– روزہ اور دعا – کیوں اور کیسے؟نمونہ
جانے دو!
کیا آپ کو یقین ہے کہ دعا ہمیں ان چیزوں کو چھوڑنے میں مدد دے سکتی ہے جس پر ہم قابو نہیں پا سکتے؟ مجھے یقین ہے کہ دعا کرنا (دوبارہ) خدا کو ہماری زندگی میں خدا بننے کا حق دینا ہے۔
متی 6:6 ایک ایسی آیت ہے جس سے میں پیار کرتا ہوں، اور جس کا میں اپنی زندگی میں تجربہ کرتا ہوں۔
"بلکہ جب تُو دُعا کرے تو اپنی کوٹھری میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے جو پوشِیدگی میں ہے دُعا کر۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔"
خدا آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے۔ وہ پو شیدگیکی جگہ میں تمہارا انتظار کر رہا ہے۔ اُسےجگآؤ اور اپنی پریشانیاں، اپنے بوجھ، خداکے سپرد کرو۔ پھر اس جگہ کو چھوڑیں اور چیزوں کو جانے دینا سیکھیں۔ ہم اکثر انسانی طور پر ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن جب خدا انچارج ہوتا ہے، تو اس سے بہت فرق پڑتا ہے!
میں حال ہی میں ایک جگہ میں تھا، اور وہا ں حالات ٹھیک نہیں چل رہے تھے... اس لیے، میں جس کمرے میں کرائے پر تھا اس میں گیا اور وہاں گھٹنوں کے بل گر گیا۔ میں رویا اور اپنا دل خدا کے سامنے اُنڈیل دیا، اپنی صورت حال اُس کے حوالے کی۔ میں مختلف طریقے سے اپنے پیروں پر واپس آگیا۔ اس دن، میری فلائٹ منسوخ کر دی گئی تھی، اور مجھے اس ملک میں ایک اور دن رہنا پڑا۔ مجھے بہت ناخوش ہونا چاہیے تھا۔ لیکن تب میں جانتا تھا کہ میری بھلائی کے لیے سب کچھ مل کر کام کرے گا۔ کمپنی نے مجھے شہر کا بہترین ہوٹل (میرے کھانے کے ساتھ...رہنے کے لیے دیاوہاں، میری ملاقات ایک دوست سے ہوئی جو اس ہوٹل ایئربنب میں ہی ٹھہرا ہوا تھا،اتفاقاً، ہم نے بہت اچھا وقت گزارا۔ اگلے دن پھر، میری فرانس واپسی کی پرواز میں ایک اور جگہ پر تاخیر ہوئی۔ لیکن اس نے مجھے فرانس کے سب سے مشہور ٹی وی اینکرمین میں سے ایک کے پاس بیٹھنے، اسے سننے، اور 3 گھنٹے سے زیادہ اس کے ساتھ اپنے ایمان کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا! وہ اتنا متاثر ہوا کہ اس نے مجھ سے کہا، "یہ کوئی اتفاق نہیں ہے... یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ کا یہاں ہونا تھا۔" اوراس کے بارے میں مجھے بتانا تھا! ہا ہا!
آج آپ بھی دعا کریں اور ناممکنات کے خدا کو دوبارہ اپنی زندگی کے مرکز میں رکھیں۔ خُدا صرف آپ کو اوپر نہیں اٹھانا چاہتا...وہ آپ کو اپنی بھلا ئی سے حیران کرنا چاہتا ہے!
https://jesus.net/a-miracle-every-day/
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
– روزہ اور دعا – کیوں اور کیسے؟
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=Spiritual-Empowerment