مسیحی زندگی کی بنیادنمونہ
شادمانی ۔۔۔۔۔۔۔ کہا ں ہے؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر میڈیا ایا ٹی وی شوز میں سامنے آتا ہے۔ کیا خوشی موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو... یہ کہاں ہے؟
بائبل ہم سے خوشی کے بارے میں کم از کم دو حوالوں میں بات کرتی ہے: زبور 1:1 اور متی 12-1 :5
۔آئیے ان آیتوں کو گہرائی سے سکھیتے ہیں۔
"مُبارک ہے وہ آدمی جو شریروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطا کاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹھا بازوں کی مجلس میں نہیں بیٹھتا"۔زبور 1:1
زبور اس لفظ "مبارک" سے شروع ہوتا ہے، یہ وہ لفظ بھی ہے جس کو یسوع نے اپنے پہلے واعظ، "پہاڑ ی واعظ" میں استعمال کیا ہے۔ (دیکھیں بائبل میں،متی 5:1-12) کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ لفظ، عبرانی لفظ "ایشر"اور یونانی لفظ "میکاریوس "ہیںجسکا مطلب"خوشی "ہے؟یہ خدا کی مرضی ہے کہ آپ خوش رہیں۔ خداجو کچھ بھی کرتا ہے یا جواپنے کلام میں ہمیں بتاتا ہے اس کا مقصد آپ کو خوش کرنا ہے، واقعی خوش کرنا۔ جی ہاں!اور مجھے یقین ہے کہ یہ آپ کے دوستوں اور آپ کے آس پاس کے تمام لوگوں کے لیے گواہی ہے۔کیونکہ جب وہ آپ کو بُر ےحالات کے باوجود چمکتے ہوئے دیکھتے ہیں، تو یہ بات !.. انہیں حیرت اور سوچنے پر مجبور کرتی ہے، "کہ اس شخص کے پاس کچھ تومختلف ہے... وہ کیا ہے؟جب آپ خُدا کے راستوں پر چلتے ہیں، اُس کے کلام کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں تو، آپ اُس کے نور سے چمکتے ہیں۔ آپ اس کے سکون کو پھیلاتے ہیں۔ اور یہ ایک طاقتور گواہی ہے! آپ کی زندگی خدا کے شاندار کاموں سےجلال کرتی ہے۔ خوشی دن بہ دن آپ کے ساتھ رہ رہتی ہے ۔ خوشی خدا کےنقش قدم پر چل کر ہے ۔
خوش رہو، میرے دوست، اور اسے اپنی طرف سے دوسروں تک پہنچنے دو!
خوشی کہاں ہے؟ وہ آپ کے اندر ہے، اور اس کا نام یسوع ہے!
آپکی موجو د گی کے لیے شکر یہ!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
- زبور 1- آپ کی مسیحی زندگی کی بنیاد
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/