YouVersion Logo
تلاش

زبور 22:22-31

زبور 22:22-31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

میں اَپنی اُمّت کے سامنے آپ کے نام کا اعلان کروں گا؛ اَور جماعت میں آپ کی سِتائش کروں گا۔ اَے یَاہوِہ، سے ڈرنے والو! اُن کی سِتائش کرو! اَے یعقوب کی اَولاد! سَب اُن کی تعظیم کرو! اَور اَے اِسرائیل کی نَسل! سَب اُن کا ڈر مانو! کیونکہ یَاہوِہ نے مظلوموں کی تکلیف کو نہ تو حقیر جانا اَور نہ ہی اُس سے نفرت کی؛ اُنہُوں نے اُن سے اَپنا چہرہ بھی نہیں چھپایا بَلکہ اُن کی فریاد سُنی۔ بڑے اِسرائیلی مجمع میں آپ ہی میری ثنا خوانی کا باعث ہیں؛ میں اَپنی قَسمیں آپ کا خوف ماننے والوں کے سامنے پُوری کروں گا۔ غریب کھا کر سیر ہوں گے؛ وہ جو یَاہوِہ کے طالب ہیں اُن کی سِتائش کریں گے۔ تمہارے دِل اَبد تک زندہ رہیں! زمین کی اِنتہا تک سَب اِنسان یَاہوِہ کو یاد کریں گے اَور اُن کی طرف رُجُوع لائیں گے، دُنیا کی قوموں کے سَب خاندان اُن کے آگے سَجدہ کریں گے، کیونکہ سلطنت یَاہوِہ ہی کی ہے اَور وُہی قوموں پر حُکومت کرتے ہیں۔ دُنیا کے تمام اَمیر عید منائیں گے اَور عبادت کریں گے؛ وہ سَب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُن کے آگے گھُٹنے ٹیکیں گے، اَورجو اَپنی جان کو نہیں بچا سکتے۔ میری نَسل اُن کی خدمت کرےگی؛ اَور آئندہ پُشتوں میں خُداوؔند کا ذِکر کیا جائے گا۔ مُستقبِل میں اُن لوگوں کو جو اُس وقت پیدا بھی نہیں ہُوئے اُن کو بتائیں گے۔ وہ اُن کی راستبازی کا اعلان کریں گے، کیونکہ یہ تمام کام یَاہوِہ نے کئے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 22

زبور 22:22-31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

مَیں اپنے بھائیوں کے سامنے تیرے نام کا اعلان کروں گا، جماعت کے درمیان تیری مدح سرائی کروں گا۔ تم جو رب کا خوف مانتے ہو، اُس کی تمجید کرو! اے یعقوب کی تمام اولاد، اُس کا احترام کرو! اے اسرائیل کے تمام فرزندو، اُس سے خوف کھاؤ! کیونکہ نہ اُس نے مصیبت زدہ کا دُکھ حقیر جانا، نہ اُس کی تکلیف سے گھن کھائی۔ اُس نے اپنا منہ اُس سے نہ چھپایا بلکہ اُس کی سنی جب وہ مدد کے لئے چیخنے چلّانے لگا۔ اے خدا، بڑے اجتماع میں مَیں تیری ستائش کروں گا، خدا ترسوں کے سامنے اپنی مَنت پوری کروں گا۔ ناچار جی بھر کر کھائیں گے، رب کے طالب اُس کی حمد و ثنا کریں گے۔ تمہارے دل ابد تک زندہ رہیں! لوگ دنیا کی انتہا تک رب کو یاد کر کے اُس کی طرف رجوع کریں گے۔ غیراقوام کے تمام خاندان اُسے سجدہ کریں گے۔ کیونکہ رب کو ہی بادشاہی کا اختیار حاصل ہے، وہی اقوام پر حکومت کرتا ہے۔ دنیا کے تمام بڑے لوگ اُس کے حضور کھائیں گے اور سجدہ کریں گے۔ خاک میں اُترنے والے سب اُس کے سامنے جھک جائیں گے، وہ سب جو اپنی زندگی کو خود قائم نہیں رکھ سکتے۔ اُس کے فرزند اُس کی خدمت کریں گے۔ ایک آنے والی نسل کو رب کے بارے میں سنایا جائے گا۔ ہاں، وہ آ کر اُس کی راستی ایک قوم کو سنائیں گے جو ابھی پیدا نہیں ہوئی، کیونکہ اُس نے یہ کچھ کیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 22

زبور 22:22-31 کِتابِ مُقادّس (URD)

مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔ جماعت میں تیری سِتایش کرُوں گا۔ اَے خُداوند سے ڈرنے والو! اُس کی سِتایش کرو۔ اَے یعقُوبؔ کی اَولاد! سب اُس کی تمجِید کرو اور اَے اِسرائیلؔ کی نسل! سب اُس کا ڈر مانو۔ کیونکہ اُس نے نہ تو مُصِیبت زدہ کی مُصِیبت کو حقِیر جانا نہ اُس سے نفرت کی۔ نہ اُس سے اپنا مُنہ چِھپایا بلکہ جب اُس نے خُدا سے فریاد کی تو اُس نے سُن لی۔ بڑے مجمع میں میری ثنا خوانی کا باعث تُو ہی ہے۔ مَیں اُس سے ڈرنے والوں کے رُوبرُو اپنی نذریں ادا کرُوں گا حلِیم کھائیں گے اور سیر ہوں گے۔ خُداوند کے طالِب اُس کی سِتایش کریں گے۔ تُمہارا دِل ابد تک زِندہ رہے! ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرف رجُوع لائے گی اور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔ کیونکہ سلطنت خُداوند کی ہے۔ وُہی قَوموں پر حاکِم ہے۔ دُنیا کے سب آسُودہ حال لوگ کھائیں گے اور سِجدہ کریں گے۔ وہ سب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُس کے حضُور جُھکیں گے۔ بلکہ وہ بھی جو اپنی جان کو جِیتا نہیں رکھ سکتا۔ ایک نسل اُس کی بندگی کرے گی۔ دُوسری پُشت کو خُداوند کی خبر دی جائے گی۔ وہ آئیں گے اور اُس کی صداقت کو ایک قَوم پر جو پَیدا ہو گی یہ کہہ کر ظاہِر کریں گے کہ اُس نے یہ کام کِیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 22