یسوع: ہماری فتح کی پہچاننمونہ
ندامت پر فتح
دشمن کو بات کرنا اچھا لگتا ہے۔ خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ تُمہارا مُخالِف اِبلِیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح ڈُھونڈتا پِھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔ مکاشفہ ابلیس کو الزام لگانے والے کے طور پر بیان کرتا ہے؛ اس میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ رات دن ہمارے خدا کے آگے ہم پر الزام لگایا کرتا ہے۔ ابلیس چالاک ہے اور وہ اس ہنر میں ماہر ہے جس سے وہ ہماری خدا داد صلاحیتوں کو ہلاک کرنے، چرانے اور برباد کرنے کے بعد ہمارے ذہن میں ہمارے گناہوں کے خیالات کی گردش کو جاری رکھتا ہے، ان سے ہمیں لگاتار احساس ہوتا رہتا ہے کہ ہم کسی قابل نہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم ندامت کی زندگی گزاریں۔
شرمندگی کا تعلق کاموں سے ہے جو ہم کرتے ہیں مگر ندامت کا تعلق ہماری شخصیت سے ہے۔ ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ خدا نے ہمارے گناہوں کو معاف کر دیا ہے مگر پھر بھی دشمن کے الزامات کو سنجیدگی سے محسوس کرتے ہیں اور جو ہمیں روک دیتا ہے، ان جھوٹی باتوں سے جو ہماری میراث کے بارے میں ہیں۔ یہ جھوٹی باتیں ہمیں مفلوج کر دیتی ہیں اور ہم اپنی زندگی میں خدا کے مقصد کو قبول نہیں کرتے اور اس وجہ سے اس میں ترقی بھی نہیں کر پاتے۔ خدا نے ہمیں بلایا ہے کہ جو تحفے اور توڑے ہمیں اس نے عطا کئے ہیں ان سے دنیا میں بہتری لائیں مگر جب تک ہم ندامت اور ناکارہ ہونے کے احساس سے آزاد نہیں ہوتے، تب تک ہم وہ مقصد حاصل نہیں کر سکیں گے جس کے لئے اس نے ہمیں تخلق کیا ہے۔
جب یسوع نے اپنی صلیبی موت کی راستبازی سے ہمارے گناہوں کا فدیہ دیا، تو اس نے ہمیں نیاء مخلق بنا دیا۔ جب ہم نئے مخلق بن جاتے ہیں تو ہماری پرانی زندگی کا ہم پر اثر نہیں رہتا۔ ہم خدا کے بچے ہیں جن کو مکمل طور پر معافی مل چکی ہے، جو فضل سے معمور ہیں اور خدا کے جلال کے لئے عظیم کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ہی ہماری پہچان ہے اور ندامت کی آواز صرف ایک جھوٹ ہے۔
عیدقیامت المسیح کے اس ہفتہ یاد کریں کہ خدا آپ کے بارے میں کیا کہتا ہے، آپ اس کے بچے ہیں اور جو بھی چیز آپ کے ذہن میں آتی ہے جو خدا کے کلام کے مطابق نہیں اس کو بھول جائیں۔ یسوع اس لئے آیا تاکہ ہم زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔ ندامت کو اتار پھینکیں اور خدا کا مقصد جو آپ کی زندگی میں ہے اس کو حاصل کرنے کی کوشش میں رہیں!
Download today's image here.
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ عید قیامت المسیح کے اس ہفتہ میں آئیں اس کی فتح کے نظریہ کو دیکھیں، جو لڑائی اس نے ہمارے لئے لڑی اس پر دھیان دیں اور اس کی تعریف کریں کیونکہ وہ ہماری فتح کی پہچان ہے۔
More