شادی کے لئے جنسی تعلقات کو کیسے سنبھالا جائےنمونہ
کچھ اچھی وجوہات جن کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کہ سکتے ہیں "انتظار کریں"
کیا آپ کو شادی کے ساتھ ہونے والے جنسی تعلقات پر کوئی شک ہے، ہم آپ کو کچھ بتانا چاہتے ہیں جو ہم نے تلاش کیا۔ حال ہی میں لوگوں سے کئے گئے سوالات سے معلوم ہوا کہ جنسی تسکین کا بلند ترین درجہ شادی اور ثقافتی جنسی اقدار سے ہی منسلک ہے۔
لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم اپنی جنسی زندگی سے خوش ہیں وہ غیر شادی شدہ نہیں ہیں جو اپنے جنسی ساتھی کو تبدیل کرتے رہتے ہیں، یہ شادی شدہ جوڑے ہیں جن کا پختہ یقین ہے کہ اپنے جیون ساتھی جس سے آپ کی شادی ہو چکی ہے اس کے علاوہ کسی سے جنسی تعلقات غلط ہیں۔ حقیقت میں ثقافتی اصولوں کو ماننے والوں نے اکتیس فی صد زیادہ جنسی تسکین حاصل بجائے ان کے مقابلہ میں جو شادی کے علاوہ جنسی تعلقات رکھتے ہیں۔ اس بات چیت سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ جب آپ جنسی تسکین حاصل کرتے ہیں تو آپ کی شادی شدہ زندگی میں امن، وفا داری اور مستقل مذاجی آتی ہے۔
تحقیق کرنے والوں نے ثابت کیا کہ شادی کے بعد ہی جنسی تعلقات ٹھیک ہیں اور آپ کا ایک ہی جنسی ساتھی ہونا چاہئے پوری زندگی میں۔
تحقیق کرنے والوں کے مطابق، "جسمانی اور جذباتی تسکین ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب آپ کے ایک سے زیادہ جنسی ساتھی ہوتے ہیں۔" University of South Carolina کی ایک تحقیق نے ثابت کیا کہ جو لوگ شادی سے پہلے جنسی تعلقات رکھتے ہیں وہ ہیں شادی کے بعد بہت سے جنسی ساتھی رکھتے ہیں۔ David Larson جو National Institute of Health میں تحقیق کرتے ہیں وہ کہتے ہیں: - "جو جوڑے شادی سے پہلے جنسی تعلقات نہیں رکھتے ہیں اور شادی کے بعد ایک دوسرے سے وفادار ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی میں زیادہ مطمئن ہوتے ہیں، ان کے مقابلہ میں جو شادی سے پہلے جنسی تعلقات رکھتے ہیں۔"
اب ہم جانیں گے کہ Washington State University نے کیا تحقیق کی
"اکٹھے رہنے والے جوڑوں اور شادی شدہ جوڑوں میں فرق یہ ہے کہ اکٹھے رہنے والے جوڑوں کا تعلق زیادہ مضبوط نہیں ہوتا"؟ UCLA کے تحقیق کرنے والوں نے بتایا " جو جوڑے اکٹھے رہتے ہیں ان کو شادی کے بعد حرام کاری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے مگر یہ پریشانی اکٹھے نہ رہنے والوں کو نہیں۔ شادی سے پہلے اکٹھے رہنے والے جوڑوں کی شادی پچاس فی صد زیادہ ختم ہوتی ہے، ان کے مقابلے میں جو شادی سے پہلے ساتھ نہیں رہتے۔
جو لوگ حرام کاری سے بچتے ہیں وہ واضع طور پر ظاہر کرتے ہیں دل کی تسکین۔ ان تحقیقات اور بات چیت سے بہت پہلے ہمیں ہدایت ملی ہے کہ شادی کے بغیر جنسی تعلقات نہ رکھے جائیں۔ بائبلی حکمت ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے ہی جنسی تعلقات رکھنے کے جذباتی نتائج کیا ہیں۔ (1 کرنتھیوں 7 : 1 -2؛ 1 تھسلنکیوں 4 : 3 – 7؛ عبرانیوں 13 :4؛ متی 15:18؛ افسیوں5 :3؛ 1 کرنتھیوں6 :9)۔
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ شادی سے پہلے جنسی تعلقات سے بچنا ضروری ہے، یہ اپنے آپ کو منظم کرنے کی بات نہیں ۔ ہم اکثر خدا کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں اپنی ذاتی پختگی ثابت کرنے کے لئے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ شادی سے پہلے جنسی تعلقات کا نقصان ہمیں اس طرح ہے کہ وقت سے پہلے جنسی تعلقات نقصان پہنچاتے ہیں۔ جب آپ کسی سے جنسی تعلقات قائم کر کے اسے چھوڑ دیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔ تین باتیں: تحقیقی، خدا کا پیار بھر منصوبہ اور ذاتی درد برداشت کرنے کی طاقت۔ ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ان کاموں سے بچے رہنا ہے۔
کیا آپ کو انتظار پریشان کر رہا ہے؟ خدا کو پریشان نہیں کرتا۔ اس کو پتہ ہے کہ آزمائش سے لڑنا کتنا مشکل ہے اور وہ آپ کو راستہ عطا کرنا چاہتا ہے۔
یاد رکھیں، خدا کو یہ بات پسند نہیں کہ آپ اپنے ساتھ وفادار نہیں اور آپ خدا کے ساتھ وفاداری کا دعویٰ کریں!
۔۔۔خدا وفادار, ہے اور وہ آپ کو آپ کی طاقت کے باہر آزمایش میں پڑنے نہ دے گا، وہ آپ کو وہاں سے بھاگنے کو راستہ عطا کرے گا، تا کہ آپ اس کو برداشت کر سکیں۔.
1کرنتھیوں 10 : 13
اپنے وفادار خدا سے درخواست کریں کہ آپ کی مدد کرے کہ آپ وفاداری سے اپنی شادی کی خفاظت کر سکیں۔ ثبوت موجود ہیں کہ وہ بہترین مدد گار ہے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب بھی ہمیں پوچھا جاتا ہے کہ ہمیں شادی سے پہلے جنسی تعلقات رکھنے چاہیں تو ہمارا جواب "ہاں یا نہ ہوتا ہے"۔ پہلے تو یہ حیران کرنے والا سوال ہوتا ہے، مگر اس میں ہمیں ایک ذمہ داری ملتی ہے کہ ہم اپنا نظریہ پیش کریں۔ خدا ہمیں جنسی تعلقات کی اجازت دیتا ہے انسان ہونے کی وجہ سے ہم جنسی تعلقات کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اس وجہ سے ہم شادی سے پہلے جنسی تعلقات کو ٹھیک سمجھتے ہیں۔ ہم جواب دینے میں جلدی کرتے ہیں، پھر بھی یہ کہہ دینا کہ اگر کسی کے پاس شادی سے پہلے عضاء ہیں تو اسے جنسی تعلقات کی اجازت ہے تو یہ خدا کے اصولوں کے مطابق بات نہیں۔
More