YouVersion Logo
تلاش

فکروں پر قابو پانانمونہ

فکروں پر قابو پانا

5 دن 7 میں سے

امن کہاں سے آتا ہے؟

"ایک دن ایک معجزہ "کی ایک ای میل کے جواب میں جوسلین نے مجھے جو لکھا وہ یہ ہے۔ "میں ایک طوفان کے بیچ میں تھا اور خاندانی مسائل سے پوری طرح گھبرا گیا تھا۔ میں نے خُدا سے دعا کی اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اُس سے لپٹ گیا لیکن سکون نہ مل سکا۔ میں سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ پھر، ایک صبح، ’ہر دن ایک معجزہ‘ پڑھتے ہوئے، یہ پیغام میرے دل میں بسگیا: میں اکیلا نہیں تھا۔ خدا نے مجھے دیکھا۔ وہ سب کچھ جانتا تھا جو میرے ساتھ ہو رہا تھا۔ وہ وہاں تھا۔ میں سمجھ گیا کہ مجھے اس پر تکیہ کرنا ہے، اسے کام کرنے دینا ہے، اور اپنا بوجھ اس کے قدموں پر رکھنا ہے۔ اور پھر، وہ سکون جس کو میں پہلے جانتا تھا ایک دم سے میرے پاس واپس آگیا۔ اس نے ابھی کلک کیا، اور میں جانتا تھا کہ سب کچھ کام کرنے والا ہے۔

با ئبل کہتی ہے۔

کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری دَرخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔
تو خُدا کا اِطمینان جو سَمَجھ سے بِالکُل باہِر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا۔

فلپیوں 4: 6-7

اس وقت تک، آپ کی پریشانی،اور آپ کے ذہنی دباوُ نے کیا ، پیدا کیا ہے؟ آپ کا سکون چوری کرنے کے علاوہ اس کے کیا نتائج نکلے ہیں؟

کیا فکر نے آپ کا اعتماد چھین لیا ہے، آپ اور آپ کے پیاروں کے درمیان دیواریں کھڑی کر دی ہیں؟

کیا اس نے آپ کے فیصلوں کو اس حد تک متاثر کیا ہے کہ آپ کو ایسی صورتحال میں ڈال دیا ہے جس پر آپ کو افسوس ہے؟ کیا اس کا اثر آپ کی صحت پر پڑا ہے؟

کیا اس کا کبھی کوئی مثبت نتیجہ نکلا ہے؟

میرے پاس آپ کے لئے خوشخبری ہے: خدا آپ کی سلامتی ہے! (دیکھیں افسیوں 2: 14)

مَیں تُمہیں اِطِمینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطِمینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہِیں دیتا۔ تُمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔

(یوحنا 14: 27)

آج، ایما ن ر کھیں۔ اور اس پر قائم رہیں: خدا کا اطمینان امن کے خدا سے آتا ہے۔ وہ خود امن کا شہزادہ ہے۔

جوسلین کی طرح، آج ہی اس کی سلامتی حاصل کریں!

آپکی موجودگی کے لئے شکریہ!

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

فکروں پر قابو پانا

کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ کہ بجائے فکر اور پریشانی میں مبتلا ہونے کے، ہم اپنی تمام ضروریات، خواہشات اور شکرگزاری کو دُعا کے ذریعے خدا کے سامنے پیش کریں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/