روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
خوشی کی تلاش
’’شادمان دل شفا بخشتا ہے لیکن افسردہ دلی ہڈیوں کو خشک کر دیتی ہے ۔‘‘(امثال ۱۷: ۲۲)
کیا آپ مزاحیہ قصہ (واقعہ) سننا چاہتے ہیں؟ میرے پاس آپ کو بتانے کیلئے ایسے بہت سارے قصے ہیں جن کا تعلق میری اپنی زندگی ہے ۔ جب میں ان حالات میں سے گزر رہی تھی اس وقت تو میں ان سے محظوظ نہیں ہو تی تھی لیکن اب ان کو یاد کر کے میں خوش ہوتی ہوں ۔
مثال کے طورپر میرا عجیب و غریب طور پر بال سمیٹنا ، اور بے ڈھب کپڑے سلائی کرنا جس پر اس وقت مجھے بالکل ہنسی نہیں آتی تھی۔اور جب ڈیو (میرے شوہر)مجھ سے مذاق کرتے تھے تو اس پر بھی مجھے بہت غصہ آتا تھا،لیکن اب میں محسوس کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو ہر حالت میں خوش رہنا آتا تھا۔اور اب میں نے بھی زندگی میں لطف اندوز ہونا سیکھ لیاہے۔
اب میں یہ جان چکی ہوں کہ زندگی میں ہر بات خوشی و شادمانی کا باعث نہیں ہوتی، تو بھی ہمیں اپنی زندگی میں خوش ہونا سیکھنا ہے۔میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ اگر آپ چاہیں تو ہر روز اپنی زندگی میں کوئی نہ کوئی خوشی کی بات ڈھونڈ ہی سکتے ہیں ۔
خدا چاہتا ہے کہ اس کے فرزند خوش ہوں۔بائبل فرماتی ہے کہ شادمان دل شفا بخشا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں ہر روز شادمانی کی ایک خوراک لے لینی چاہیے، بلکہ ایک سےزیادہ لینےمیں بھی کوئی حرج نہیں !
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ ہر روز کسی ایک بات کی تلاش کریں جس سے آپ کو شادمانی ملے…اور دوسروں کو اس میں شامل کرنا نہ بھولیں!
یہ دُعا کریں۔
اے خداوند تیرے کلام کے مطابق شادمان دل شفا بخشتا ہے۔ میں زندگی میں تیری خوشی اور شادمانی کے لئے تیرا/تیری شکر گزار ہوں۔ آمین
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu