرے گا اور ان چیزوں کو ظاہر کرے گا جو تبدیلی لاتی ہیں۔ یہ آپ کو ایک اونچے نیچے راستے میں لے کے چلے گا یہ سب آپ کو ایسا انسان ننے کی تربیت دے گا جو خدا کے کلام کے مطابق ہے۔
ہمیں تجربہ ہے کہ جب ہم One Word کا استعمال شروع کرتے ہیں تو خدا ہمارے لئے اپنے منصوبہ کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کلام (نظم و ضبط، روح کے پھل، کرارد میں بہتری یا خدا کے معیار کے مطابق) آپ کی پہچان ہو گا سارا سال! اپنے One Word کو تلاش کریں ایک سال کے لئے اور دوسروں کو بھی اس کے بارے میں بتائیں! یہ آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
آگے بڑھیں
1۔ خدا آپ کو گزرے سال میں کیا کہتا رہا؟
2۔ خدا آپ کی زندگی کے کون سے کاموں کو اپنے جلال کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے؟
3۔ خدا آپ کو آنے والے سال میں کس مقام تک لے جانا چاہتا ہے ؟
مشق
زبور 27 : 1 – 14؛ لوقا 18 : 22؛ مرقس 10 : 21
اضافی کام
" مہربان خداوند، میری درخواست ہے کہ تو آنے والے سال کو میرے لئے تبدیلی کا سال بنا۔ اپنے آپ کو مجھے پر ظاہر کر مجھے پر ظاہر کر کہ میرے آنے والے سال میں کلام کا کیا مقصد ہے۔ روح القدس سے مجھے معمور کر۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ سیکھنے کا سفر ہے اور یہ کوئی کام نہیں جس کو ایک دم حاصل کیا جا سکے۔ مجھے طاقت عطا کر جب میں کلام کے ساتھ ہر روز زندگی گزارتا ہوں۔ یسوع کے نام میں آمین
اگر آپ کو One Word کا جاری منصوبہ چاہئے تو اس کو Download کریں GetOneWord.com۔
دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

One Word That Will Change Your Life

ONE WORD آپ کی مدد کرے گا کہ آپ ONE WORD پر پورا سال دھیان دے سکیں۔ خدا کے کلام کو تلاش کرنے میں آسانی اور آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے مدد حاصل کریں۔ بے ترتیبی اور بےچینی ہمارے کام کی تکمیل میں رکاٹ ہے اور یہ کام کو مفلوج کر دیتی ہے، مگر جب ہم میں سادگی اور دھیان ہو تو کامیاب اور شفاف کام ہوتا ہے۔ یہ 4 دن کا پیغام ہمیں سیکھاتا ہے کہ کس طرح آپ اپنی کمی کو دور کر کے ONE WORD کے نظریہ پر چلتے ہوئی اپنا سال گزاریں گے.

More

ہم Jon Gordon، Dan Britton اور Jimmy Page کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: www.getoneword.com