روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
ایمان سے خدا میں اپنےمقام کو پہچاننا
اے بچو! تم خدا سے ہو اور اُن پر غالب آگئے ہو کیونکہ جو تم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جودُنیا میں ہے۔۱ یوحنا ۴: ۴
آپ کے موجودہ یا مستقبل کے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، خدا نے آپ کو ا س کےلئے ایمان دے رکھا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے حالات پر قابو پانے کے لئے پریشان ہوں لیکن خد اپر ایمان ہمارے حالات اور احساسات پر منحصر نہیں ہے ۔
آپ کادشمن یہی چاہتا ہے کہ آپ یہ مان لیں کہ آپ ناکام ،بے حد کمزور، غریب وغیرہ وغیرہ ہیں۔لیکن خدا کے خیالات آپ کے بارے میں مختلف ہیں۔ خدا آپ کو محبت بھری نگاہ سے دیکھتا ہے۔وہ آپ کو مسیح میں دیکھتا ہے، وہ آپ کے مستقبل کو اور مسیح کے کئے گئے کام کو دیکھتا ہے۔وہ آپ کی اور دوسروں کی سوچ سے آ پ کو نہیں پرکھتا۔
اپنے آپ کو خدا کی نظر سے دیکھنا فتح مند زندگی کا سبب بن سکتا ہے۔
لیکن اس کے لئے ایمان کی ضروری ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم جانیں کہ وہ ہم سےپیار کرتا ہے بلکہ اس پر بھروسہ بھی کریں۔آگے بڑھنے اور زندگی کی مشکلات پر قابوپانے کے لئے ایمان کی ضرورت ہے۔اور ایمان ہمارے لئے اس وقت تک بیکار ہے جب تک ہم اس کا اظہار نہیں کرتے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ایمان کے مطابق کام ہو ں تو آپ کو اس کا اظہار کرنا پڑے گا۔
ہم اپنے الفاظ،اعمال اور دعا کے وسیلہ سے ایمان کا اظہار کرتے ہیں۔ عمل کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے۔
اکثر مسیحی پہلا یوحنا ۴ : ۴ کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، اور میں بھی جب اس آیت کو کسی چرچ یا کانفرنس میں پیش کرتی ہوں تو لوگ بہت خوش ہوتے اور تالیاں بجاتے ہیں۔لیکن کتنے لوگ ہیں جو اس بات پر حقیقی طور پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو تم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جودُنیا میں ہے؟
سچ بھی یہی ہے کہ جو آپ میں ہے وہ بہت عظیم ہے اور آپ سےپیا رکر تا ہے۔ پس آج ہی اپنے ایمان کو بڑھائیں اور اپنے آپ کو خدا کی نگاہ سےدیکھیں!حالات اور دشمن کی باتوں پر غور نہ کریں۔جو ہم میں رہتا ہے اس پر ایمان کے وسیلہ سے ہم فتح مند زندگی گزار سکتے ہیں!
یہ دُعا کریں۔
اے خدا، میَں جانتی ہوں کہ تو مجھ سے پیار کرتاہے ۔فتح مند زندگی گزارنے کے لئے تو نے مجھے قوت بخشی ہے۔تیرے فرزند کی حیثیت سے میں ہر روز تیرے دیئے گئے ایمان کے مطابق زندگی گزاروں گا/گی۔تجھ پر ایمان لا کر میں اپنی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو پار کر لوں گا/گی۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu