یسوع: ہماری فتح کی پہچاننمونہ
بیماری پر فتح
خدا کا کلام بیان کرتا ہے کہ یسوع کے مار کھانے سے ہم نے شفا پائی۔ جب یسوع مر کر دوبارہ زندہ ہوا، اس نے گناہ، موت اور بیماری کی تمام اقسام کو ابدی شکست دی۔ یہ حیران کن ہے کہ اس کے ذریعہ سے ہم بھی اس فتح میں شامل ہیں! مگر بیماری پر فتح کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے جب ہم ابھی بھی شکستہ حال دنیا میں زندگی گزارتے ہیں؟
نئے عہد نامہ میں ہمیں شفا کی بہترین مثالیں ملتی ہیں جو یسوع اور اس کے شاگردوں نے یسوع کے نام کی طاقت سے ظاہر کیں۔ شفا کی ان گواہیوں کو پڑھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ بیماری کے بارے میں ہماری دعاؤں کا جواب خدا مناسب طریقہ سے دے گا: درد سے رہائی عطا کر کے، ہمیں کس ایسے بیماری سے شفا دے کر جس کا علاج موجود نہیں یا پریشانی سے مکمل آزادی عطا کر کے۔ اگر ہماری سوچ کے مطابق اثرات رونما نہیں ہوتے تب کیا ہوگا؟ ہمیں احتیاط سے رہنا ہے کہ ہم شفا کی لامحدود گہرائی کو اپنی سوچ کے مطابق محدود نہ کر دیں۔
پولس رسول رومیوں کے خط 8 :28 میں بیان کرتا ہے کہ " اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔" اس کے مطابق یہ نہیں ہے کہ جو کچھ رونما ہوگا وہ اچھا ہوگا – یسوع کی گناہ اور موت پر فتح نے ہماری زندگی کی مشکلات کو اس زمین پر ختم نہیں کیا۔ حقیقت میں یوحنا 16 : 33 میں لکھا ہے کہ یسوع نے کہا کہ تم دنیا میں دکھ اٹھاتے ہو۔۔۔، بیماری بھی اسی دکھ کی علامت ہے جس کا ہمیں سامنہ ہے۔ پھر بھی خدا معجزانہ طریقہ سے مداخلت کرتا ہے، مگر ہم یہاں پر مکمل طور پر شفا یاب ہوں گے یا نہیں اسے ہم نہیں جانتے۔ مگر ہمیں ابدی فتح کی وجہ سے اپنی نجات کی یقین دہانی ہے، ہم ہمیشہ کی زندگی خدا کی موجودگی میں گزاریں گے، ہم خوشی سے بھر پور ہو کر بیماری، گناہ، موت، درد اور پریشانی سے مکمل آزادی حاصل کریں گے۔
کبھی بھی دعا کا جواب نہ ملے اور آپ کی خواہشات کے مطابق نتیجہ نہ نکلے تو ناامید نہ ہو۔ خدا آپ کی دعا اور تمام باتوں کو سنتا ہے، وہ آپ کے بھلے اور اپنے جلال کے لئے کام کر رہا ہے۔ جیسے ہم عید قیامت المیسح کے آیام میں تیاری کررہے ہیں خدا سے مانگیں کہ آپ کو ابدی مشاہدہ عطا کر۔ جب ہم آسمان کی سچائی کو دل میں بسا لیں گے، تو ہم ہمت سے دعا کریں گے اور حوصلے سے اپنی مشکلات میں آگے بڑھیں گے، یہ جانتے ہوئے کہ جو کچھ بھی ہو جائے ہم جیتیں گے۔
Download today's image here.
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ عید قیامت المسیح کے اس ہفتہ میں آئیں اس کی فتح کے نظریہ کو دیکھیں، جو لڑائی اس نے ہمارے لئے لڑی اس پر دھیان دیں اور اس کی تعریف کریں کیونکہ وہ ہماری فتح کی پہچان ہے۔
More