میرے محبُوب نے مُجھ سے باتیں کیں اَور کہا، ”اُٹھو، اَے میری محبُوبہ، اَے میری حسینہ، اَور میرے ساتھ چلی آؤ۔ کیونکہ دیکھو! موسمِ سرما گزر گیا ہے؛ اَور برسات کا موسم جا چُکاہے۔ زمین پر پھُولوں کی بہار ہے؛ اَور گانے کا موسم آ گیا ہے، اَور ہماری سرزمین میں قُمریوں کی آواز سُنایٔی دینے لگی ہے۔ اَنجیر کے درختوں میں پھل پکنے لگے ہیں؛ اَور انگور کی بیلیں اَپنی مہک پھیلا رہی ہیں۔ اِس لیٔے اُٹھو اَور چلی آؤ، میری محبُوبہ؛ اَے میری حسینہ، میرے ساتھ چلی آؤ۔“
پڑھیں غزل الغزلات 2
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: غزل الغزلات 10:2-13
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos