زبور 8:36-10
زبور 8:36-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔ کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛ اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔ اَپنے شناساؤں پر اَپنی شفقت و مَحَبّت، اَور راست دِل والوں پر اَپنی راستبازی جاری رکھو۔
زبور 8:36-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ تیرے گھر کے عمدہ کھانے سے تر و تازہ ہو جاتے ہیں، اور تُو اُنہیں اپنی خوشیوں کی ندی میں سے پلاتا ہے۔ کیونکہ زندگی کا سرچشمہ تیرے ہی پاس ہے، اور ہم تیرے نور میں رہ کر نور کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ اپنی شفقت اُن پر پھیلائے رکھ جو تجھے جانتے ہیں، اپنی راستی اُن پر جو دل سے دیانت دار ہیں۔
زبور 8:36-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ تیرے گھر کی نِعمتوں سے خُوب آسُودہ ہوں گے۔ تُو اُن کو اپنی خُوشنُودی کے دریا میں سے پِلائے گا۔ کیونکہ زِندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے۔ تیرے نُور کی بدَولت ہم رَوشنی دیکھیں گے۔ تیرے پہچاننے والوں پر تیری شفقت دائِمی ہو اور راست دِلوں پر تیری صداقت۔