زبُور 36
36
زبُور 36
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ یَاہوِہ کے خادِم داویؔد کا زبُور۔
1بدکار لوگوں کی بدی کے متعلّق
میرے دِل میں یہ خیال آتا ہے:
نہ ہی اُن کی آنکھوں میں
خُدا کا خوف ہے۔#36:1 رُوم 3:18
2کیونکہ وہ خُود اَپنی نظر میں اَپنے آپ کو خُوش قِسمت سمجھتا ہے
کہ اُس کا گُناہ نہ تو فاش ہوگا اَور نہ مکرُوہ ہی سمجھا جائے گا۔
3اُس کے مُنہ کا کلام بد اَور پُر فریب ہوتاہے؛
اَور وہ دانشمندی اَور نیکی سے دست بردار ہو چُکاہے۔
4وہ اَپنے بِستر پر بھی بُرائی کے منصُوبے باندھتا ہے؛
اَور گُناہ آلُودہ راہ اِختیار کرتا ہے
اَور بدکاری سے باز نہیں آتا۔
5اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمان تک پہُنچتی ہے،
اَور آپ کی وفا شعاری فلک کو چھُوتی ہے۔
6آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے،
اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔
اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔
7اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت
کس قدر بیش قیمتی ہے!
کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ،
سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔
8وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛
اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔
9کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛
اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔
10اَپنے شناساؤں پر اَپنی شفقت و مَحَبّت،
اَور راست دِل والوں پر اَپنی راستبازی جاری رکھو۔
11مغروُر مُجھ پر لات اُٹھانے نہ پایٔے،
نہ بدکار لوگوں کا ہاتھ مُجھے ہانکنے پایٔے۔
12دیکھو، بدکار کیسے گِر پڑے۔
یُوں نیچے پھینکے گیٔے کہ اَب اُٹھ بھی نہیں پاتے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 36: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.