YouVersion Logo
تلاش

کرسمس کی کہانینمونہ

The Christmas Story

1 دن 5 میں سے

میرے لوگوں کو تسلی دے

کرسمس کی کہانی حیران کن واقعات سے بھری ہے۔ اگلے 5 دن ہم اس قدیم تاریخ کے اتار چڑھاؤ کو دیکھیں گے اور تلاش کریں گے کہ یہ ہمارے لئے کیا معنی رکھتی ہے۔

کیا کبھی ایسا لگا ہے کہ خدا بہت دور ہے؟ ایسا بھی لگتا ہے کہ وہ خاموش ہے یا دیکھتا نہیں کہ آپ کیسے حالات سے گزر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ اکیلے نہیں جو یہ سوچتے ہیں۔

سوچیں کہ آپ ایک ایسی برادری کا حصہ ہیں جس پر دشمن کا حملہ ہے۔ وہ آپ کے ملک پر حکومت کرتے ہیں اور آپ کی زندگی رحم کے قابل ہے۔ آپ خدا کی اپنے لوگوں کے لئے محبت کے بارے میں سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ مگر جیسے جیسے سال آگے جاتے ہیں آپ کو لگتا ہے، کیا خدا حقیقت میں ہمارے ساتھ ہے؟

اسی طرح قدیم اسرائیل کے لوگوں کو شاید لگتا تھا ان سالوں میں جو یسوع کی آمد کی طرف بڑھ رہے تھے۔ وہ بہت سے بدعنوان رہنماؤں سے دباؤ اور ظلم برداشت کر رہے تھے۔ مگر بہت سے لوگوں کا ایمان تھا کہ خدا نجات دہندہ کو انہیں رہائی دینے اور انہیں مکمل طور پر بحال کرنے کو بھیجے گا

کبھی آپ کو انتظار کرتے اور کسی تبدیلی کے لئے دعا کرتے ہوئے لگا کہ خدا جواب دے گا یا نہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ شاید اسرائیل کہ ان لوگوں میں شامل ہوں جن کو بھی ایسے لگتا تھا۔ مگر ان کے انتظار میں خدا ان کے ساتھ تھا۔

مگر خدا صرف انتظار نہیں کر رہا۔ وہ ایسا کام کر رہا ہے جسے ہم نہیں جانتے تاکہ اپنے کام سے ہمیں حیران کر سکے اور ہماری سوچ سے بڑھ کر کام کر سکے۔

اس نے صرف نجات دہندہ نہیں بھیجا۔ وہ خود آیا۔ ایک طاقتور حاکم یا مضبوط جنگجو کے طور پر نہیں بلکہ اس نے اپنے آپ کو حلیم بنایا، ایک جوان عورت مریم کے رحم میں بچے کے طور پر آ کر۔

اگر آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ کیا خدا آپ کے ساتھ ہے؟ تو سوچیں کرسمس کی کہانی کو کیونکہ خدا نے خود کو ظاہر کیا اور کام کر رہا ہے تب بھی جب آپ دیکھ نہیں رہے۔

دعا: پیار بھر خدا میں شکر گزار ہوں کہ تو ہمارے ساتھ ہے۔ مہربانی سے میری مدد کر کہ تھی پر اعتبار کر سکوں جب مجھے تیری موجودگی محسوس نہیں ہوتی۔ میری مدد کر کہ میں تیری محبت پر اعتبار کر سکوں جب یہ کرسمس کی حیران کن کہانی پر روشنی ڈالتی ہے۔ یسوع کے نام میں، آمین۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Christmas Story

ہر اچھی کہانی میں کچھ اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں – کچھ لمحات ہوتے ہیں جن کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا مگر ان سے ہر چیز تبدیل ہو جاتی ہے۔ بائبل میں سب سے بڑی تبدیلی کرسمس کی کہانی ہے۔ اگلے 5 دن ہم دریافت کریں گے کہ اس واقع نے دنیا کو کیسے تبدیل کر دیا اور آج یہ آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی لا سکتا ہے۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Life.Church کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: www.life.church