YouVersion Logo
تلاش

بائبل زندہ ہےنمونہ

La Biblia está viva

3 دن 7 میں سے

بائبل قوموں کو بدلتی ہے

۔

سترہویں صدی کے دوران ایک 12 سال کا لڑکا جس کا تعلق نائجیریا سے تھا اپنے خاندان کے ساتھ غلام کے طور پر پرتگالی بحری جہاز پر امریکا جا رہا تھا۔ ابھی بحری جہاز افریکا کا ساحل چھوڑنے ہی والا تھا کہ غلامی کے خلاف بنے افسران نے انہیں پکڑلیا اور ان کو غلام بنا کر لے جانے والے گرفتار ہو گئے۔ لڑکا اور اس کا خاندان آزادی کے بعد Sierra Leone بھیج دیئے گئے۔ اس نے بائبل کی طاقت کو وہاں محسوس کیا۔

جب Samuel Ajayi Crowther مسیحی ہوا تو اس نے بہت سی زبانیں سیکھیں اور missionary تحریک پر Sierra Leone کے مختلف ملکوں میں گیا۔ مگر جب بھی وہ بائبل پڑھتا تو وہ انگریزی زبان میں ہوتی کیونکہ وہ نائجیریا کی زبان Yoruba میں دستیاب نہیں تھی۔

اس سے ظاہر تھا کہ نائجیریا کے لوگ جو انگریزی زبان سمجھ نہیں سکتے وہ خود سے خدا کا کلام پڑھ نہیں سکتے۔ Ajayi نے ایک grammar system لکھنے میں مدد دی جو Yoruba میں بائبل کے ترجمہ کے لئے مدد گار بنا۔

جب اس نے Yaruba میں بائبل کا ترجمہ مکمل کیا تو اس نے نائجیریا کی دوسری زبانوں میں بھی کلام کا ترجمہ کرنا شروع کیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس زندگی تبدیل کر دینے والے کلام کو پڑھ سکیں، جیسے اس نے تجربہ حاصل کیا تھا۔

بعد میں Crowther کا انتخاب “Bishop of the Niger” کے طور پر Anglican Church نے کیا اور وہ پہلا Black Anglican bishop بنا۔ آج Anglican Church of Nigeria دوسرا بڑا Church ہے جہاں 1 کروڑ 80 لاکھ لوگ شامل ہیں۔

وہی خدا جس نے Crowther کے ذریعے کام کیا آپ کے ذریعہ کام کر کے اپنے کلام کا پوری دنیا پر اثر ڈالنا چاہتا ہے۔ بہت سے لوگ اس انتظار میں ہیں کہ کب بائبل انہیں تبدیل کرے اور آپ اس وقت ان لوگوں کے بہت قریب ہیں۔

آج خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ پر آپ کا کام ظاہر کرے کہ آپ اس کی کہانی دوسروں تک کیسے پہنچا سکتے ہیں اور دیکھیں کہ وہ کیسے آپ کی زندگی کے ذریعے ایسے کام کر سکتا ہے جو آپ سوچ سمجھ بھی نہیں سکتے۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

La Biblia está viva

ابتدا سے خدا کا کلام دلوں اور ذہنوں کی بحالی کے لئے متحرک ہے اور خدا نے یہ کام ابھی مکمل نہیں کیا۔ اس خاص 7 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، آئیں کلام کی زندگی کو تبدیل کر دینے والی طاقت کا جشن منائیں، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کیسے خدا بائبل کو استعمال کرتا ہے تاریخ پر اثر ڈالنے اور پوری دنیا میں زندگیاں بدلنے کے لئے۔

More

حقیقی بائبلی مطالعاتی منصوبہ YouVersion نے بنایا اور فراہم کیا ہے۔