خدا + مقصد: ایک مسیحی اپنی زندگی کا مقصد کیسے طے کرےنمونہ
دن 1: کیا ایک مسیحی کے لئے زندگی کا مقصد طے کرنا ٹھیک ہے؟
آپ خدا کی پیروی کرنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن آپ پریشان ہیں کہ مقصد کو طے کرنے سے خدا کا مقصد جو آپ کی زندگی کے لئے ہے اس سے آپ دور ہو جائیں گے۔ تو، آپ کش مکش میں ہیں ، " کیا ایک مسیحی کے لئے زندگی کا مقصد طے کرنا ٹھیک ہے؟ خدا کا کلام اس بارے میں کیا کہتا ہے کہ اس کو کس طرح انجام دیا جائے اورخدا کی مرضی کو بھی پورا کیا جائے؟" خدا کے پاس آپ کی زندگی کے لئے مقصد ہے، سوچی سمجھی منصوبہ بندی، اور جو کچھ ہمیں دیا گیا ہے اسے اچھی طرح سے چلانے کے بارے میں ہدایات بھی ہیں۔
مختصر جواب: مقصد طے کرنا اچھی بات ہے! یہاں تک کہ یسوع کے مقاصد تھے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم کسی حادثے کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں، بلکہ مقصد کو مد نظر رکھ کر زندگی گزاریں۔ اس حقیقت سے کہ آپ اس کے لئے دعا کریں اور اسے تلاش کریں اس کا مطلب ہے کہ آپ اس زندگی کو اچھی طرح سے انجام دینا چاہتے ہیں۔ اس کا کلام آپ کے لئے روشنی کرنے والا ہے کہ کس طرح صحیح مقصد طے کر کے اور ان کو حاصل کرنے کے لئے متحرک رہیں۔
لیکن ، بائبل میں مقصد کو طے کرنے کے لئے کوئی حتمی طریقہ نہیں دیا گیا یا کوئی چور راستہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر یہ اتنا آسان ہوتا تو ہم شاید اس طریقہ کو پڑھ سکتے ، اسے کے بارے میں فیصلہ کرتے اور اپنے مقاصد کے بارے میں خدا سے کبھی بات نہیں کرتے۔ یہ اصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں نہیں ہے ، یہ اس ذات کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ہے جس نے خود آپ کو استعمال کرنے کے لئے منفرد تحائف اور ہنروں عطا کئے ہیں۔
اگر ہم اچھے مقاصد طے نہیں کریں گے تو کیا ہوگا؟ بے مقصد گھومتے پھرتے ، زندگی کو خود سے چلنے دینا۔ اس کے بارے میں سوچیں. کیا بائبل میں موجود کوئی شخصیات ہے جو بغیر کچھ کئے آرام سے بیٹھی رہی۔ یقینا ، ان میں کمیاں تھیں ، لیکن موسی ، داؤد ، سلیمان ، آستر ، روت ، یوحنا ، پولس ، اور خود یسوع کے مقاصد تھے ، اور وہ خدا کی طاقت اور حکمت کے ساتھ ان مقاصد کو پورا کرتے رہے ۔ آپ ایک ہی وقت میں ایک چھوٹا سا قدم اور ایمان کی چھلانگ لگانے والے ہیں۔
میرے ساتھ دعا کریں: خداوند ، میں آپ کی پیروی کرنا چاہتا ہوں ، ایسے مقصد طے کرنا جو میری زندگی کے لئے آپ کی مرضی کے مطابق ہوں۔ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے منفرد تحائف اور توڑوں کے ساتھ تخلق کیا تاکہ میں آپ کا مقصد پورا کر سکوں۔ میں آپ کے ساتھ آگے بڑھنا جاتا ہوں۔ مجھے سیکھائیں کہ میں مقصد کئے طے کر سکوں آپ کی مرضی کے مطابق۔ میں آپ سے فہم کی درخواست کرتاہوں تاکہ میں منصوبہ بنا سکوں اور مقصد طے کر سکوں اور وہ کام کر سکوں کو آپ نے مجھے دیا ہے – اپنا وقت، پیسہ، کام، تعلقات، صحت – سب جو مجھے ملا ہے اسے استعمال کر سکوں۔ اپنی سچائی کی طرف مجھے متوجہ کریں اور میری مدد کریں کہ میں اپنے دل، دماغ اور ہاتھوں سے خدمت کر سکوں۔ یسوع کے نام میں آمین!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا ایک مسیحی کو اپنی زندگی کا کوئی مقصد طے کرنا چاہئے؟ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ جو مقصد آپ نے اپنی زندگی کے لئے چنا ہے وہ خدا کی مرضی کے مطابق ہے یا آپ کی اپنی پسند ہے؟ ایک مسیحی انسان کی زندگی کا مقصد کیسا ہوتا ہے؟ اس 5 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، آپ خدا کے کلام سے سیکھیں گے اور واضع باتیں اور سمت تلاش کریں گے جو آپ کو پر فصل مقصد کی طرف لے کے جائیں گی!
More