غزلُ الغزلات 10:2-13
غزلُ الغزلات 10:2-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میرے محبُوب نے مُجھ سے باتیں کیں اَور کہا، ”اُٹھو، اَے میری محبُوبہ، اَے میری حسینہ، اَور میرے ساتھ چلی آؤ۔ کیونکہ دیکھو! موسمِ سرما گزر گیا ہے؛ اَور برسات کا موسم جا چُکاہے۔ زمین پر پھُولوں کی بہار ہے؛ اَور گانے کا موسم آ گیا ہے، اَور ہماری سرزمین میں قُمریوں کی آواز سُنایٔی دینے لگی ہے۔ اَنجیر کے درختوں میں پھل پکنے لگے ہیں؛ اَور انگور کی بیلیں اَپنی مہک پھیلا رہی ہیں۔ اِس لیٔے اُٹھو اَور چلی آؤ، میری محبُوبہ؛ اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آؤ۔“
غزلُ الغزلات 10:2-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ مجھ سے کہتا ہے، ”اے میری خوب صورت محبوبہ، اُٹھ کر میرے ساتھ چل! دیکھ، سردیوں کا موسم گزر گیا ہے، بارشیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ زمین سے پھول پھوٹ نکلے ہیں اور گیت کا وقت آ گیا ہے، کبوتروں کی غوں غوں ہمارے ملک میں سنائی دیتی ہے۔ انجیر کے درختوں پر پہلی فصل کا پھل پک رہا ہے، اور انگور کی بیلوں کے پھول خوشبو پھیلا رہے ہیں۔ چنانچہ آ میری حسین محبوبہ، اُٹھ کر آ جا!
غزلُ الغزلات 10:2-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
میرے محبُوب نے مُجھ سے باتیں کِیں اور کہا اُٹھ میری پِیاری! میری نازنِین! چلی آ۔ کیونکہ دیکھ جاڑا گُذر گیا۔ مِینہ برس چُکا اور نِکل گیا۔ زمِین پر پُھولوں کی بہار ہے۔ پرِندوں کے چہچہانے کا وقت آ پُہنچا۔ اور ہماری سرزمِین میں قُمریوں کی آواز سُنائی دینے لگی۔ انجِیر کے درختوں میں ہرے انجِیر پکنے لگے۔ اور تاکیں پُھولنے لگِیں۔ اُن کی مہک پَھیل رہی ہے۔ سو اُٹھ میری پِیاری! میری جمِیلہ! چلی آ۔