کرسمس کی کہانینمونہ
میں اس قدر پسندیدہ کیوں ہوں؟
اگر آپ کو کبھی لگا کہ آپ کافی نہیں، آپ میں صلاحیت نہیں اور نظر انداز کئے جا رہے ہیں تو کرسمس کی کہانی آپ کے لئے خوشخبری ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ ایسے ہی لوگ کرسمس کی کہانی کے سب سے ضروری کردار تھے۔
کچھ دیر کے لئے سب کچھ جو آپ کرسمس کے بارے میں جانتے ہیں بھول جائیں۔ کیا آپ تیار ہیں؟ چلیں، سوچیں آپ کو پتہ چلے کہ خدا زمین پر آ رہا ہے اور آپ جاتے ہیں وہ انسانی خاندان میں پیدا ہو گا۔ خدا کیسے لوگ چنے گا جو اس کے والدین ہوں؟
ہو سکتا ہے کہ ایک طاقتور مذہبی خداوند کو، ایسا ہی ہے؟ اگر نہیں تو شاید ایک شادی شدہ جوڑے کو جس کے پاس وسائل، خاص ہنر یا روحانی کامیابیوں کی فہرست ہے۔
مگر یاد رکھیں کرسمس کی کہانی حیران کن باتوں سے بھری ہے۔ خدا نے کسی دولت مند، طاقتور شادی شدہ جوڑے کو نہیں چنا۔ اس کے برعکس اس نے ایسے لوگوں کو چنا جن پر ہماری نظر سب سے آخر میں پڑی۔
مریم نوجوان، غیر شادی شدہ اور ایک چھوٹے قصبہ میں رہنے والی تھی۔ اس میں کوئی طاقت نہیں تھی اور کچھ متاثر کن تھی۔ وہ عام سی تھی مگر خدا نے اسے چنا تاکہ وہ کچھ حیران کن کر سکے۔
خدا کی طرف سے قاصد آیا اسے بتانے کہ وہ وعدہ کے نجات دہندہ کو پیدا کرنے کے لئے حاملہ ہے اگرچہ وہ کنواری ہے۔ آج ہم پڑھیں گے کہ مریم کا ردعمل کیا تا جب اسے پتہ چلا کہ خدا کی کہانی میں اس کا حیران کن کام کیا ہوگا۔ مریم کے لئے یہ خبر نشان تھی کہ خدا اسے جیسے لوگوں کو دیکھتا اور ان کا خیال رکھتا ہے۔ کہ نجات دہندہ ان لوگوں کو بحال کرے گا جن کو دنیا غیر ضروری سمجھتی ہے۔
کرسمس کی کہانی اس سوچ کو رد کرتی ہے کہ تبدیلی لانے کے لئے آپ کو دولت، طاقت اور موقع کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری، عام اور لوگ جو کام میں ماہر نہیں خدا کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ وہ ان کے ساتھ شراکت کرتا ہے دنیا کو دکھانے کے لئے کہ وہ ہر ایک کا خیال رکھتا ہے۔
اگلی بار جب آپ کو لگے کہ آپ عیرضروری اور کام کے قابل نہیں تو کرسمس کی کہانی کے بارے میں سوچیں۔ یہ ایک مضبوط یاددہانی ہے کہ ہماری اہمیت خداوند سے ہے، جو ہمیں دیکھتا، پیار کرتا اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم دوسروں کو بھی خدا کے خاندان میں دعوت دے سکیں۔
دعامحبت بھرے خدا میں تیری محبت کے لئے بہت شکر گزار ہوں۔ میری مدد کر کہ میں اس قابل ہو سکوں کہ جسے تو گہرے طور پیار کر سکے اور دوسروں کی باتوں پر دھیان نہ دوں۔ میری رہنمائی کر کہ میں ان لوگوں کو تلاش کر سکوں جو اپنے آپ کو غیر ضروری سمجھتے ہیں، اور میں ان کا خیال ویسے رکھ سکوں جیسے تو نے مجھے کہا ہے۔ یسوع کے نام میں آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہر اچھی کہانی میں کچھ اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں – کچھ لمحات ہوتے ہیں جن کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا مگر ان سے ہر چیز تبدیل ہو جاتی ہے۔ بائبل میں سب سے بڑی تبدیلی کرسمس کی کہانی ہے۔ اگلے 5 دن ہم دریافت کریں گے کہ اس واقع نے دنیا کو کیسے تبدیل کر دیا اور آج یہ آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی لا سکتا ہے۔
More