– روزہ اور دعا – کیوں اور کیسے؟نمونہ
کیا آپ وقت حاصل کرنا چاہیں گے؟
جب کوئی صورت حال بدلتی نہیں ہے تو دعا کر نا وقت کا ضیاع معلوم ہوتا ہے۔ جب میرا دن شروع ہونے سے پہلے ہی مصروف ہے تو دعامیں وقت گزارنا میرے لیے کام کی فہرست کو چیک کرنے کےبرا برہی ہوسکتا ہے۔ پھر بھی، مجھے اس با ت کا یقین ہے:کہ دعا، ہمارا وقت ضائع نہیں کرتی بلکہاصل میںیہ ، وقت حاصل کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے!
اور جب دانی ایل نے معلوم کیا کہ اُس نوشتہ پر دستخط ہو گئے تو اپنے گھر میں آیا اور اُس کی کوٹھری کا دریچہ یروشلیم کی طرف کُھلا تھا وہ دن میں تین مرتبہ حسب معمول گھنٹے ٹیک کر خُدا کے حضُور دُعا اور اُس کی شکر گُزاری کرتا رہا۔ دانی ایل 10:6
دانی ایلکو دن میں تین بار دعاکر نے کی عادت تھی اور اس کی ہر دعا کا اثر نہ صرف اس کی زندگی پر بلکہ اس کے شہر کے لوگوںکی زندگی پر بھی تھا۔
بہت سی مثالیں میرے ذہن میں آتی ہیں جب دعا نے میرا وقت بچایا۔ پہلی یہ کہ: 2001 میں ایک دن، جب میں دعا کر رہا تھا، خدا نے مجھے انٹرنیٹ پر انجیلی بشارت دینے کے خیال سے متاثر کیا۔ یہ سائٹ (خدا کو جاننے والا) بن گئی ہےجو آج 20 سے زیادہ زبانوں میں موجود ہے اور اس نے 15 ملین سے زیادہ لوگوں کو یسوع پر ایمان لانے اور اس کی خدمت کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ تصور صرف دعا کے وقت پیدا ہوا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن اسکا آغاز ہواتوامریکیوں کا ایک گروپ ہمارے دفاتر کا دورہ کر رہا تھاتو انہوں نے ہمارے کےلیے دعا کرنے کو کہا، اور یہ ایک امریکی بھائی کی دلیرانہ دعاجس نے ایک سادہ فرانسیسی ویب سائٹ کو (Jesus.net) ایک بین الاقوامی طور پر آگے بڑھایا۔ اس دعا نے ہمیں سالوں سے بچایا... یہاں ایک دوسری مثال ہے: جب میں دعامیں کچھ وقت نکال رہا تھا، توخدا نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ میں ایک ایسے شخص کے لیے دعا کروں جس سے میں 10 سال پہلے ملا تھا۔ ہماری ملاقات سے کچھ نہیں ملا تھا۔ جین پیئر بیری نامی اس شخص نے اپنی اہلیہ اور چند دوستوں کے ساتھ مل کر یورپ کا سب سے بڑا ٹیکنیکل میڈیا سروسز گروپ یورو میڈیا بنایا تھا۔ خدا کے ساتھ اپنے اکیلے وقت میں، میں نے اس کے لیے اور اس کی بیوی چنٹل کے لیے دعا کرنا شروع کی۔ اور کیا ہوا؟ جو میں 10 سال پہلے نہیں کر سکا تھا،وہ خدانے... میرےلیے کیااور وہ بھی میر ے بغیر ! یہ جین پیئر تھا جس نے مجھ سے رابطہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔ ہم دوست بن گئے اور مل کر (چینٹل؛ موریل، میری بیوی؛ اور ایک اور جوڑے، لوک اور این کے ساتھ) ایک مسیحی گر وپ بنایا، جسکا نا م زی واچرزس تھا۔ اسکا مقصد میڈیا کے ذریعے خوشخبریپھلانا تھا۔ یعنیایک حقیقی الہی سرعت!پہلی نظر میں، ایک سادہ سی دعا بہت ساری چیز وں کونہیں بدلتی۔ ضروری نہیں کہ ہمارے مسائل اسی لمحے حل ہو جائیں جب ہم دعا کرتے ہیں، تو آسمان میں، خدا کے ہاتھ ہمارے حق میں مداخلت کرنے کے لیے حرکت کرنے لگتے ہیں۔ دعاکر نانہ چھوڑیں! آپ کا معجزہ اسی کام میں ہے!
میں آپ کو ابھی میرے ساتھ دعا کرنے کی دعوت دیتا ہوں…"خداوند، کئی بار، آپ نے مجھے دکھایا ہے کہ ایک دعا سب کچھ بدل سکتی ہے۔ اس کے باوجود، کبھی کبھی میں چیزو ں پر پردہ ڈالتا ہوں۔ جب چیزیں میری مرضی کے مطابق کام نہیں کرتی ہیں۔ خدا ونددعا کو ہمیشہ میرا پہلا سہارا بنانے اور ناممکنات کو دیکھے بغیر ثابت قدم رہنے میں میری مدد کریں...صرف تیرے لیے۔ سب کچھ ممکن ہے! آپ کا شکریہ، خداوند جو، آپ میری زندگی میں جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس کے لیے۔ آپ کے نام پر، آمین۔"
آپکی موجو د گی کے لیے شکر یہ!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
– روزہ اور دعا – کیوں اور کیسے؟
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=Spiritual-Empowerment